فرینڈشپ 2016
فرینڈشپ 2016 منصور آفاق پاکستان کے ساتھ روس کی فوجی مشقیں پاکستان کی بتدریج بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی کی عکاس ہیں۔اس وقت جب پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ایسے موسم میں یہ فوجی مشقیں اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہیں ۔پچھلے سال جب جنرل راحیل شریف نے روس کا دورہ کیا تھاتو روس کے ساتھ چار عدد ایم آئی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ بھی ہوا تھا۔روسی وزیر دفاع سرگئی شوگونے جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پہلی بار روس اور پاکستان کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے ۔روس نے پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے پرجو پابندی…
محرم کے بعد
محرم کے بعد منصور آفاق چین کے سوشلسٹ رہنما مائوزے تنگ نے کہا تھا ’’میرے بھائی میں دیکھ رہا ہوں ۔تم بڑے عرصہ سے یہاں اِس انتظار میں بیٹھے ہوکہ تمہارےسامنے کھڑی ہوئی دیوار گرے گی اور تم اُس کے اُس پاربسی ہوئی اُس جنت میں داخل ہو جائو گے۔تمہاری بات بالکل درست ہے وقت اُس کی جڑوں کو بوسیدہ کررہا ہے اور تاریخ اُسے اپنے ْعبرت خانہ میں سجانے کے درپے ہے ۔مگر ہم انتظار کی صبر آزما ساعتوں کے محشر سے کیوں دوچار ہیں ۔ میں دو کدالیں لایا ہوں ۔ایک تم لے لو ایک میں ۔ آئو وقت کے ساتھ ہم بھی اِس کی تباہی کا سبب…
کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر…..
کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر….. منصور آفاق ابھی ابھی ایک اچھی خبر نظر سے گزری ہےکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان کے سلامتی کے مشیرریٹائرڈ جنرل ناصرخان جنجوعہ کو دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کےلئے ٹیلی فون کیاہے۔میں ابھی یہ خبر پوری طرح پڑھ بھی نہیں سکا تھا کہ ٹیلی وژن پر یہ خبر نشر ہونے لگی کہ ساہمنی کے محاذ پر بھارتی توپوں نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی ہے۔پاکستانی فوج کا توپ خانہ بھی منہ توڑ جواب دےرہا ہے۔ ناوک فگن کے تیر، نشانے کے اور ہیں ہاتھی کے دانت یعنی دکھانے کے اور ہیں کچھ ایسی ہی صورت حال…
عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ
عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ منصور آفاق تحریک انصاف میں شامل زیادہ ترلوگ اِس سے پہلے یا تو پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے یا مسلم لیگ نون ف الف قاف وغیرہ وغیرہ کےووٹر تھے ۔وہ اپنی قیادتوں سے مایوس ہو کر عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئے تھے۔ یہ لوگ ساری پارٹیوں کے دورِ اقتدار کے کمالات دیکھنے کے بعد اِ س نتیجے پر پہنچے تھے کہ چاہے حکمراں جیسا بھی ہو مگر دیانت دار ضرور ہو۔جولوگ ملک میں انصاف قائم نہیں کر سکتے انہیں ملک پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔عمران خان خودبھی بہت پہلے اِسی نتیجے پر پہنچ گئے تھے اسی لئے تو انہوں…
لیک سے فیڈ تک
لیک سے فیڈ تک منصور آفاق چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’مفروضے کے طورپرایک بات کرتا ہوں کہ کل خدا نخواستہ میں آپ میں سے کسی کو بلائوں اور کہوں کہ ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ چونکہ پاکستان سخت اکنامک پریشر میں ہے ۔اس لئے ہم اپنے نیوکلیئر نالج بیچیں گے توکیا آپ بحیثیت پاکستانی یہ نہیں سوچیں گے کہ اگرمیں اس خبر کو شائع کرتا ہوں توپاکستان کےلئے کیا مسائل پیدا ہوں گے۔‘‘ میں نے جب سے یہ جملہ سنا مسلسل یہی سوچے جا رہا ہوں کہ وزیر داخلہ کے ذہن میں کچھ فروخت کرنے کا مفروضہ…
ایک تخیلاتی کالم
ایک تخیلاتی کالم منصور آفاق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ’’تیس اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد بند نہیں کر اسکیں گے وہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد نہیں کہیں اور ہونگے‘‘۔ مستقبل کی درست ترین پیش گوئیاں کرنے والے نجم سیٹھی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو دو نومبر سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوام کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائن میں سینکڑوں ملازمین کی مسلسل مشقیں بتلارہی ہیں کہ حکومت اتنی آسانی سےاسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی۔ عمران خان کی گرفتاری کے…
یکم نومبر سے دو نومبر تک
یکم نومبر سے دو نومبر تک منصور آفاق دفاعِ پاکستان کونسل کے ایک وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہوں نے مذہبی شخصیات کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کے حکم جاری کردئیے ہیں۔یہ تمام پاسپورٹ اور شناختی کارڈ شدت پسندوںکی حمایت کرنے کی بنا پر منسوخ کئے گئے تھے ۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد میںکالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے۔ جن پر ایک طویل عرصے سے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی ہے ۔اُس وفد میں حرکت المجاہدین کے بانی اور جہادی رہنما فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھےجن…
دمادم مست قلندر
دمادم مست قلندر منصور آفاق بلاول بھٹو نے کچھ عرصہ پہلے ستمبر میں ’’دمادم مست قلندر‘‘کا اعلان کیا تھا۔اب ستائیس دسمبر کو دمادم مست قلندرکاوقت مقررکیا ہے ۔پتہ نہیں بلاول بھٹو ’’دمادم مست قلندر‘‘ کسے کہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگ عمران خان کے اسلام آباد میں’’ دمادم مست قلندر‘‘کو مسلسل غیر آئینی کہے جا رہے ہیں ۔ممکن ہے بلاول بھٹو کا دمادم مست قلندر آئینی ہو ۔73 کے آئین میں کوئی ایسی شق موجود ہو۔نہیں بھی ہوگی انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا۔ بڑے بڑے ماہرین ِآئین ان کے مشیر ہیں وہ آئین سے کچھ بھی نکال سکتے ہیں ۔جہاں تک میرا ذاتی خیال ہے بلاول بھٹو کو’’…
آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت
آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت منصور آفاق پاکستان میں احتجاج بھی ستر سال کا ہو چکا ہے ۔پیچھے مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے قوم مسلسل حالتِ احتجاج میں ہے ۔کیوں نہ ہو ۔ جب سے پاکستان بنا ہے اس پر ایک ہی حکومت چلی آرہی ہے ۔ظلم ، جبر اور نا انصافی کی حکومت ۔البتہ چہرے ضرور بدلتے رہے ہیں ۔حکمران آتے رہے ۔ جاتے رہے ۔ احتجاج جاری رہا ۔ لوگ مرتے رہے ۔کبھی لاٹھیاں کبھی کوڑے کبھی گولیاں کھاتے رہے ۔احتجاجی تحریکوں میں شہید ہونے والوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔ جمہوریت کےلئے بہت سے لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو…
تلاشی
تلاشی منصور آفاق وہ لوگ جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے تاریخ انہیں ٹشو پیپر کی طرح کسی ڈسٹ بن میں پھینک دیتی ہے۔ جن لوگوں نے صرف ’’تلاشی‘‘ کے مطالبہ پروفاق اور جمہوریت دونوں دائو پر لگا دئیے ہیں۔ ایسے خشک دماغوں پر اہلِ شہر سنگ باری نہ کریں تو کیا کریں۔ اقتدار بچانے کے لئے پنجابیوں اور پٹھانوں میں جو جہنم کے بیج بکھیرنے لگے ہیں میں اُن کےلئے ہدایت کی دعا کے سوا اور کیا کرسکتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ وہ اِس دعا کو بددعا قرار دیتے ہوئے بربادیوں کی شاہراہوں پرلمبی لمبی گاڑیوں سے سائلنسر نکال نکال کر انہیں دوڑاتے رہیں گے۔ میرا…