ایک تخیلاتی کالم
ایک تخیلاتی کالم منصور آفاق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ’’تیس اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد بند نہیں کر اسکیں گے وہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد نہیں کہیں اور ہونگے‘‘۔ مستقبل کی درست ترین پیش گوئیاں کرنے والے نجم سیٹھی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو دو نومبر سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوام کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائن میں سینکڑوں ملازمین کی مسلسل مشقیں بتلارہی ہیں کہ حکومت اتنی آسانی سےاسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی۔ عمران خان کی گرفتاری کے…
ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں
ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں منصور آفاق میں اسلام آباد آیا تو دو دن کےلئے تھا مگر’’اُس بازار ِ سیاست ‘‘کی گرمی نے پائوں جکڑ لئے۔بہت سی ملاقاتیں اور باتیں ادھوری تھیں انہیں پورا کرتا رہا۔ مارگلہ کے قدموں سے لپٹی ہوئی کوہسار مارکیٹ میں صبح سے رات گئے تک رابطوں کے سلسلے جاری رہے۔کچھ ملاقاتیں شاہراہ ِ دستورپر ایستادہ بلندو بالا عمارتوں میں بھی ہوئیں ۔ہمارے دوست اور کہنہ مشق صحافی چوہدری غلام حسین کا اصرار تھا کہ پائے تخت کوہسار مارکیٹ کو ہی رکھاجائے ۔بے شک گپ شپ کا مزا پُررونق جگہوں پر زیادہ آتا ہے ۔سومیں نے اور مظہر برلاس نے ان کے فرمان کوایسے ہی قبول…