• کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر..... منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر…..

    کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر….. منصور آفاق ابھی ابھی ایک اچھی خبر نظر سے گزری ہےکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان کے سلامتی کے مشیرریٹائرڈ جنرل ناصرخان جنجوعہ کو دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کےلئے ٹیلی فون کیاہے۔میں ابھی یہ خبر پوری طرح پڑھ بھی نہیں سکا تھا کہ ٹیلی وژن پر یہ خبر نشر ہونے لگی کہ ساہمنی کے محاذ پر بھارتی توپوں نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی ہے۔پاکستانی فوج کا توپ خانہ بھی منہ توڑ جواب دےرہا ہے۔ ناوک فگن کے تیر، نشانے کے اور ہیں ہاتھی کے دانت یعنی دکھانے کے اور ہیں کچھ ایسی ہی صورت حال…

  • چیئرنگ کراس کے ہلال۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    چیئرنگ کراس کے ہلال

    چیئرنگ کراس کے ہلال منصور آفاق انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ایک اور زخمی کی دھڑکنیں رک گئیں۔ ایک اورچراغ بجھ گیا۔ شہادتوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا۔ امید کی جاگتی گھنٹیاں سو گئیں۔ مال روڈ پرسرد سورج کی کالی چتا۔ ہر طرف راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی۔ ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی، خود کش جیکٹ سے نکلے ہوئے شیشے کے نوکدار ٹکڑے روح میں پیوست کر گئی ہے۔ موت کے فلسفے کے شبستان میںکتنے سدھارتھ صفت سو گئے۔ کتنے رنگ پتھرا گئے۔ خوابوں کی کتنی تعبیریں کرچیاں ہوگئیں۔ سمٹ مینار کے سامنےارمغانِ حرم بہہ گئی۔ خیر کی میت پنجاب اسمبلی کی دہلیز سے…

  • تحریک انصاف کی تحلیل نفسی . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    تحریک انصاف کی تحلیل نفسی

    تحریک انصاف کی تحلیل نفسی منصور آفاق محترمہ فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پربہت سے دوستوں نے کالم لکھے۔ ہر کالم کے چہرے پر تکلیف ہویدا تھی ۔ہر ہر سطر کا ماتھا شکنوں سے بھرا ہوا تھا۔ رئوف کلاسرا نے تنویرحسین ملک کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کچھ پرانی یادوں پر پڑی ہوئی گرد اپنے تند وتیز قلم سے جھاڑ دی۔ سہیل وڑائچ نے شاعرانہ تعلی کا سہارا لے کر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے مزاح کشید کرنے کی کوشش کی۔ اور سلیم صافی نے تو’’اِس شمولیت‘‘ پر اتنے غصے کا اظہار کیا کہ پوری تحریک انصاف کی تحلیل نفسی کر کے…