• پنجاب کارڈ. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    پنجاب کارڈ

    پنجاب کارڈ منصور آفاق جمیل الدین عالی بھی رخصت ہوئے۔ایک عہد تمام ہوا۔عالی جی نجیب الطرفین ادیب اور شاعرتھے۔ان کے دادا غالب کے دوست اور شاگردتھے ۔ان کے والدبھی شاعرتھے اور والدہ کا تعلق بھی میر درد کے خاندان سے ہے۔ایک بارپنجاب میں ایک مشاعرہ پڑھتے ہوئے انہوں نے اپنے اس دوہے کے مصرعے میں’’ہم دل والے اپنی بھاشا کس کس کو سکھلائیں‘‘ میں ترمیم کرتے ہوئے دوہا کچھ یوں پڑھ دیا تھا اردو والے، ہندی والے، دونوں ہنسی اڑائیں لوگوں کو پنجابی بھاشا عالی جی سکھلائیں یہ پنجاب اور اہل پنجاب کے ساتھ ان کی محبت کا عالم تھا۔پنجاب کے ذکر پرخواب کا ایک منظر ذہن میں لہرا گیاہے…