جانے کی باتیں جانے دو
جانے کی باتیں جانے دو منصورآفاق سوشل میڈیا میں بھی یہی تحریک چل رہی ہے کہ ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ ۔اسلام آباد کی سڑکوں پر بھی یہی بینر آویزاں ہیں۔ان پر لگانے والے کا فون نمبر بھی درج ہے ۔ اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جہاںکوئی بینر حکومت کی اجازت کے بغیرنہیں لگایا جاسکتا یعنی روکنے کی اِس تحریک میں سرکار کی اجازتِ عالیہ بھی شامل ہے۔بے شک کچھ لوگوں کوراحیل شریف کی تقریباً ساڑھے آٹھ سو راتیں اور ساڑھے آٹھ سو دن لمحہ بھر ہی محسوس ہو رہے ہیں۔انہیںبالکل ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے ’’آئے ہو ابھی ، بیٹھو تو سہی ، جانے کی باتیں جانے…
ہیر رانجھا ڈے
ہیر رانجھا ڈے منصورآف آج چودہ فروری ہے اور یار لوگ ویلنٹائن ڈے منانے کی ڈٹ کر مخالفت کر رہے ہیں۔کئی کیدو ڈنڈے اٹھائے گلیوں میں پھر رہے ہیں کہ کہیں کوئی ہیر یا رانجھا نظر آئے تو اس کی اچھی طرح پذیرائی کی جائے ۔ کئی حکومتی کھیڑوں نے تو باقاعدہ پابندیوں کے اشتہار علاقائی کیبلز پر آن ایئر کرادئیے ہیں ۔سو کئی شہروں کی گلیوں میںرانجھے بھیس بدل بدل کر پھر رہے ہیں کہ کہیں کھیڑوں یعنی پولیس والوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں مگر زیادہ تر علاقوں میںاِس دن کی بہاریں پوری آب و تاب پر ہیں۔ یار لوگوں کے غصے کا سبب صرف اتنا ہے کہ…
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں منصورآفاق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا’’وزیراعظم آزاد کشمیر نے رات گئے لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں مجھ سے سخت باتیں کی ‘‘انہوں نے اِس غلط فہمی کا بھی اظہار کیاکہ میں سمجھاتھا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے زبان لڑکھڑا رہی ہے ۔زبان لڑکھڑانے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں بقول احسان شاہد طبیعت خرابے پہ آئی تو سچ کہہ دیا نشے میں زباں لڑکھڑائی تو سچ کہہ دیا مگر میری نظرمیں سلگتا ہوا سوال یہ ہے کہ اِس خرابے کا ذمہ دار کون ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے کا خون کس کی گردن پر جما ہوا ہے ۔الزامات کی آگ تو دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے ۔کچھ…
گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ
گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ منصورآفاق بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے پربہت صدمہ ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت ِ خارجہ کو اس بیان پر حیرت ہوئی۔ نریندر مودی کی جاتی عمرہ میں تشریف آوری سے ہم نے کیا کیا توقعات وابستہ کر لی تھیں۔بہر حال پاکستان نے بھارت کی طرف دوستی کیلئے ایک اورقدم آگے بڑھا دیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پٹھا نکوٹ ایئر بیس حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔یعنی ہم نے یہ بات توتسلیم کرلی کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملہ کرنے والے پاکستانی تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کونسے پاکستانی تھے۔ان کا نام و پتہ کیا…
پاکستانی پانچ ارب ڈالر
پاکستانی پانچ ارب ڈالر منصورآفاق چیئرمین نیب نے کہا ’’قوم کی نظریں احتساب بیورو پر لگی ہیں ‘‘لندن کے ایک ہوٹل کی خریداری کیلئے سرمائے کی منتقلی مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔بے شک اکیسویں صدی میںمنی لانڈرنگ کے جرم کو خاص توجہ حاصل ہوئی ہے۔دنیا بھر میں سرمائے کی نقل و حرکت پرآنکھیں نصب کردی گئی ہیں۔انہی آنکھوں کی وساطت سے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ورلڈ بینک کے حوالے سے ایک عجیب و غریب دعو یٰ کیا کہ پچھلے سال پانچ ارب ڈالر پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے ۔اخبارکے خیال میں اس رقم کا بڑا حصہ وہ لوگ بھیج رہے ہیں جن کے خاندان قیام پاکستان کے وقت…
تحفظِ حقوق نسواں کی خیر
تحفظِ حقوق نسواں کی خیر منصورآفاق تحفظ حقوق ِ نسواں کا بل پوری کامیابی کے ساتھ ایک قانون کی صورت میں صوبہ پنجاب میں نافذ العمل ہوچکا ہے۔البتہ اس قانون سے بین الصوبائی خاندان تھوڑے بہت محفوظ ہیں یعنی وہ شوہرانِ نامدارجو کسی اور صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی بیگمات اِس قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔ویسے یہ قانون نافذکرا کے خواتین نے مردوںکی محبت پر شک کا اظہار کیا ہے ۔وہی بات جو برسوں پہلے نورجہان نے کہی تھی ’’مرداں دے وعدے جھوٹے ، جھوٹا ہووندا پیار وے‘‘ حالانکہ مرد تو ازل سے عورت کی محبت میںگرفتار چلا آرہا ہے…
پرانی فلم کا پارٹ ٹو
پرانی فلم کا پارٹ ٹو منصورآفاق یہ کراچی میں کیا ہونے لگا ہے۔ کئی پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔رینجرز نے اپنے تھانے قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے اختیارات مانگ لئے ہیں۔ہر طرف سے وہی آواز اٹھنے لگی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لیتی ہے۔ عمران خان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے مگراپنے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو یہ بات کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔انہوں نے کیا دلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ عمران خان نے بارہ سال تک یہ بات نہیں بتائی کہ ایم کیو ایم کے’’ را ‘‘کے ساتھ مراسم ہیں۔اِس لئے…
لبِ مہران ۔ عمران خان
لبِ مہران۔ عمران خان منصورآفاق سکھر میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے لبِ مہران پارک ہے، یہ سکھر کے باسیوں کی پسندیدہ تفریح گاہ ہے۔ اس کے ارد گرد کھانوں کے اسٹال لگے رہتے ہیں ۔وہاں کشتی رانی کا بھی بندو بست ہے جہاں شہر کےلوگ کشتیوں میں بیٹھ کر دریا کی سیر کرتے ہیں ۔ہولی اور عید کے تہوار بھی یہیں منائے جاتے ہیں ۔شاید اسی پارک کے منظر نے شیخ رشید کو مجبور کردیا کہ وہ سکھر کو وینس قرار دے دیں ۔ اس مرتبہ اس پارک نے ایک نیا نظارہ دیکھا ۔گزشتہ جمعہ کے روز یہاں نئے سندھ کا پہلا فیسٹیول منایا گیا۔ پنڈال میں پچاس ہزار…
غزالوں کے تعاقب میں
غزالوں کے تعاقب میں منصورآفاق آئیے آج کچھ درختوں سے پوچھتے ہیںکچھ پرندوں کی باتیں سنتے ہیں کچھ غزالوں سے ہمکلام ہوتے ہیں۔ایک بار پہلے بھی میں اِن کی محفل میں گیا تھا۔لمبی گفتگو ہوئی تھی۔ پوچھتے تھے کہ راوی اور ستلج میںریت کیوں اڑ نے لگی ہے ۔بہتے ہوئے ٹھنڈے پانیوںپر کیاکسی آسیب کا سایہ ہو گیا ہے یا انہیں بھی بیچ دیا گیا ہے۔آج جب دوبارہ ملا قات ہوئی تو وہ بہت اداس تھے۔پیڑوں کے پتوں پر اوس کی طرح آنسوبکھرے ہوئے تھے ۔پرندوں کی آنکھوں میں مایوسیاں بھری ہوئی تھیں۔چرندوں کے چہرے سراپا سوال تھے ۔مجھ سے پوچھنے لگے کہ چھانگا مانگا کے جنگلات کون چرا لے…
23مارچ کا پاکستان
23مارچ کا پاکستان منصورآفاق آج یوم پاکستان ہے ۔ یعنی23 مارچ ہے. وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ مملکت کے قیام کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔یہی دن تھا جس نے دو قومی نظریہ کو اپنی پوری آب و تاب سے برِ صغیر کے آسمان پر ثبت کردیاتھا۔لوگ کہتے ہیں پاکستان اسی دن کی بدولت وجود میں آیامگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دن کی بدولت ہندوئوں کوایک ہزار سال کے بعد آزادی نصیب ہوئی تھی۔پاکستان تو اُس دن وجود میں آگیا تھا جب عربستان سے آنے والے پہلے شخص کے نقشِ پااس زمین پربنے تھے۔جب اس زمین پر پہلی مسجد تعمیرہوئی تھی…