پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک
پاکستان آبادی کے اعتبار سے برازیل کو عبور کرتے ہوءے پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے ۔واضح رہے اپنے قیام کے وقت پاکستان دنیا کا 14 واں بڑا ملک تھا مگر آبادی میں بے ہنگم اضافے کی وجہ سے چین بھارت امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد پانچواں بڑا اور مسلم دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔جو تشویش کی بات ہے
سوات میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک
اطلاعات کے مطابق ضلع بونیر میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ رواں سال اگست میں بونیر کی مختلف اہم شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں حکومت سے عدم تعاون کی تنبیہ کی گئی تھی لیکن حکومت اس معاملہ کو کنٹرول کر لیا تھا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان دنوں پھر تحریک طالبان کے لوگ متحرک ہیں اور انہوں نےلوگوں سے زبردستیاں شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے حکومت سے فوری توجہ کی درخواست کی ہے کہ کہیں یہ لوگ اس جنتِ ارضی کو جہنم میں نہ بدل دیں
امریکی مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ
امریکہ مسلمانوں کی مشکلات کا آغاز نائین الیون سے ہوا تھا۔ امریکہ مسلمانوں کےلئے تقریباً جہنم دیا گیا تھا۔ بلکہ سکھ کمیونٹی کو مسلمانوں جیسی داڑھی رکھنے کے سبب خاصی مشکلات آئی تھیں کئی سکھ قتل کر دئیے گئے۔ ابھی تک ان مشکلات میں کمی نہیں ہوئی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد اس میں اضافہ ہوا۔ واشنگٹن میں 1994سے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کئیر یعنی کونسل آن امریکن اسلامک ریلشنز کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا سبب ٹرمپ کی غیر منصفانہ پالیساں ہیں ۔
محبت کا شہر ’’ وینس ‘‘ بربادیوں کے نرغے میں
اٹلی کےشہر وینس میں پانی کی سطح 187 سنٹی میٹر (چھ فٹ دو انچ) تک پہنچ چکی ہے۔ وینس کے میئر نے ایک ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کو ر شدید سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔وینس کے ایک قریبی جزیرے میں شدید سیلاب کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وینس میں شدید بارش کے باعث سیلاب آیا ہواہے، پانی گھروں میں داخل ہوچکاہے ۔ تمام رکاوٹیں توڑ کر گرجاگھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیاہے۔ ایک آرٹ گیلری اور ایک تھیٹر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ فیریز سمیت ساٹھ کشتیوں کو نقصان پہنچا۔میئر لوگی برگنارو نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "وینس اپنے…
پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرنے لگاہے
سیدعلی گیلانی نے عمران خان کو اپنے خط میں لکھا ہے : بے شک انڈیا کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے پر اقوام متحدہ میں آپ کی تقریر قابل تعریف ہے. بھارت کی جانب سے کشمیری عوام مسلسل کرفیو جھیل رہی ہے،کشمیریوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کےلئے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔خواتین کو ہراساں کیا جارہاہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ان غیر قانونی اقدامات سے بھارت نے پاکستان سے ہوئے معاہدوں کو ختم کیا ہے،کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کرکے کشمیریو زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے، ایسے میں پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم…
حامدمیر نے دبے لفظوں میں پھر فوج پر الزام لگا دیا
حامد میر نے اپنے ٹویٹ کو کہا ہے ’’ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟سید علی گیلانی خط لکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرو لیکن یہاں تو کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ بدلا جا رہا ہے یہ ریلیف کلبھوشن کو دیا جا رہا ہے یا مودی کو۔ ’’اس میں مارو گے تو نہیں ‘‘ بین السطور اسی واقعہ کی یاد دلاتا ہے جس میں حامد میر گولیاں لگی تھیں اور اس کا الزام اس وقت کے آئی ایس آئی کے چیف جنرل ظہیر اسلام پر لگایا گیا تھا ۔ حامد میر نے اپنے کالم کا بھی یہی عنوان…
نواز شریف کو کسی وقت بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے
بی بی سی کے مطابق ’’نواز شریف کی طبی صورتحال اور انھیں درپیش پیچیدگیوں سے بخوبی واقف ایک ڈاکٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ نواز شریف کے قلب کا مناسب علاج نہ ہونے سے ان کی صحت کو بڑا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔‘‘
حکومت نے شریف فیملی کی چار لاکھ 25ہزارایک سو چھبیس چینی کی بوریاں قبضے میں لے لیں
حکومت نے شریف فیملی کی چار لاکھ 25ہزارایک سو چھبیس چینی کی بوریاں قبضے میں لے لیں شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر مل میں موجود چار لاکھ 25ہزارایک سو چھبیس چینی کی بوریاں اپنے قبضہ میں لے لیں۔
کیاعلمائے اکرام نے لاٹری کو جائز قرار دے دیا ؟
جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون نے فتوی دیا ہے کہ ’’انعامی بانڈز کی خرید وفروخت اور ان پر ملنے والاانعام جائز ہے، ۔ ہمارے علماءِ اہلِ سنت وجماعت کے نزدیک یہ انعامی رقم لینا جائز ہے،اس میں حرمت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘‘اس سے پہلے تقریباً تمام علمائے کرام نے کم رقم سے زیادہ دولت حاصل کرنے کے اس طریقہ کار کا حرام قرار دے رکھا ہے کہ یہ جوا ہے اس میں اگرچہ کچھ علمائے اکرام کا خیال تھا کہ چونکہ بانڈ کی رقم موجود رہتی ہے اس لئے وہ جوا نہیں ہے ۔اسی بنیاد پر کچھ علما نے برطانیہ میں لاٹری کو جائز قرار دینے کی کوشش کی…
شورٹی بانڈ پر شریف فیملی میں اختلاف
نواز شریف کے معاملہ میں شریف فیملی کے درمیان اختلاف ۔ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ شورٹی بانڈ لکھ دیں جب کہ مریم نواز اس کےلئے تیار نہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ عدالت میں کیس نواز شریف کے باہر جانے کے بعد کیاجائے کہ یہ ہم سے کس قانون کے تحت شورٹی بانڈ لیا گیا ہے ۔