آنے والا موسم
آنے والا موسم منصور آفاق تقریباً پونےدو ماہ ہوئے ہیں پانامہ کیس کا انتظار جاری ہے۔پوری قوم ہر ہفتے کے آغاز پرسپریم کورٹ کی کالز لسٹ دیکھتی ہے مگر اسے پانامہ کا نام فہرست میں نہیں دکھائی دیتا ۔انتظار کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی اظہار کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح فوج بھی فیصلے کی منتظر ہے ۔ترجمان نے فیصلہ کے میرٹ کے متعلق بھی کچھ باتیں کی تھیں۔بات تو سچ ہے واقعی پوری قوم انتظار میں ہے۔جب میں پاکستان سے باہر تھاتو جس پاکستانی سے ملاقات ہوتی تھی وہ پانامہ سے متعلق پوچھتا تھا اب…
نون لیگ کا گھنٹہ گھر
نون لیگ کا گھنٹہ گھر منصور آفاق نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی…
تبدیلیوں کے تیس دن
تبدیلیوں کے تیس دن منصور آفاق بہت سی کاریں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے گیٹ میں قطار در قطار داخل ہوئیں ۔ہر کارکے آگے اسٹیل کا راڈ موجودتھا۔ تھوڑی دیر کے بعد ہر کار کے ڈرائیور نے اسٹیل کے اُس راڈ پر جھنڈاچڑھا دیا اور پھرپارکنگ میں جھنڈے والی گاڑیوں کا اتوار بازار لگ گیا۔آئین کے تحت جتنے وزیر بنائے جا سکتے تھے تقریباًاُتنے یعنی سینتالیس بنا دئیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں سینتالیس کے عدد کی اہمیت کو بھی سامنے رکھا گیا تھا۔سات اور چار کو جمع کیا جائے تو گیارہ بن جاتے ہیں اور گیارہ کےعدد کی پراسراریت کواہل ہندسہ خوب پہچانتے ہیں ۔ایک آدھ دن میں ان تمام…
نیا وزیراعظم
نیا وزیراعظم مںصور آفاق میں نے نون لیگ کے اہم کارکن سے سوال کیا کہ ’’نون لیگ میں سب سے زیادہ شریف آدمی کون ہے جو شریف فیملی کا دلی طور پرہمدرد بھی ہو‘‘ تو اس نے خاصی دیر سوچا اور پھر بولا ’’پیر امین الحسنات شاہ ‘‘۔ میں نے حیرت سے کہا’’انہیں تو نواز شریف نے فل وفاقی وزیر بھی نہیں بنایا تھا۔ وزیر مملکت بنایا ہوا تھا۔ حالانکہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ میں نےبڑے بڑے لوگوں کو ان کے پائوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ وہ کہنے لگا ’’ شریف آدمی ہونے کے نقصان بھی توہوتےہیں ‘‘۔ میں نے کہا۔ ’’ ممکن ہے…
نئے پاکستان کے خدوخال
نئے پاکستان کے خدوخال منصور آفاق یہ بات طے ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔ انصاف کی تحریک نے کامیابی کی وادی میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ امید کے چراغ روشن ہو گئے ہیں۔ تبدیلی کی شاخِ تمنا سے غنچوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے رستے میں موسم ِ بہار کو روک رکھا تھا انہیں رستہ سے اٹھا دیا گیا ہے۔ پتھرائے ہوئے وقت میں ذرا سی حرکت ہوئی ہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں تھوڑی سی تیز ہوئی ہیں۔ جمے ہوئے دریا میں برف ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہی ہے۔ بصارتوں میں ذرا سی بینائی لوٹ آئی…
پاناما کے آس پاس
پاناما کے آس پاس کسی معاشرے سے انصاف کا اٹھ جانا اُس معاشرہ کی موت سے تعبیر کیا جا تا ہے۔ پاکستانی معاشرہ اس حوالے سے جان کنی کے عالم میں ہے۔ فرد کے حوالے سے دیکھا جائے تو لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کی زندگی میںان کے مقدمات کا فیصلہ نہ ہو سکا بلکہ کئی مقدمے تو تیسری نسل تک چلتے رہتے ہیں۔ اتنی رقم یا زمین کا کیس نہیں ہوتا جتنی رقم اس کے اوپر خرچ ہو جاتی ہے۔ بقول شاعر انصاف کی تلاش میں نکلا تھا مدعی ساری رقم گرہ کی، وکیلوں میں بٹ گئی عمران خان بھی اِسی انصاف کی تلاش میں تحریک انصاف تک پہنچے…
بچے جمہورے سے مکالمہ
بچے جمہورے سے مکالمہ ’’بچے جمہورےیہ جمہوریت ہے۔اس کے خلاف ڈگڈگی مت بچا۔بڑی مشکلوں سے ہاتھ آئی ہے ۔ بندوقوں کی چھائوں سے چرا کرلائی گئی ہے۔ مشین گنوں کی لبلبلی کے باندھی گئی تھی ۔ سارے برامدے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی تھیں ۔تُو نہیں جانتا اِس ’’ہیروین ‘‘ کو ۔اِس ’’عوام زادی‘‘کےلئے نجانے کتنے فلمی ہیرو قربان ہوچکے ہیں. بچہ جمہورے ۔یہ منتر مت پڑھ ۔ایسی بری بری باتیں اتنے اچھے اچھے لوگوں کے بارے میں ۔اپنے چہرے پر سیاہی مت لگا۔ اپنے رخساروں پر کالک مت تھوپ ۔ان کے لباس تو دیکھ ،اکڑے ہوئے ۔اجلے اجلے ۔لٹھے کے تھان ،ان کی اجلی اجلی گاڑیاں دیکھ ۔جیسے ابھی…
نازکا کی پُر اسرار لکیریں
نازکا لائنز افسانوی لگتی ہیں مگر کیا کیا جائے وہ موجود ہیں اور چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہمارے اسرار کو کھول کر دکھائو مگر ماہرین خاموش ہیں ۔ تقریبا 200 مربع میل لکیروں کی مدد بنائی یہ تصویریں حیرت انگیز ہیں ۔ایک ایک تصویر ایک ایک فرلانگ پر پھیلی ہوئی ہے وسیع پیمانے پر بندروں کی تصویریں ،مکھیوں کی تصویریں مچھلیوں کی تصویریں ۔ چھتریوں کی تصویریں ، لینڈنگ زون ، یہ سب کچھ ہزاروں سال پہلے بنایا گیا ۔ انہیں دیکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آدمی انہیں ہیلی کاپٹر یا جہاز میں بیٹھ کر دیکھے کیونکہ زمین سے تو کچھ اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ…
آخری رسومات
آخری رسومات یہ اگست دوہزار سولہ کے آخری ہفتے کا ایک سرد ترین دن تھا ۔میں نے مانچسٹر میں کاشف سجاد کی کتاب ’’پاکستان میری پہچان ‘‘ کی تقریب رونمائی کی صدارت کرنا تھی ۔بابر اعوان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔یہ ان کے ساتھ میری پہلی ملاقات تھی ۔ان دنوں میں بھی نون لیگ کی حکومت کے خاتمے کی پیشن گوئیاں عروج پر تھیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے جلسے جاری تھے۔میں نےبابر اعوان سے اس سلسلے میں سوال کیا کہنے لگے ’’ابھی نہیں ، شاید اگلے سال اسی مہینے میں نون لیگ کی ختم ہوجائے ‘‘سہیل ورائچ نے ابھی دو دن پہلے اپنے کالم میں…
جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی
جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی بارہ جون کے کسی اخبار میں یہ خبر نہیں تھی کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہونگے ۔یہ خبر ضرورتھی کہ آج عرب بحران کے حل کےلئے وزیر اعظم نے عرب سفیروں کی ایک کانفرنس بلائی ہے ۔جس میں امور خارجہ کے کچھ ماہرین شریک ہونگے اس کے علاوہ عرب دنیا متعین پاکستانی شرکت کریں گے ۔بارہ تاریخ کو یہ کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس کے اختتام پروزیر اعظم نے فوری طور پرسعودی عرب جانے کا اعلان کردیا ۔اور پھرتھوڑی دیر کے بعد ان کا جہاز ہوا میں تھا ۔جہاز نے بارہ تاریخ ہی کے دن جدہ ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔وزیر اعظم…