• دیوار پہ دستک

    عمران خان کی دلجوئی کےلئے

    عمران خان کی دلجوئی کےلئے عمران خان صاحب ِ مطالعہ شخص ہیں مگرانہوں نے زیادہ تر کتابیں انگریزی زبان میں لکھی ہوئی پڑھی ہیں۔مجھے یقین ہے میں اس وقت عمران خان کو جس تحریر کی طرف متوجہ کرنا چاہ رہا ہوں وہ ان کی نظر سے پہلے نہیں گزری ہوگی ۔اور یہ توقع بھی ہے کہ یہ تحریر انصاف پران کے غیرفانی اعتماد کواور تروتازہ کردے گی ۔وہ ایک نئی امنگ ، ایک نئی جستجو ،ایک نئے ولولے اور نئے پاکستان کے ایک نئے خواب کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں گے یہ پیراگراف میں نے ابوالکلام آزاد کی کتاب ”قولِ فیصل “ سے لئے ہیں ۔جو ایک مقدمے کے…

  • دیوار پہ دستک

    تیرے گھر کے سامنے

    دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دھائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند گھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا. اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ ضرور رکھتے…

  • دیوار پہ دستک

    یہودیت کی تاریخ

    یہودیت کی تاریخ منصور آفاق تورات کی تفاصیل کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام 2200 ق۔م میں قصبہ ’اور‘ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد کا نام تارخ تھا آپ کی قوم بت پر ست تھی تارخ بت تراش تھا اور بت پر ستی میں زیادہ ذوق و شوق دکھانے کی وجہ سے اس کا لقب آذر پڑگیا تھا ۔ عبرانی زبان میں آزر کے معنی ہیں بتوں سے محبت کر نے والا کتاب پیدائش میں ہے کہ ” حضرت ابراہیم کا باپ خود آپنے بیٹوں ، پوتوں ، بہوﺅں کو لے کر ما ر ان میں جابسا (کتاب پیدائش باب ۱۱) پھر خدانے حضرت ابراہیم ؑ کو ماران…

  • سید نصیر شاہ , mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    سید نصیر شاہ

    سید نصیر شاہ ایک تو وہ دریائے سندھ ہے جس کی روانی موج موج پہاڑوں کا جگر چیرتی ہوئی۔۔ شیروں کی طرح دھاڑتی ہوئی۔۔آہنی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی۔۔ سنگلاخ زاروں میں نت نئے راستے تراشتی ہوئی۔۔ کالاباغ کے مقام پر جب کوہساروں سے باہرآتی ہے تو میانوالی کے میدانوں کی سبک خرامیاں پہن لیتی ہے۔ مگر ایک اِس سے بھی عظیم تر دریائے سندھ تھا۔وہ علم و ادب کا دریائے سندھ تھا جس کا دوسرا کنارہ آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ وہ دریا روحوں کو سیراب کررہا تھا دماغوں میں بہہ رہاتھا۔اس دریا کے میٹھے پانیوں نے زندگی کی آبیاری کی ۔اس کی سبک خرامی نے میانوالی کی تہذیب کو چلنے…

  • دیوار پہ دستک

    نظم مر گئی ہے​

    نظم مر گئی ہے ﴿جاوید انور کیلئے) رک گئیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دھڑکنیں حرف کی لفظ مردھ ہوئے سو گئیں جاگتی گھنٹیاں چرچ کی اک سپیکر سے اٹھتی اذاں گر پڑی ایک بہتا ہوا گیت جم سا گیا مرگئی نظم قوسِ قزح پہ مچلتی ہوئی دور تک سرد سورج کی کالی چتا۔۔۔ دور تک راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی کچھ نہیں چار سو۔۔۔تیرگی سے بھری دھول ہی دھول ہے موت کے فلسفے کے شبستان میں اک سدھارتھ صفت سو گیا خاک پر رنگ پتھرا گئے کرچیاں ہو گئیں بوتلیں خواب کی بہہ گئی ارمغانِ حرم دشت میں ناگا ساکی سے…

  • دیوار پہ دستک

    آدھا مجذوب

    آدھا مجذوب گذشتہ روز مجھے سانحہ ءماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والے مجذوب کا احوال اس کے ایک دوست سنایا۔عجیب کہانی تھی سو میںکافی دیر پریشان رہا ۔مجھے سرمد یاد آگئے جو مذہبی حاکمیت اور شہنشاہیت کے لئے قابلِ قبول نہیں تھے ۔ اپنے زمانے میں لوگ انہیں خرد مند مجذوب کی حیثیت سے یاد کرتے تھے اور جب انہیں شہید کر دیا گیا تو دنیا انہیں ایک باغی مجذوب کی حیثیت سے جاننے لگی ۔ سرمد کے آبا اجداد کا تعلق آرمینہ سے تھا اور وہ مسلمان ہونے سے پہلے ےہودی تھے ۔ سرمدگوالیار میں رہتے تھے مغل بادشاہ شاہجہان کے بیٹے دارا شکوہ کے ساتھ ان کی بہت…

  • دیوار پہ دستک

    میں اللہ میاں کو بتائوں گا

    میں اللہ میاں کو بتائوں گا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ” بھارت کا ظلم تحریک ِ آزادی کشمیرکو مزید تقویت دے گا۔ 7لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا، کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔پاکستان کے تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔”اور میری آنکھوں کے سامنے1947کے کچھ مناظر کی ایک فلم سی چلنے لگی. بھارت سے مہاجروں کو لانے والی ریل گاڑی لا ہور کی طر ف رواں دواں ہے ۔ سب آ نکھیں انتظار میں ہیں کہ کب ہم ظلم کی زمین سے نکل کر امن و سلامتی کے پاکستان میں…

  • ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ

    ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ منصور آفاق ایک شخص جسے جواب دینے کا فریضہ سونپ دیا گیا تھا اسے برطانیہ کے گلی کوچوں میں سلگتے ہوئے سوالوں نے گھیرلیا۔اس نے جس طرف دیکھا سوال ہی سوال تھے۔یہی کہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتی ہوئی زندگی کا نام ہی پاکستان کیوںہے۔وہاں وقت کیوں پتھرایاہواہے۔زمین و آسماں کی گردشیں کیوں رکی ہوئی ہیں۔موسموں کے دریاکس لئے جمے ہوئے ہیں۔بصارتوں میں کس نے سلائیاں پھیردی ہیں ۔ سماعتوں میں کس نے سیسہ بھردیاہے۔آوازوں میں کیوں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم کس لئے آنکھوں سے چپک کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان کیوں مردہ منظروں کی ایک فلم…

  • دیوار پہ دستک

    پانامہ لیکس کے پیچھے کیا ہے

    پانامہ لیکس کے پیچھے کیا ہے اسلام آpباد میں معمولی کام کیلئے ایک دوست فون کیاتھا مگر دو ہفتے گزر گئے اور کام نہ ہوا۔ دوبارہ فون کیاتو وہ کہنے لگا ”یار کیا پوچھتے ہو ۔اسلام آباد میں تو پانامہ لیکس کا جن پھر گیا ہے ۔حکومت پتھرائی ہوئی ہے ۔ کہیں کوئی کام نہیں ہورہا۔ سرکاری آفسران کسی انتظار میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ جب سے پانامہ لیکس کا چکر شروع ہوا ہے ۔ حرام ہے جو کسی وزیر نے کسی فائل کو ہاتھ بھی لگایا ہو بلکہ زیادہ تروزیر تودفاتر میں جاتے ہی نہیں ۔کچھموسموں کو دیکھ کر اڑنے والے ملک چھوڑ کر جانا چاہئے…

  • یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام۔ منصور آٖفاق
    دیوار پہ دستک

    یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

    یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام منصور آٖفاق سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو رولز آف بزنس پر عمل در آمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی اپیل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔نا درا نے بھی خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی تصدیق شدہ سمری سپریم کورٹ میں بھجوا دی ہے۔یعنی اس کا فیصلہ ہونے کو ہے۔ توقع تھی کہ عدالت کا فیصلہ آتے آتے پانچ سال پورے ہوجائیں گے مگرکام ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی قصاص تحریک کا آغاز کردیاہے۔ شیخ رشید نے بھی احتجاجی جلسے شروع کردئیے ہیں۔پائی پائی حساب لینے کے نعرے…