• طارق مرزا . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    طارق مرزا

    طارق مرزا میں بریڈفورڈ کوگرتی ہوئی کپڑے کی ملوں کے حوالے نہیں پہچان سکا تھا۔میں اسے جاوید اختر بیدی کی شاعری کی ہفت پہلو انقلابی روشنی سے بھی نہیں پہچان سکا تھا جو برطانیہ کے اردو ادب میں قوسِ قزح کا خلاصہ ہے۔میں نے بریڈفورڈ کو صرف طارق مرزا کے حوالے سے سمجھا اور پرکھا تو مجھے عجیب و غریب حد تک خوبصورت نظر آیا ۔مجھے طارق مزرا کے لفظوں میں پتھر کی قدیم سلوں کاایسا انعکاس دکھائی دیا جوطباشیری چہروں کی مستعار تابندگی کی ماہیت کو پلٹ پلٹ کر نارنجی کررہاہے۔جوچہروں اور پتھر کی سلوں سے نکلتی ہوئی اجلی دھوپ سے شراب کشید کرتا ہے۔ہاں وہی شراب کارتھوسیا carthusia…