سپہ سالار کی بانگِ بلند
سپہ سالار کی بانگِ بلند منصورآفاق سپہ سالار کی طرف سے کہاگیاکہ ’’میں وقت ِ مقرر پر ریٹائر ہوجائوں گا ‘‘شہر میںگفتگوئے رنگ و بو کے دبستان کھل گئے ۔کہیںپھول اداس ہوگئے کہ آتی ہوئی بہارکا اب کیا ہوگا۔ کسی نے سوال کیا کہ جسے تتلیوں اور جگنوئوں نے اپنا مسیحا سمجھا تھاکیا وہ صرف اپنے پیشہ ورانہ وقار کیلئے انہیں کسی آسیب زدہ راستے میں اکیلا چھوڑ جائے گا۔وہ جس نے سبزہ زاروں سے درندوں کو نکالا تھاکیاوہ پھر موسمِ گل کو انہی کے حوالے کر دے گا۔وہ جو ایک گلپوس اور زرتار دور کی تمہید بننے والا تھاکیا واقعی وہ صبحِ نگاراں کو تاریکیوں اور خزائوں کی وادیوں…