کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟
کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟ منصور آفاق اسلام میں حجاب کے موضوع پر ایک بحث کا آغاز کررہا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ احباب اس میں شریک ہونگے ۔اسلام کے آنے سے عورت میںجرات آتی ہے حوصلہ آتا ہے خود اعتمادی آتی ہے ۔ اسکے لرزتے کپکپاتے ہاتھوں میں اتنی توانائی آجاتی ہے کہ وہ امیرالممنین کا دامن پکڑ لیتی ہے ” رک جاﺅ عمر تمہیں یہ اتھارٹی کس نے دے دی کہ خدائے عزو جل کے احکام میںترمیم کرنے لگے وہ تو حق مہر میں ہمارے لئے ڈھیروں سونا بھی قبول کر تا ہے اور تم حق مہر کی مقدار متعین کر تے پھرتے ہو “ اورعمر کہتے ہےں شکریہ…