نوازشریف کی مجبوری
نوازشریف کی مجبوری پاکستان میں لوگ دن بہ دن غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتی جارہی ہے۔ تھر میں قحط کے بعد چولستان میں قحط پڑنے والا ہے ۔ایک سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مسلسل جمہوریت پاکستان میں بہتری کے بجائے تنزلی کی طرف کیوں لے رہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔بے شک جمہوریت ڈکٹیٹروں کے خلاف ایک لپکتی ہوئی تلوار ہے۔ لوگوں کے حقوق چھیننے والوں سے لوگوں کا خوبصورت انتقام ہے لیکن وہ جو جمہوریت پانچ سال آصف زرداری کے زیر قیادت پاکستان پر…
عمران خان جیت گئے
عمران خان جیت گئے یونانی فلاسفر ’’پر ہو‘‘ سکندر اعظم کے ساتھ ہندوستان آیا تھا۔اس سفر نے اسے ہندو فلسفے سے روشناس کیا تھا۔ قدیم تاریخ میں اس کا ایک واقعہ درج ہے کہ دریائے جہلم کے کنارے اس نے اس دور کے پنڈت جمع کئے اور ان کے سامنے فلسفہ ٔ تشکیک کے حق میں ایک پُر مغز اور پُر دلیل تقریر کی وہ بہت متاثر ہوئے ۔ دوسرے دن پھر انہیں جمع کیا گیا اور’’پر ہو‘‘ نے تشکیک کے خلاف ایک پر زور تقریر کی۔ یہ تقریر کسی طرح بھی پہلی تقریر سے کم نہیں تھی گزشتہ روز اس نے جو دلائل دیئے تھے وہ سننے والوں کے…
قیصر امین بٹ کی نون لیگ
قیصر امین بٹ کی نون لیگ سپریم کورٹ کے دئیے گئے چھ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں ۔شریف فیملی کے خلاف چار ریفرنس دائر کر دئیے گئے ہیں۔اگر چہ چوتھا ریفرنس وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ہے مگر میں انہیں بھی شریف فیملی کا حصہ سمجھتا ہوں۔ اسحاق ڈار کے علاوہ ریفرنس میں نامزد کردہ شخصیات نواز شریف ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز ہیں ۔مریم نواز کے خلاف لندن کے فلیٹس کے علاوہ جعل سازی کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل ہے ۔یہ مقدمات لندن فلیٹس ، آف شور کمپنیوں‘ عزیزیہ اسٹیل مل ،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہل میٹل کمپنی…
ہرحال میں تحفظ
ہرحال میں تحفظ سات اکتوبر1958پاکستان کی تاریخ کا پہلاتاریک ترین تھا جب جنرل ایوب خان ء نے مارشل لگایا تھا۔اورمفاد پرست سیاست دان مکھیوں کی طرح اس کے ارد گرد جمع ہوگئے تھے ۔اس دن کی تاریکی پچیس مارچ 1969کوکچھ اور گھٹا ٹوپ ہوگئی جب یحییٰ خان نے دوسرا مارشل لا لگا دیا اور اہل مفادنے اس کے راستے میںکچے گوشت اور شراب کی دکانیں کھول لیں ۔ملکی تاریکی تیسرادن پانچ جولائی 1977کا ہولناک دن تھا جب جنرل ضیا نے اقتدار پر قبضہ کیااور صاحبان ِ مفادان کی مجلس شوریٰ کے رکن بنتے چلے گئے۔ اوراس سلسلے کا چوتھا تاریک ترین دن بارہ اکبوتر1999 کے روز طلوع ہوا ۔ جنرل…
قاتل موسم کے انتظار میں تھے
قاتل موسم کے انتظار میں تھے میں نے حامد میر کے بارے میں چند ماہ پہلے لکھا تھا ’’حامد میر کو سچ لکھنے کے جرم میں طالبان نے موت کی دھمکی دی ہے اوراس نے دھمکی کے جواب میں کہا ہے ’’تم پرویز مشرف سے زیادہ طاقت ور نہیں ۔تم مجھے قتل کر سکتے ہو ۔ میری آواز نہیں دبا سکتے‘‘اللہ تعالی حامد میر اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔میں اس لئے بہت فکر مند ہوں ،کیونکہ’ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ‘حامد میر جب پیدا ہوئے تھے ایوب خان نے مارشل لاء لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور…
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک یہ گزشتہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے کی بات ہے۔ میں امجد خان کے پاس میانوالی گیا ہوا تھا ۔میں نے جب اسے تحریک انصاف میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تو وہاں بیٹھے ہوئے بیس پچیس لوگوں کی غضب ناک نگاہیں مجھے اس طرح چبھنے لگیں جیسے ابھی قتل کردیں گی۔ تند و تیز بحث کا آغاز ہوا،ایک ایک کرکے تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے نقصانات گنوائے جانے لگے۔ اکثر لوگوں کایہی خیال تھا کہ تحریک ِ انصاف میں امجد خان کا شامل ہونا مناسب نہیں کیونکہ امجد خان کا سیاسی حریف انعام اللہ خان عمران کا چچا زاد بھائی ہے۔ امجد خان…
اختتامی اجلاس کا صدر
اختتامی اجلاس کا صدر 1347ء کی ایک خوب صورت رات تھی ۔غرناطہ کے الحمرا میں الف لیلیٰ داستان سنائی جا رہی تھی اُس وقت کی مشہور داستان گو کلثوم بن عذیر نے شہزادوں اور شہزادیوں کو اپنی کہانی کے حصار میں قید کر رکھا تھا ۔ لاہور کے الحمرا میں کئی سو سال بعد پھر وہی کہانی اپنے پر پھیلاتی جا رہی تھی، ماحول پروں کی دھیمی دھیمی پھڑپھڑاہٹ میں سحر زدہ ہو چکا تھا یہاں داستان گو چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل عطاالحق قاسمی تھے۔یہ پانچویں الحمرا انٹرنیشنل کانفرنس تھی ۔اِس کانفرنس میں عطاء الحق قاسمی نے پاکستان کی تقریباً ایک سو سے زائد اہم شخصیات کو اپنی یادیں لوگوں…
میانوالی کی مٹی
میانوالی کی مٹی میانوالی نے اپنی رُت بدلی۔دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا’تُو جہاں بھی پھرتا رہے، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے،تجھ سے میرے خمیر کی خوشبو کی چہکار ضرور اٹھے گی‘۔ عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے۔میانوالی ایک عجیب و غریب سر زمین کا نام ہے ۔یہ تیس میل چوڑی اور تقریباً پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے ۔جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے ۔ریت ہی ریت ہے ۔دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقہ میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی…
ناخن اُکھڑ چُکے ہیں گرہ کھولتے ہوئے
ناخن اُکھڑ چُکے ہیں گرہ کھولتے ہوئے قومیں انصاف کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں اور جب تک انصاف کے ترازو میں لچک نہیں آتی اُن سے سربلندی کوئی نہیں چھین سکتا۔محاذِ جنگ پر اُس وقت تک سپاہی پوری دلیری سے لڑتا ہے جب تک اُسے یقین رہتاہے کہ میری قوم میری اولاد کے ساتھ کبھی کوئی بے انصافی نہیں کرے گی۔برطانوی معاشرہ اپنی تمام تر قباحتوں کے باوجوداگردنیامیں سرفرازہےتوصرف اپنی انصاف گاہوں کے سبب۔ عمران خان یہ بات اچھی طرح جانتے تھے سو انہوں نے کراچی کے ظلم کا انصاف لندن سے مانگااور کامیاب ہوگئے ۔تحریک انصاف کی الطاف حسین کے خلاف شروع کی ہوئی مہم آخرکار منطقی انجام…
خوش قسمت عمران خان
خوش قسمت عمران خان بے شک عمران خان وہ خوش قسمت شخص ہیں جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے ۔اس جملے کی وضاحت کیلئے ایک کہانی سنائی ضروری ہے ۔یہ شفیق خان کی کہانی ہے ۔ جس طرح آج کل مجھے عمران خان کی ذات میں دیس کے تمام مسائل کا حل نظر آتا ہے کسی زمانے میں ، اُسی طرح مجھے شفیق خان کی ذات میں لاہور کے تمام مسائل ِ تصوف کا حل دکھائی دیتا تھا ۔ شفیق خان سے میری پہلی ملاقات پاک ٹی ہائوس میں ہوئی تھی ۔اکھڑا،کھڑا ،ناراض ،ناراض مسلسل شِکنوں سے بھری ہوئی پیشانی،چُبھتی ہوئی آنکھیں ،چیختی ہوئی جینز کی پینٹ،آمادہ ٔ…