• یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے

    یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ اصغر خان کیس کے سلسلے میں 14 جنوری کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیںمگر نواز شریف نے انکار کردیا ہے۔ جنگل کے بادشاہ کی مرضی ہے،آخر میں نے بھی اسی جنگل میں رہنا ہے ۔کبھی اس جنگل کے شیر پرویز مشرف ہوا کرتے تھے اور انہیں یہ زعم ہے کہ وہ اب تک شیر ہیں چاہے بیمارہی کیوں نہیں ۔وہ اگر اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر تیار نہیں تو نواز شریف کیوں کرائیں وہ تو اس وقت حاضر سروس شیر ہیں ۔انہیں کون پوچھ سکتا ہے ۔جنگل کے ایک اور سابقہ شیر آصف زرداری…

  • آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے

    آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے دھواں ہی دھواں ہے! دھند ہی دھند ہے، دھول ہی دھول ہے ۔کچھ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ کونسی گاڑی کہاں جارہی ہے۔کس کی منزل کیا ہے۔غبار کے اسی جلوس میں ہم بھی چل رہے ہیں….دھیرے دھیرے….بچ بچاکر۔اسی جلوس میں وہ بھی رواں دواں ہیں۔خیال میں جمی ہوئی تارکول کی سیاہی اندیشہ ہائے دور دراز کے ٹائروں سے روندی جارہی ہے….کچھ پتہ نہیں چل رہا شام بھی دھند ہے ، صبح بھی دھند ہے۔کہتے ہیں دھند میں منظر جتنے واضح ہوسکتے ہیں آنکھیں اس سے کہیں آگے دیکھتی ہیں مگر جب تک اِس بات کی دھند نہیں ہٹتی کہ منہاج…

  • وابستگانِ افواجِ پاکستان. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    وابستگانِ افواجِ پاکستان

    وابستگانِ افواجِ پاکستان پنجاب میں ضمنی انتخابات افواج ِ پاکستان کے زیر نگرانی ہونگے ۔باقی حلقوں کیلئے خیر یہ کوئی اتنا بڑامسئلہ نہیں وہاں نون لیگ ہار بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر این اے 122کا معاملہ تھوڑا جدا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نے فوج کی مقبولیت کہاں پہنچا دی ہے ۔ایاز صادق نے بھی اپنی الیکشن مہم کے اشتہار میں افواج پاکستان کے ساتھ اپنی ہم آہنگی کو اجاگر کیا ہے ۔علیم خان کے پوسٹروں میں بھی کہیں کہیں راحیل شریف کی تصویر دکھائی دیتی ہے ۔میں اس وقت ایاز صادق اورعلیم خان کا موازنہ کرنے موڈ میں نہیں ہوں۔نہ ہی یہ فیصلہ دینا چاہتاہوں…

  • ملاقاتیں ادھوری ہیں. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    ملاقاتیں ادھوری ہیں

    ملاقاتیں ادھوری ہیں منصور آفاق چند گھنٹوں کے فرق سے دو وفاقی وزراء اور ایک وزیراعلیٰ کی جنرل راحیل شریف سے راولپنڈی میں ملاقاتیں بہت مثبت قرار دی جارہی ہیں۔اطلاع کے مطابق ان ملاقاتوں سے حکومت اور افواج پاکستان میں بڑھتی ہوئی خلیج خاصی کم ہوئی ہے اور قوم نے دہشت گردی کی جنگ میں فتح کی طرف ایک قدم اور بڑھایا ہے ۔ورلڈ بنک کے دبائو پرافواج ِ پاکستان کے بجٹ میں کٹوتیوں کی غیر مستند خبریںبھی دم توڑ گئی ہیں۔برے اور اچھے دہشت گردوں کی تفریق کے خاتمے پر ایک بارپھر اتفاق رائے ہواہے۔حکومت کی طرف سےقومی سلامتی کو دائو پر لگا کر بھارت سے اچھے مراسم بنانے…

  • مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ

    مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ منصور آفاق مجھ سےعمران خان کے ایک دوست اور ملک کےاہم ترین کالم نگار نے کہا’’افواج پاکستان نے گانا بنایا ‘ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے. پختونخوا حکومت نے لبیک کہا اور 30 کروڑ دارالعلوم حقانیہ کے لئے مختص کر دئیے۔مولانا سمیع الحق کی خیر ہو ۔سوچتا ہوں اس رقم سے اب کتنے اور طالبان ِ اسلام تیار ہونگے ۔ایک طالب پر ایک لاکھ خرچ کیا جائے تو ہماری قسمت میں زیادہ نہیں صرف تین ہزار طالبانِ اسلام آئیں گے ۔عمران خان نے اسلام کی جو یہ خدمت کی ہےاسے یقینا ً ہماری آنے والی نسلیں آسمان کی چھاتی پر اپنے لہو سے لکھیں…