دیوار پہ دستک
رحمان بابا
رحمان بابا سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔یہ سوال صرف میرا نہیں ہے ۔ رحمان بابا کے مزار کی ٹوٹی ہوئی محرابوں کا بھی ہے جن کی کرچیاں تاریخ کی آنکھوں میں پیوست ہوگئی ہیں۔ ابوجہلوں کی باردو بھری مردہ نسل کیا جانے کہ رحمان باباکون تھےجنہوں نےچار سو سال پہلے کہا تھا روشنی گلیوں میں ہے دانشوروں کے فیض سے صاحبان علم دنیا کے ہوئےہیں پیشوا جو تلاش حق میں ہیں علم والوں کو کریں وہ رہنما جاہلوں کی زندگی تو مردہ لوگوں کی طرح ہے. مجھے افلاطون یاد آرہا ہے جس نے کہا تھا کسی معاشرہ پر اس بڑا اورکوئی عذاب نازل نہیں ہو سکتا کہ اس…
دہشت گردوں کے ہمدرد سے گفتگو
دہشت گردوں کے ہمدرد سے گفتگو ”منصور آفاق تمہیں جنہیں دہشت گرد کہتے ہو۔ وہی اس دور کے سچے مسلمان ہیں۔تم عیسائیوں اور یہودیوں کے دوست ہو۔ ان کے ساتھ بیٹھتے ہو اٹھتے ہو ۔کھاتے ہو پیتے ہو۔ تم کیسے مسلمان ہو “ ”مولانا !صحیح بخاری میںہے کہ رسول اللہ نے ایک مشرک عورت کا مشکیزہ لے کر صحابہ کو فرمایا کہ خود بھی پیو اور جانوروں کو بھی پلاﺅ۔سنن داﺅدمیں ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: یارسول اللہ !ہم اہل کتاب کی ہمسائیگی میں رہتے ہیںاور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر کا گوشت پکاتے اوراپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ…
آئینہ دیکھ کے میں حمد و ثنا کرتا ہوں
در کوئی جنت ِ پندار کا وا کرتا ہوں آئینہ دیکھ کے میں حمد و ثنا کرتا ہوں رات اور دن کے کناروں کے تعلق کی قسم وقت ملتے ہیں تو ملنے کی دعا کرتا ہوں وہ ترا ، اونچی حویلی کے قفس میں رہنا یاد آئے تو پرندوں کو رہا کرتا ہوں ایک لڑکی کے تعاقب میں کئی برسوں سے نت نئی ذات کے ہوٹل میں رہا کرتاہوں پوچھتا رہتا ہوں موجوں سے گہر کی خبریں اشکِ گم گشتہ کا دریا سے پتہ کرتا ہوں مجھ سے منصور کسی نے تو یہ پوچھا ہوتا ننگے پائوں میں ترے شہر میں کیا کرتا ہوں
واقعہ کربلا کی کربناک یادیں
واقعہ کربلا کی کربناک یادیں جس حادثہ کبریٰ کی یاد میں آ ج میرا قلم اشکبار ہو رہا ہے،وہ تاریخ ِ درد کا ایک انتہائی الم انگیز اور بے مثال حد تک کربناک باب ہے ۔محرم کے انہی ایام میں رسول کائنات ﷺ کے لا ڈلے نواسےؓ نے اپنے خانوادہ ءاقدس کے ساتھ اپنے لہو سے ایثار وقربانی کی یادگار تحریر کی تھی۔انہی ایام محرم میںریگ زار کربلا میںان کے نانا کی امت نے ان پر پانی بند کر دیا تھا۔ روکے ہوئے تھی نہر کو امت رسول کی سبزہ ہرا تھا خشک تھی کھیتی بتول کی ادھر وحشت وسنگ دلی کا شیطان بھی اپنی تاریخ کا سفاک ترین باب…
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا
مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا برمنگھم میں ہونے والی پانی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میںوارک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے کہا تھاپانی کا تنازعہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ابھی تکاگرچہ اس الزام کی حیثیت متعین نہیں ہو سکی کہ پاکستان میں آنے والے سیلابوںمیں بھارت کاکردار ہے یا نہیںکیونکہ موسمی تغیرات کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن یہ بات طے ہے کہ بھارت نے جب دریاﺅں میں پانی چھوڑا اس کی اطلاع پاکستان کو نہیں دی یقینااس عمل کو بھارت کی طرف سے آبی جارحیت قرار دیا جاسکتا ہے مگر جہاں بارودی جارحیت…
صوبہ سندھ کا صوبے دار
صوبہ سندھ کا صوبے دار باطن کے گلاس میں سمندر پڑے پڑے صحرا بن گیا۔مچھلیاںسن باتھ کرنے لگیں۔ایک ایک کیکرکے درخت سے سوسو کچھوے لٹک گئے۔صدیوں کے پیٹ سے ٹائی ٹینک نے نکل کرموٹیل کا روپ دھار لیا۔موٹیل کے ڈانسنگ روم میں آژدھوں کا رقص جا ری ہے۔ڈائننگ ٹیبل پر بھیڑیے بیٹھے ہوئے ہیں ۔روباہیںانسانی گوشت سرو کر رہی ہیں۔ بار روم میںاونٹ اونگھ رہے ہیں ۔جم میں غزال اپنی ٹانگوں کے مسل مضبوط کرنے میں لگے ہیں۔ہیر ڈریسر بلیاں کتوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔ بیڈ روموں سے ہاتھیوں کے خراٹے سنائی دے رہے ہیں۔اورصوبہ سندھ کے صوبے دار قائم علی شاہ نے فرمارہے ہیں کہ” کراچی میں امن…
رپورٹ کے منظر
رپورٹ کے منظر منصورآفاق ایم کیو ایم کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ کے حقائق سے ممکن ہے انکار ممکن نہ ہومگراس کی ٹائمنگ پر بات ضرور کی جاسکتی ہے۔اگرچہ بی بی سی کی عالمگیر ساکھ پر حرف گیری خاصا مشکل کام ہے اور میرا یہ مقصد بھی نہیں۔ مجھے تو بس یونہی یاد آگیا ہے کہ وہ 1965کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوئی ایک صبح تھی جب بی بی سی نے کہا تھا ’بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گئی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے ا عتباری کی دراڑوںسے بھر گئی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کےلئے پچاس سال بہت…
محمود ہاشمی
محمود ہاشمی یوں توکالم کی آنکھوں میں ہر روز آنسو ہی ہوتے ہیں۔ کبھی کراچی میں بے گناہ شہید ہونے والوں کا ماتم توکبھی کوئٹہ کی کربلا پر نوحہ خوانی، کبھی کالم پاک فوج کے شہیدوں کی عظمتوں کو خراج عقیدت پیش تو کبھی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں کے دکھ پربین… افسردگی ، اداسی اورغم صرف میرے ہی نہیں ہر کالم نگار کے کالموں کا اثاثہ بن کر رہ گئے ہیں حتی کہ عطاالحق قاسمی جو مزاح نگار ہیں ان کے مزاح میں چیخیں کروٹیں لیتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہیں ۔آج پھر میرے کالم کی کیفیت وہی ہے مگر آج کاغم تھوڑا سا مختلف ہے۔…