سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک
آسمانی بجلی سندھ کےصحرائی علاقے میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران گری اور بے پناہ تباہی لائی۔ مقامی انتظامی حکام نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی کا نفاذ کر کے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آسمانی بجلی سے بیک وقت اتنے افراد کی ہلاکت پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
کیا عمران خان پریشان ہیں یا ان کی طبعیت ٹھیک نہیں
وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لوگ سر گوشیوں میں کہہ رہے ہیں کہ کیا عمران پریشان ہیں یا ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ۔آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ وزیراعظم نے ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری مصروفیات ترک کردی ہیں وہ یہ دوروزاپنے اہلخانہ کےساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔اس دوران وہ کسی اجلاس میں شریک ہوں گے اورنہ ہی کوئی سیاسی یا سرکاری ملاقات کریں گے۔
عمران نے وزیروں کو فارغ کرنے والی لسٹ دوبارہ دراز سے نکال لی
کوئی ایک ماہ پہلے کابینہ میں بڑی تبدیلی کی افواہیں گردش میں تھیں۔ عمران خان نےکئی نئے وزیروں کا کہا بھی تھا کہ چین سے واپسی پر میں نئی کیبٹ کا اعلان کر رہاہوں اس میں آپ شامل ہیں۔ وہ بیچارے کافی دنوں شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہوئے تھے ۔عمران خان مولانا فصل الرحمن کے دھرنے کی وجہ تیل اور تیل کی دھار دیکھتے رہے۔ اب جیسے وہ بادلوں سے نکلے ہیں انہوں نے دوبارہ وہی کابینہ میں رد و بدل کی فائنل نکال لی ہے۔
زیادتی کے زیادہ تر مقدمات پولیس کے پاس نہیں جاتے
ایک رپورٹ کے مطابق عزت اور غیرت کے نام پرلوگ زیادتی کے واقعات کو چھپا لیتے ہیں ۔انہیں پولیس کے پاس لے کر نہیں جانتے کہ لوگ کیا کہیں گے ۔ یا ہماری بدنامی ہوگی ۔پچھلے دنوں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم سہیل ایاز کے مقدمہ عجیب و غریب صورتحال اختیار کر گیا پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں سہیل نے 30 بچوں کو جنسی زیادتی کا اعتراف کیا۔ ان بچوں کے متعلق تفصیل سے بتایا ۔اس کے علاوہ سہیل ایاز کے گھر سے ملنے والی ویڈیوز میں بھی وہ بچے موجود ہیں مگر اُن بچوں کے والدین بدنامی کے خوف سے مقدمہ درج…
میں سات ارب کی ضمانت دینے کےلئے تیار ہوں
حنا پرویز بٹ کے والد اور معروف سرمایہ کار پرویز نے کہا ہے کہ نواز شریف کےلئے میں میں سات ارب کی ضمانت دینے کےلئے تیار ہوں۔ انہیں فوری لندن منتقل کیا جائے توکہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو سکیں ۔اس کے ساتھ انہوں تمام پاکستانیوں نواز شریف کی صحت کےلئے دعا کرنے کی در خواست بھی کی ہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان دبائو میں آکر ایک اچھی تجویز سے منحرف ہوگیا
اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی ۔ یہ پاکستان کے مالیات سسٹم کے لئے بہت خوش آئند بات تھی مگر سرمایہ داروں کے دبائو میں آ کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی تجویز کی سختی سے تردید کردی ہے اور کہا ہےہ پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی تھی ۔
بیچاری ریحام خان
برطانوی اخبار ڈیلی میل کا تہلکہ۔۔ ریحام خان نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہاں یہ کورس پڑھایا ہی نہیں جاتا۔اخبار کے مطابق کالج ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کے کالج میں ریحام خان نام کی کوئی طالبہ بھی نہیں رہی۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ اُن کی ڈگری نارتھ لِنڈسے کالج سے ہے
خضر علیہ اسلام نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا تھا
مولانا اسحاق کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ خضر علیہ اسلام نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا تھا یہ قرآن حکیم کا یہ ترجمہ غلط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بڑے لڑکے کو قتل کیا تھا جو پہلے قاتل تھا مزید معلومات کےیھاں کلک کریں
صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو بھی سکتا ہے
اگر چہ صدر ٹرمپ کا مواخذے کے امکانات بہت زیادہ نہیں مگر ہو بھی سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ صدارت سے عہدہ علحیدہ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے خلاف جو گواہ پیش ہورہے ہیں وہ نئے نئے انکشاف کررہے ہیں۔ معاملہ لمحہ بہ لمحہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔
شریف خاندان کے پانچ افراد مفرور ۔ چھٹا ضمانتی مچلکے بھرنے سے منحرف
نواز شریف کے دو بیٹے حسن اور حسین شہباز شریف کا بیٹا سلیمان شہباز ، شہباز شریف داماد اور نوازشریف کا سمدھی اسحاق ڈار مفرور ہیں ۔ حکومت کا خیال ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ بھی مفرور ہوجائیں ۔اس لئے ضمانتی مچلکے بھرنے پر رضامند نہیں ہو رہے