• بیچاری گاجر۔ منصور آٖفاق
    دیوار پہ دستک

    بیچاری گاجر

    بیچاری گاجر منصورآفاق برطانیہ میں اردو شاعری کے مستقبل کے سفر پرغور کرتے ہوئے مجھے وہ گاجر یاد آگئی جسے پرانے زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے ساتھ باندھ دیا جاتا تھا اور گدھا اس کے حصول کی خواہش میں اس وقت دوڑتا رہتا تھاجب تک منزل نہیں آجاتی تھی۔ میں نے بر منگھم کے چوبیس سالہ نوجوان یاسر عرفان سے ملنے کے بعدسوچا کہ سفر کے اختتام پر گدھے کو تو شاید گاجر مل جاتی ہو گی مگر برطانیہ میں اردو شاعری کے مسافروں کوبھی گاجر ملنے کا امکان کم ہی نظر آتاہے۔ یاسر عرفان برمنگھم میں پیدا ہوا اردو اس کی مادری…

  • محبت کےلئے تین نظمیں
    دیوار پہ دستک

    محبت کےلئے تین نظمیں

    محبت کےلئے تین نظمیں نئی سوچ کتابوں میں رکھے ہوئے خواب دیمک زدہ ہو گئے ہیں زندگی کمپیوٹر کی چِپ میں کہیں کھو گئی ہے اڑانوں کے نوچے ہوئے آسماں سے چرائے ہوئے چاند تارے مری خاک کی تجربہ گاہ میں اب پڑے۔۔ ڈر رہے ہیں زمیں اپنے جوتوں کی ایڑھی کے نیچے انہیں نہ لگادے کہیں اجالوں کی رحمت بھری دھوپ چمگادڑوں کی نظر میں ملا دی گئی ہے عجائب گھروں میں پرانے زمانے کی مضبوط انگیا اور ماضی سے وابستہ شہوت کی کھالیں سجادی گئی ہیں اک امرد پرستی کے بازار کے بدعمل پادری کے گلے کی صلیبیں مسیحا کی چھاتی کی زینت بنا دی گئی ہیں ازل…

  • عشق مجاز کے چند لمحے . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    عشق مجاز کے چند لمحے

    عشق مجاز کے چند لمحے اب اس سولہ سالے۔۔ دلکش بھولے بھالے۔۔ نیلے نینوں والے لڑکے سے درخواست کرو ’’شرنا‘کی آواز پہ ناچے ۔۔ جیسے کتھک ناچ کیا تھا کل اس نے نازک قوس کلائی کی۔۔قوسِ قزح کے رنگ بکھیرے نرم تھراہٹ پائوں کی۔۔جیسے پارہ ٹوٹتا جائے تھر کاتا جائے اپنے بم گھومے اپنی ایڑھی پر اور تناسب نرم بدن کا تھال کے تیز کناروں پر دکھلائے او رومی کے نغمے گانے والی۔۔۔سرخ سفید رقاصہ آج تمہاری محفل میں میرے ہمرہ آئے ہوئے ہیں حافظ ، خسرو، بلھے شاہ اور مادھولال حسین. منصور آفاق  

  • شاعری کیا ہے ۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    شاعری کیا ہے

    شاعری کیا ہے ’’ کیاشاعری آہنگ کانام ہے؟‘‘ ’’نہیں ہر گز نہیں ‘‘ ’’کیوں؟ کیسے؟ کیا آپ کسی باوزن جملے کو شاعری نہیں کہیں گے‘‘ ’’نہیں ۔کیونکہ اگر چار یا پانچ ایک وزن کے لفظ ایک لائن میں لکھ دئیے جائیں تو وہ جملہ وزن میں آجاتا ہے جیسے (مظہر ، اکرم ، امجد بھائی ہیں )اب یہ جملہ وزن میں توہے اگر اسے شاعری تسلیم کر لیا جائے توہر وہ شخصجو لفظ کا جوڑنکالنا جانتا ہے اس کے لئے شعر کہنا کوئی مشکل بات نہیں۔ مثال کے طور پر ’’بادل ‘‘کے لفظ میںدو رکن ہیں ایک ’’با‘‘ اور ایک ’’دل ‘‘با میں ’’ب ‘‘ پر زبر ہے یعنی متحرک…