تحفظِ حقوق نسواں کی خیر
تحفظِ حقوق نسواں کی خیر منصورآفاق تحفظ حقوق ِ نسواں کا بل پوری کامیابی کے ساتھ ایک قانون کی صورت میں صوبہ پنجاب میں نافذ العمل ہوچکا ہے۔البتہ اس قانون سے بین الصوبائی خاندان تھوڑے بہت محفوظ ہیں یعنی وہ شوہرانِ نامدارجو کسی اور صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی بیگمات اِس قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔ویسے یہ قانون نافذکرا کے خواتین نے مردوںکی محبت پر شک کا اظہار کیا ہے ۔وہی بات جو برسوں پہلے نورجہان نے کہی تھی ’’مرداں دے وعدے جھوٹے ، جھوٹا ہووندا پیار وے‘‘ حالانکہ مرد تو ازل سے عورت کی محبت میںگرفتار چلا آرہا ہے…