لارڈ نذیر زندہ باد
لارڈ نذیر زندہ باد منصورآفاق جب عمران خان نےدو نومبر کے دھرنے کو یوم تشکر کے جلسے میں تبدیل کیا تو ہر طرف ایک شور برپا ہوگیا کہ عمران خان ناکام ہوگیا اور اب اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے یومِ تشکر منا رہا ہے۔اسے تو یوم ِ تفکر منانا چاہئے تھا ۔زرداری پارٹی نے اسے عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دیااور کہا کہ ایک اور نیازی نے ہتھیار ڈال دئیے ۔شریف لیگ نے کہا کہ دھرنا ختم کرنےکا سبب دراصل یہ ہے کہ عمران خان کو پارٹی کے سینئر لیڈروں سے شکوہ تھا کہ وہ ملک بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے-وہ وزیرجس…
گورنری کی عمر
گورنری کی عمر منصور آفاق آج میں جس بھی محفل میں گیا وہاں موضوع ِسخن صوبہ سندھ کے نئے گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کی ذات ِ گرامی تھی۔ سب سے زیادہ گفتگو ان کی طویل العمری کے حوالے سے سنائی دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے۔ غالب نےاسی عمر میں کہا تھا مضمحل ہوگئے قویٰ غالب اب عناصر میں اعتدال کہاں شاعر ِ مشرق نے ضعیفی کو جرم کہتے ہوئے اس کی سزا مرگ ِ مفاجات قرار دی ۔شاعرِ لاہورنے کہا کہ انہیں صدرِ پاکستان ممنون حسین نے صرف اس لئے گورنر لگوایا ہے کہ ان کی پیرانہ سالی پر بہت گفتگو ہونے لگی تھی انہوں نے…
اسپتال میں تھانہ
اسپتال میں تھانہ منصور آفاق میں جب ڈیرہ اسماعیل خان میں فیصل کریم کنڈی کے گھر سے نکلنے لگا تو احمد کنڈی نے کہا ’’میں نے کار کے بونٹ میں شہد کی پانچ بوتلیں رکھوادی ہیں ۔کار جیسےہی کنڈی ماڈل فارم سے چند کلومیٹر آگے آئی تو میں نےحسن رضا کو گاڑی ایک طرف روکنے کا کہا ۔کار رک گئی ۔ میں نیچے اترا ، ڈگی کھلوائی اور شہد کی بوتلوں والا پیکٹ کھولنے لگا ۔تنویر حسین ملک اور سلیم تاج وانی مجھے حیرت سے دیکھنے لگے ۔تنویر نے کہا ’’اگر شہد کھانے کو جی کررہا تھا تو آگے کسی ہوٹل پر بریک لگا لیتے مگر میں نےشہد کی پانچوں…
سیاست کا سدھارتھ
سیاست کا سدھارتھ منصور آفاق سدھارتھ جو ایک برہمن امیرزادہ ہے جب اسے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ دانش سیکھنے سکھانے سے نہیں آتی ۔وہ سب کچھ تیاگ دیتا ہے ،باپ کا گھر چھوڑ کر جوگیوں اور سنیاسیوں کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ جہاں اسے تین ہنر حاصل ہوتے ہیں وہ بھوکا رہ سکتا ہے انتظار کر سکتا ہے اور غور وفکر کر سکتا ہے۔ اگرچہ اسے اپنا جسم چھوڑ کر دوسرے جسم میں داخل ہوجانے کی شکتی حاصل ہو چکی ہوتی ہے اور اس کی آتما پرندوں اور جانوروں کے بدن میں داخل ہو کر ایک دنیا گھوم آئی ہوتی ہے مگرسدھارتھ کے نزدیک ان کی…
عظیم منزل
عظیم منزل منصور آفاق میانوالی میں جہاں میرا گھر ہے اس کاگرد و نواح بہت ہی مردم خیز واقع ہوا ہے ۔ میرے گھر سے کوئی سو گز کے فاصلے پر وہ عظیم منزل ہے جس میں پانچ بڑے آدمی پیدا ہوئے ۔ امان اللہ خان ایڈوکیٹ جنہوں نے اپنے وقت کے طاقتور ترین گورنرامیر محمد خان نواب آف کالاباغ کے ساتھ مقابلہ پوری پامردی سے کیا تھا۔اسی مخالفت میں نواب امیر محمد خان نے عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کو بھی ملازمت سے برطرف کرا دیا تھا ۔یعنی عمران بھی اسی گھرکے ایک چشم و چراغ ہیں۔حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی نے بھی اِسی گھر…
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا منصور آفاق اُس روز شہباز شریف اپنے زورِ خطابت کی بلندیوں پر تھے انہوں نے لاہور کےلئے مجوزہ میٹرو بس کے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانابھی ضروری ہےلیکن اگر سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان تک پہنچ ہی نہ پائیں تو پھر یہ ادارے کس کام کے ۔ خادمِ پنجاب نے اپنے مخالفین کیلئے اس روزکچھ سخت الفاظ استعمال کرنا مناسب سمجھا ۔ ان کی سختی سے ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ آج لاہور کے شہری بلا مبالغہ ٹریفک کے اژدھام ، بد انتظامی اور…
ناکام خارجہ پالیسی؟
ناکام خارجہ پالیسی؟ منصور آفاق افغان صدر اشرف غنی نےامرتسر میں اپنی تقریر میں انڈین امداد پر حسب معمول انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ چا بہار کی بندرگاہ کی تعمیر کو افغانستان کیلئے انتہائی اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ضرب عضب کوخصوصی مقاصدکےلئے محدود پیمانے پر کیا جانے والا آپریشن قرار دیا۔یہ بھی الزام لگایا کہ افغان طالبان کو پاکستان سپورٹ کر رہاہے -ثبوت میں طالبان کے ایک لیڈر کامبینہ اعتراف بھی پیش کیا گیا۔اس کے بعد پاکستان کی طرف سے 500ملین ڈالر کی امداد کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہہ کر باقاعدہ پاکستان کی توہین بھی کی کہ اس رقم کو پاکستان اپنی حدود کے اندر دہشت گردی ختم کرنے…
ہوشیار خبردار!
ہوشیار خبردار! منصور آفاق آہ ۔ کئی موسم آئے اور گئے مگر حکومت نہ گئی ۔’’دیوان ِ منصور ‘‘ سے نکالی ہوئی کوئی فال بھی درست ثابت نہ ہو سکی ۔شیخ رشید کی دی ہوئی تاریخیں قہقہوں کی تاریخ بنتی چلی گئیں ۔مظہر برلاس اور میرے طوطے جھوٹ بولتے رہے ۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ بھی اندر سے نجم سیٹھی کی چڑیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔چکلالہ کے تمام نجومی ناکام رہے مگر بنی گالہ ابھی تک مایوس نہیں ہوا۔بہر حال یہ طے ہے کہ وقت سے پہلے حکومت کے خاتمے کی فلم فلاپ ہو گئی ہے ۔اگرچہ اس میں خاصی آئوٹ ڈور شوٹنگ بھی شامل تھی ۔غم…
اٹلی میں عیدِ میلادالنبیؐ
اٹلی میں عیدِ میلادالنبیؐ منصورآفاق اٹلی کے شہر کولی میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب ہوئی۔ میں اور تنویر حسین ملک اِس پُر سعادت جلسہ میں شرکت کےلئے پاکستان سے وہاں پہنچے تھے۔ جس ہوٹل میں تقریب تھی اسے پولیس نے تقریباً تقریباً اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ بارہ ربیع الاول کے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں خدشہ ہے کہ مسلمان بغیر اجازت کے کہیں جلوس نہ نکالیں۔ تقریب میں ایک اٹالین آدمی آخر تک موجود رہا جسے اردو زبان پر مکمل دسترس حاصل تھی، محمد نواز گلیانہ اور محمد احمد شاکر کہنے پرمجھے مجبوراً مغرب کے اُس چہرے کو…
ہم کو امید ہے دیوار کے وا ہونے کی
ہم کو امید ہے دیوار کے وا ہونے کی منصور آفاق میں نے کسی زمانے میں کہا تھا ہر قدم پر کوئی دیوار کھڑی ہونی تھی میں بڑا تھا مری مشکل بھی بڑی ہونی تھی عمران خان کا معاملہ بھی مجھے اِسی شعر سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے ۔وہ بھی انصاف کی تلاش میں جس سمت جاتے ہیں سامنےکوئی دیوار کھڑی ہوتی ہے یا کھڑی کر دی جاتی ہے ۔جنہیں بڑی حکمت اور چالاکی سے گرانا پڑتا ہے ۔یعنی یہ کام کوئی عمر رسیدہ عمرو عیارہی کر سکتا ہے۔ایک فوک کہانی ہے کہ دلہن والوں نے شرط عائد کی کہ بارات میں کوئی بزرگ آدمی نہیں ہوگا ۔شر ط…