سعد رفیق کی عجیب و غریب منظق
سعد رفیق حراست میں ہیں اس کے باوجود انہوں نے عدالت میں جج صاحب سے کہا کہ پولیس نے مجھے 22 منٹ حبس بے جا میں رکھا، آج بھی سائرن بجائے گئے اور مجھے گاڑی میں بند کر دیا گیا، پولیس کا ہم سے اور عدالت آنے والوں سے سلوک ناروا ہے۔۔عدالت کی سمجھ میں بھی ا ن کی منطق نہ آ سکی کہ جب وہ قیدی ہیں تو پھر پولیس کیسے انہیں حبس بے جا میں رکھا
سی پیک کی رفتار درست ہے ۔ اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے کام کی رفتار درست ہے ۔قطعا سست نہیں ۔ سی پیک کے جو منصوبے مکمل ہونے والے تھے وہ بتدریج عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ تقریباً 11 ملین ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ اور کوئی تقریباً 38 بلین ڈالر کے پراجیکٹ اب عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ جن میں جو اس سال پراجیکٹ شروع ہوئے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ ایم ون میں بھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب رشکئی کی گراؤنڈ بریکنگ بھی اگلے ماہ متوقع ہے۔ تو ایسا نہیں ہے کہ کچھ نہیں ہو رہا۔‘
نیب کس کس کو گرفتار کرنے والی ہے ؟
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے حکمراں جماعت بری الذمہ ہے، دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں، یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کردیں گے۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ تیس پیتس سال میں کیا کرپشن ہوئی اور یہ جو بارہ چودہ مہینے ہیں ان میں کیا کرپشن ہوئی ۔اب ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، کسی کو این آراو نہیں ملے گا‘‘۔اور اس کا سبب بھی آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ میرے اردگرد موجود اشخاص میں کوئی بھی شخص جوابھی کرپشن کررہا ہے یا جس نے پہلے کرپشن کی ہے ۔اس کی گرفتاری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ گرفتار ہونے والی…
مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا
مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا۔ مولانا نے یہ انقلاب کیوں شروع کیا تھا ۔کہاجاتا ہے نواز شریف سے جیل سےنکال کر لندن بھیجنے کےلئے اس انقلاب کا آغاز ہوا تھا ۔ سو انقلاب کامیابی ہمکناراہوا
قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات
ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات۔ پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں کہ اتنا بڑا وفد ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے کمبوڈیا بھیجا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین پاکستان وہ واحد ملک تھا کہ جس نے سب سے پہلے کمبوڈیا کی آزادی کو تسلیم کیا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین وزیراعظم عمران خان کو میرا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ کمبوڈیا کا دورہ کریں۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین اور ضرورت اس امر کی…
بھاگ نواز بھاگ
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے متعلق سوشل میڈیا پر "بھاگ نواز بھاگ” ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ ابھی تک اس بات کو تسلیم نہیں کررہے کہ نواز شریف بیمار ہیں ۔ لوگوں کا یہی خیال ہے کہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔ اس میں اسٹیبلشمنٹ نے بھی اس کا ساتھ دیا ہے تب ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ جیل سے نکل کر لندن پہنچ جائیں
ایران اور سعودی عرب کا معاملہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرانے کی ریکوئیسٹ کر کے پاکستان کےلئے بڑے مسائل پیدا کر دئیے ۔ سعودی عرب اس وقت ناراض ہے کہ پاکستان ایران کا ساتھ دے رہا ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں ۔اس وقت آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اسی سلسلے میں ایران گئے ہوئے ہیں۔ صلح کے معاملات طے کرالئے جائیں جس طرح سعودی عرب چاہتا ہے تاکہ پاکستان سے اس کی ناراضگی کم ہو
دوحہ میں نواز شریف کی دعوت کا اہتمام
دوحہ ایئرپورٹ پر ہی شاہی خاندان کی طرف سے نواز شریف کی دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوحہ ایئرپورٹ شاہی خاندان کی آمد و رفت کےلئے جو ایریا مختص ہے اسی کے ایک ہال میں اس دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے اس میں سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم بھی شریک ہونگے ۔ قطری خط بھی انہی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تھا
حکومت جا رہی ہے
معروف اینکر صابر شاکر نے اپنے کالم میں بین السطور کہا ہے کہ اگلے نو دن حکومت پر بہت بھاری ہیں ۔جب کہ سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں بین السطور کہا کہ مارچ ایریل میں حکومت بدل جائے گی ۔ بظاہر تو ایسا کچھ نہیں نظر آرہا آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور چوہدری پرویز الہی جو دودن پہلے بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے ان کی ٹون بھی بدل چکی ہے ۔ ایم کیو ایم لہجہ بھی تبدیل کیا ہے حکومت نہیں جارہی ہے ۔
جنرل ظہیر الاسلام کو شادی پر بہت مبارک باد
بیٹے کی پیدائش پر انہیں مبارک باد ۔ یقیناً یہ خوشی کی خبر عوام کو بہت دیر سے مل رہی ہے مگر اس خبر پر جنرل صاحب سے محبت کرنے والے تمام بہت خوش ہیں ۔ اللہ تعالی انہیں اور ان کی فیملی کو ہمیشہ آباد رکھے