شرم ناک
شرم ناک شرم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم”حیا“ کا ہے اور” ناک“ فارسی زبان کا لاحقہ ہے ۔ جیسے ”نم ناک “ زہر ناک “ ”افسوس ناک“ وغیرہ ۔اردو دائرہ معارف العلوم کے مطابق اس لفظ کا پہلامفہوم شرمیلا، شرمگیں اور باحیا کا ہے۔ لغت کے مطابق اردو شاعری میں اس لفظ کا استعمال کچھ اس طرح ہوا ہے خلوت نہیں محال بتِ شرم ناک سے دورِ زمانہ حلقہ بیرونِ در تو ہو اس ترکیب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ایسا فعل جس سے خجالت اور شرم لاحق ہو۔ عمران خان نے یقینا اس لفظ کو اسی مفہوم میں استعمال کیا ہے مگر یہ سوال…
اکیلے آدمی کی ریاست
اکیلے آدمی کی ریاست میں سوچ رہا تھا کہ پاکستانی لوگ کس قسم کی ریاست یا معاشرت میں خوشی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں اور وہاں کیسی طرزِ حکمرانی ہونی چاہئے تو مجھے اسپین کے مسلمان فلسفی ابنِ باجہ یاد آگئے۔انہوں نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھاجس میں کسی قاضی یا عدالت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اُس کے باشندوں میں جرائم اور فریب کا تصور بھی نہیں تھا حتیٰ کہ وہاں معالج بھی غیر ضروری تھے کیونکہ لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے تھے کہ بیماری کا احتمال ہی نہیں ہو سکتا تھا۔ دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسا معاشرہ وجود میں آ جائے۔آئیے…
توسیع
توسیع بیچاری خوفزدہ پیپلز پارٹی نے کسی باضابطہ تجویز سے پہلے ہی کہہ دیاہے کہ ہم بھئی مخالفت ہیں۔ چیف جسٹس کی مدت ِملازمت میں متوقع توسیع غیر آئینی اقدامات میں شمار ہو گی ۔مانااسے مخالفت کا پورا پورا حق ہے۔ دیارِ عدل سے اس کے پاس کبھی کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ،بے نظیر بھٹو کیلئے جسٹس قیوم کا انصاف، آٹھ دس سال تک آصف زرداری کی درخواست ِ ضمانت کا مسلسل مسترد ہوتے رہنا، یوسف رضا گیلانی کی حکومت کا خاتمہ وغیرہ واقعی ایسی باتیں ہیں جنہیں پیپلز پارٹی سہولت سے نہیں بھول سکتی مگر یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ چیف…
برطانوی شہریت چھوڑدیں
برطانوی شہریت چھوڑدیں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے برطانوی شہریت چھوڑنے کے عمل نے برطانوی پاکستانیوں کی سوچ میں کچھ نئے دروا کر دئیے ہیں۔ برطانوی پاکستانی جو کچھ عرصہ سے اس سلگتے ہوئے سوال میں الجھے ہوئے ہیں کہ کل جب ہماری نسلیں ایک وطن میں رہنے لگ جائیں گی یعنی پاکستانی شہریت چھوڑ دیں گی ان کے خوابوں میں صرف برطانیہ دکھائی رہ جائے گا۔۔ اس وقت خدانہ کرے ایسی صورت حال آجائے( جس کے قوی امکان ہیں ) جیسی صورت حال اس وقت زمبابوے میں ہے کہ وہاں کے رہنے والے سفیدفاموں (جو تقریباً اٹھارہویں پشت سے وہاں رہ رہے ہیں )کو یہ کہا گیا کہ تم…
فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک
فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک مولانا مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی معذرت کر لی۔میرا عدالت ِ عالیہ سے سوال ہے کہ سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔رحمان بابا نےچار سو سال پہلے کہا تھا روشنی گلیوں میں ہے دانشوروں کے فیض سے صاحبان علم دنیا کے ہوئےہیں پیشوا جو تلاش حق میں ہیں علم والوں کو کریں وہ رہنما جاہلوں کی زندگی تو مردہ لوگوں کی طرح ہے کتنے ستم کی بات ہے کہ جب یہی سوال رحمان بابا کے مزار…
امن کی آشا
امن کی آشا بے شک ہر دھڑکتا ہوادل امن کی آشا سے لبریز ہوتا ہے۔ سارے خوش داغ، فاختہ کے پھڑپھڑاتے ہوئے پروں میں زندگی کی بقا دیکھتے ہیں ۔بہتے ہوا خون کسی نارمل آدمی کو اچھا نہیں لگ سکتا۔کسی کو مرتے ہوئے دیکھنا دنیا کا سب سے تکلیف دہ عمل ہے ۔مگر ہم برصغیر کے لوگ جنگ کے خواب دیکھتے ہیں ۔ایٹم بم چلانے کی باتیں اس طرح کرتے ہیں جیسے شبِ برأت میں آ تش بازی کی گفتگو ہو۔میں نے بہت غور کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا اصل سبب کیا ہے ۔کیا صرف کشمیر ، تو مجھے احساس ہوا، نہیں ،اصل وجہ ہوسِ…
مذاکرات
مذاکرات یہی طے شدہ بات ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کا بند بند مضمحل کردیا ہے۔ ہر آنے والے دن میں دہشت گردی کی خبریں اور زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہیں ۔ہر لمحہ یہی خوف ہوتا ہے کہ ابھی کچھ ہوا۔ابھی کچھ ہونے والا ہے ، یعنی کسی وقت بھی کوئی خوفناک حادثہ۔ کوئی ہولناک واقعہ ۔کوئی کرب کے دوزخ سمیٹتی ہوئی ساعت آنکھوں میں اتر سکتی ہے کوئی سماعت شکن دھماکہ ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ایک ایسی سرنگ میں داخل ہو چکا ہے جس کا دوسرا دہانہ ہے ہی نہیں۔اگرچہ یہ سلسلہ خاصا پرانا ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد…
اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے
اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے دانشوروں کی کئی اقسام ہوتی ہیں کچھ گاؤ زبانی دانشور ہوتے ہیں ان کاتعلق خمیرہ گاؤزبان سے کم اور زبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بڑے لذیذ ہوتے ہیں ۔زبان کی ایک ایک حرکت جانتے ہوتے ہیں یعنی مخارج الحروف کے علم پر پوری دسترس رکھتے ہیں ۔لفظوں کے پیج و خم سے نئے نئے مفاہیم نکالنے کا فن انہیں آتا ہے ۔منطق کے اسرار و رموز سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔پنجابی روزمرہ کے مطابق ان کی زبان قینچی کی طرح چلتی ہے ۔بیمار کوصحت مند اورصحت مند کوبیمار ثابت کرنا ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے ۔کچھ زعفرانی دانشور…
امام خمینی سے ڈاکٹر طاہر القادری تک
امام خمینی سے ڈاکٹر طاہر القادری تک یہ یکم فروری 1979کا دن تھاجب امام خمینی 14 سال کی جلاوطنی کے بعد واپس ایران گئے تھے ۔اس دن ایک نئے ایران کا آغاز ہوا تھا انقلاب مکمل ہوگیا تھا۔اُس انقلاب کی عمراب 34کے قریب ہے اسی تبدیلی کے سبب آج تک ایران اپنے پورے وقار کے ساتھ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینے والے واحد اسلامی ملک کی حیثیت سے پہچانا جا رہا ہے ۔کیا کوئی ایسی پاکستانی شخصیت بھی ہے ۔ جو پاکستان کو اسی طرح کے کسی انقلاب سے آشنا کردے۔میں نے اس سوال پر کافی دیر غور کیا اور بار بار میری آنکھیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف…
قصہ چہار درویش
قصہ چہار درویش ایک اَن تراشیدہ پتھروں کی صدیوں پرانی غار میں آگ جل رہی تھی۔اس کے اردو گرد چار درویش بیٹھے ہوئے تھے ان کے چہروں مٹی کی اتنی موٹی تہیں جم چکی تھیں کہ خدو خال پہچانے نہیں جا رہے تھے۔پٹ سن کا ہاتھ سے بناہوا خاکی لباس ،لباس نہیں لگ رہا تھایوں لگتا ہے جیسے انہوں نے مٹی پہن رکھی ہو۔ہونٹوں کے گرد و نواح میں گری ہوئی مٹی میں باریک دراڑیں بھی موجود تھیں جوشاید ہونٹوں کی حرکت کی وجہ سے پیدا ہو ئی تھیں۔ان کے قریب ایک کتابھی بیٹھا ہوا تھا ویسی ہی حالت میں ۔۔مٹی کا کتا۔۔کتے کے سانس چلنے کی آواز اگر نہ…