کوئی وزیر اعظم بننے کےلئے تیار نہیں
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کہہ رہی ہے کہ گارنٹی کیوں دیں؟ ۔بے شک نواز شریف کی اپنی کوئی جائیداد نہیں۔ وہ اپنی جائیداد بچوں میں تقسیم کر چکے ہیں ۔ ہم کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔ ایسے حالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کوتیارنہ ہو،پرویز الہی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی
عمران خان بائیس نومبر کو میانوالی جائیں گے، عثمان بزدار بھی جائیں گے
بائیس نو مبر کو عمران خان میانوالی جا رہے ہیں۔ جہاں میانوالی سرگودھا روڈ اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ میانوالی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا ہے مگر ابھی اس کابھی افتتاح ہونا ہے۔ خٹک بیلٹ کے ہونے والے کئی پراجیکٹ بھی عمران خان کے انتظار میں ہیں۔
بھارت کا پاکستان پر ایک اور حملہ
جنگ کے میدان بدل جارہے ہیں ۔سائبر کی دنیا میں بھی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یورپی یونین میں کام کرنے والی ایک تحقیقی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں 260 سے زائد ایسی فیک نیوز ویب سائٹس کا کھوج لگایا ہے جو انڈین حکومت کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ریسرچ گروپ ‘ڈس انفو لیب’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس انڈیا کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو بارہا پاکستان پر تنقید کرتی پائی گئی…
خوبصورتی کی خواہش نے اندھا کردیا
اسٹریلیا کی معروف ماڈل ایمبر لیوک نے چھبیس ہزار ڈالر خرچ کئے اور آنکھوں پر ٹیٹوز بنوائے ۔ ایمبر ماڈلنگ کی دنیا میں نیلی آنکھوں والی کے نام سے مشہور تھی ۔ٹیٹوز بنوائے کی وجہ سے اندھی ہو گئی۔
گمشدہ افراد میں زیادہ تر غیر ملکی ایجنٹ ہیں
سپریم کورٹ کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں قائم سات حراستی مراکز میں رکھے جانے والے افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہےتوقع ہے کہ گمشدہ لوگوں کا مسئلہ اس ریکارڈ کے سپریم کورٹ میں پہنچنے کے حل ہو جائے گا ۔ یا کم از کم اتنا ضرور ہوگا کہ وہ افراد جو غیر ممالک کے ایجنٹ بننے کے سبب سرکاری تحویل میں ہیں ان کے متعلق ان کی فیملیز کو علم ہوجائے گا کہ وہ کہاں ۔ گم شدہ افراد میں زیادہ لوگ وہ ہیں جو’’ را‘‘ ۔’’موساد ‘‘۔ ’’ خاد ‘‘۔ ’’ایم آئی سکس اور’’سی آئی اے ‘‘ کےلئے کام کررہے تھے ۔
ڈالر گرنے والا ہے
ایک طرف روپیہ کی قدر میں استحکام آ رہا ہے۔ دوسری ڈالر گرنے لگا ہے ۔کرنسی کو سمجھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے ایک دو ہفتوں میں ڈالر کی قدر یک لخت گرنے والی ہے اور روپیہ اور زیادہ مستحکم ہونے والا ہے۔ قوی امکان ہے کہ بہت جلد ڈالر ایک چالیس روپے تک آ جائے گا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مسلسل سستی ہو رہی ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 5 پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دوسری…
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک
پاکستان آبادی کے اعتبار سے برازیل کو عبور کرتے ہوءے پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے ۔واضح رہے اپنے قیام کے وقت پاکستان دنیا کا 14 واں بڑا ملک تھا مگر آبادی میں بے ہنگم اضافے کی وجہ سے چین بھارت امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد پانچواں بڑا اور مسلم دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔جو تشویش کی بات ہے
سوات میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک
اطلاعات کے مطابق ضلع بونیر میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ رواں سال اگست میں بونیر کی مختلف اہم شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں حکومت سے عدم تعاون کی تنبیہ کی گئی تھی لیکن حکومت اس معاملہ کو کنٹرول کر لیا تھا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان دنوں پھر تحریک طالبان کے لوگ متحرک ہیں اور انہوں نےلوگوں سے زبردستیاں شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے حکومت سے فوری توجہ کی درخواست کی ہے کہ کہیں یہ لوگ اس جنتِ ارضی کو جہنم میں نہ بدل دیں
امریکی مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ
امریکہ مسلمانوں کی مشکلات کا آغاز نائین الیون سے ہوا تھا۔ امریکہ مسلمانوں کےلئے تقریباً جہنم دیا گیا تھا۔ بلکہ سکھ کمیونٹی کو مسلمانوں جیسی داڑھی رکھنے کے سبب خاصی مشکلات آئی تھیں کئی سکھ قتل کر دئیے گئے۔ ابھی تک ان مشکلات میں کمی نہیں ہوئی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد اس میں اضافہ ہوا۔ واشنگٹن میں 1994سے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کئیر یعنی کونسل آن امریکن اسلامک ریلشنز کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا سبب ٹرمپ کی غیر منصفانہ پالیساں ہیں ۔
محبت کا شہر ’’ وینس ‘‘ بربادیوں کے نرغے میں
اٹلی کےشہر وینس میں پانی کی سطح 187 سنٹی میٹر (چھ فٹ دو انچ) تک پہنچ چکی ہے۔ وینس کے میئر نے ایک ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کو ر شدید سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔وینس کے ایک قریبی جزیرے میں شدید سیلاب کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وینس میں شدید بارش کے باعث سیلاب آیا ہواہے، پانی گھروں میں داخل ہوچکاہے ۔ تمام رکاوٹیں توڑ کر گرجاگھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیاہے۔ ایک آرٹ گیلری اور ایک تھیٹر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ فیریز سمیت ساٹھ کشتیوں کو نقصان پہنچا۔میئر لوگی برگنارو نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "وینس اپنے…