منصور آفاق شہر میں ہے
منصور آفاق شہر میں ہے منصور آفاق ان دنوں لاہور آئے ہوئے ہیں۔ کالم کے ذریعے پہلے بھی ملاقات ہو جاتی تھی اور ان کی نئی شاعری کی گونج بھی اکثر و بیشتر سنائی دے جاتی۔ ”نیند کی نوٹ بُک‘‘ ان کا غالباً پہلا مجموعۂ کلام تھا۔ اب ”دیوانِ منصور‘‘ کے نام سے ان کا مفصل کام زیر ترتیب ہے جو کم و بیش 900 سے 1000 صفحات کو محیط غزلوں پر مشتمل ہوگا۔ صفحات کی مناسبت سے غزلیں بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گی اور یہ بجائے خود ایک خوشگوار خبر ہے۔ نیا لب و لہجہ اور پیرایۂ اظہار بنانے کی بجائے اس شاعر نے ایک طرح سے…