دیوار پہ دستک
افغان مہاجرین اور مردم شماری
افغان مہاجرین اور مردم شماری منصور آفاق یہ خبر میرے نزدیک تو ناقابل یقین ہے کہ حکومت افغان مہاجرین کو باقاعدہ پاکستانی شہریت دینے پر غور کر رہی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ اس کے پس منظرمیں زیادہ تر حکومتی اتحادی پارٹیوں کی کوششیں کار فرما ہیں ۔دراصل مارچ میں ہونے والی مردم شماری بلوچستان ، صوبہ پختون خوا اور صوبہ سندھ میں مختلف پارٹیوں کے تناسب کوبری طرح متاثر کرنے والی ہے ۔ خاص طور پر سندھ میں اس بات کا خدشہ ہے کہ وہاں سندھی اقلیت میں نہ چلے جائیں۔فاروق ستار اسی امید پر دوہزار اٹھارہ میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔یہ بات…
پل لرز رہا ہے
پل لرز رہا ہے منصور آفاق پاکستان پیپلز پارٹی ایک شاندار ماضی رکھتی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادتوں نے اس پارٹی کو لازوال بنا دیا مگر آصف علی زرداری کے گزشتہ پانچ سالہ دورِ اقتدار کے سبب یہ پارٹی مسلسل زوال پذیر چلی آرہی ہے۔ بلاول بھٹو نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی اورکسی حد تک اس کے بے حال حال میں امید کی ایک شمع روشن ہوئی ۔پیپلز پارٹی کےوہ ورکر جو مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے تھے ان کی آنکھوں میں چمک سی آئی ۔پھر جب آصف علی زرداری پس ِ پشت پرچلے گئے تو کارکن خوشی سے…
تزئین و آرائش کا کھیل
تزئین و آرائش کا کھیل منصور آفاق آج نئے سال کا پہلا دن ہے ۔آج سے ہم پھر ملک ِ پاکستان کی ترئین و آرائش کا کام نئے اندازمیں شروع کریں گے ۔ نئے ولولے کے ساتھ ۔اپنے دامن کی دھجیوں سے نئی جھنڈیاں بنائیں گے ۔اس سال کے نئے سلوگن ہونگے ۔نئی پیشن گوئیاں ہونگی ۔ نئی تمثیلیں پیش کی جائیں گی البتہ کردار وہی پرانے ہونگے وہی وزیر اعظم نواز شریف ،وہی عمران خان ، وہی سابق صدر آصف علی زرداری اوران کا فرزنِد ارجمند بلاول بھٹو۔نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی آمد کا بھی غلغلہ سنائی دے رہاہے ۔ حکومت…
جاوید ہاشمی کا دماغی توازن
جاوید ہاشمی کا دماغی توازن منصور آفاق میں عمران خان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ اگرچہ ہاشمی صاحب پوری پلاننگ کے ساتھ ایسے الزامات لگا رہے ہیں جو حقیقت کے قریب تر ہیں۔ بس معمولی سا ٹچ دے کر انہوں نے انہیں بھیانک بنا لیا ہے۔ جوڈیشل مارشل لا کی بات کو لیجئے۔ کیا جوڈیشل کمیشن اگر فیصلہ دے دیتا کہ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے تو حکومت اور اسمبلیاں ختم نہ ہو جاتیں۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی امید رکھتی تھی اور سابق چیف جسٹس ناصر الملک کے بارے میں عمران خان کی بھی بڑی…
راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں
راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں منصور آفاق کبھی کبھی کچھ دانشوروں کی باتوں پر بڑی حیرانی ہوتی مگر اس وقت معاملہ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کا ہے ۔سچ تو یہ کہ انہوں نے حکومت سے جو جنرل راحیل شریف کے حوالےسے وضاحت مانگی ہے وہ بڑی حد تک تعجب خیز ہے ۔کون نہیں جانتا کہ 39 اسلامی کی افواج میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے۔اگر اِس اتحادی فوج کی سربراہی بھی پاکستان فوج کے حصے میں آگئی ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے ۔جہاں تک جنرل راحیل شریف کے آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فوری طور پراس فورس کی کمان سنبھالنے…
نواز شریف کے بعد پاکستان
نواز شریف کے بعد پاکستان منصور آفاق ابھی تھوڑی دیر پہلے میں مانچسٹر کے پاکستان کمیونٹی کے سینٹر ہال میں بیٹھا ہوا تھا۔سامنے دو تین سو لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ جن کے چہروں پر ہی نہیں دلوں پر بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھا ہوا تھا۔ اچھے اچھے سلوگن والے بینر دیواروں پر آویزاں تھے ۔یہ سب وہی لوگ تھے جنہوں نے دامن کی دھجیاں سنبھال رکھی تھیں کہ اگست آیا تو جھنڈیاں بنائیں گے۔ وہ جھنڈیاں ہال میں لہرا رہی تھیں۔ شاید دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے اس لئے بھی بہت زیادہ محبت ہے کہ ان کے اندر سے اِس بات کا دکھ نہیں جاتا ہے کہ…
پاناما کا فیصلہ
پاناما کا فیصلہ منصور آفاق اس وقت پاناما کا شور پڑا ہوا ہے۔ لوگ پوچھتے پھرتے ہیں کہ کیا پھر ایک اورسوال ہماری تاریخ کے ماتھے پرسج جائے گا۔ ہم کتنی بدقسمت قوم ہیں کہ ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بقول محترمہ فاطمہ جناح ’’ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے…
پاناما ۔ ایک نئے دور کی تمہید
پاناما ۔ ایک نئے دور کی تمہید منصور آفاق یہ ان دنوں کی بات ہے جب میڈیا آزاد نہیں ہوا تھا۔ ایک ہی سرکاری ٹی وی ہوتا تھا اورخبریں جاہلیت بھری سنسر شپ سے گزر کر لوگوں تک پہنچتی تھیں۔ لوہاری گیٹ کے باہر مجھے ایک شخص ملا، کہنے لگا ’’مجھ سے کان صاف کرا لیجئے۔ میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں‘‘۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔ مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کے ساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔ یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔ اس نے بھی مجھے…
کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟
کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟ منصور آفاق یہ ایک سوال آج کل بہت گردش کررہا ہے کہ کیا حکمرانوںکو کاروبار کی اجازت ہوتی ہے یا نہیں ۔دونوں طرف سے اس سلسلے میں بڑے بڑے دلائل لائے جارہے ہیں ۔ مخالفین کا کہنا ہےکہ بے شک وزیر اعظم پاکستان سرکاری خرانے سےتنخواہ نہیں لیتے لیکن آئینی اور قانونی طور پر انہیں یہ تنخواہ لینی چا ہئے ۔ چاہے وہ ایک روپیہ ہی کیوں نہ لیں تنخواہ کی مد میں ۔ وزیر اعظم کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل آئین میں درج ہے ۔ وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ تنخواہ اس لئے رکھی گئی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد کسی…
ہجوم سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ہجوم سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ منصور آفاق کسی حدتک یہ بات بڑی خوبصورت ہے کہ ہم اہل ِ قلم زندگی کے سلگتے ہوئے مسائل پر قلم اٹھا رہے ہیں۔صریرِ خامہ سے بلبل کے پروں پر کشیدہ کاری کا کام تو خیر ہماری پرانی روایت ہے مگر صحافت کے کمرے میں بلب جلانے کاہنر ہم نے پچھلی صدی میں سیکھا ہے۔میں ہمیشہ سےاخبارات کے ادارتی صفحے کا پوری سنجیدگی سے مطالعہ کر تارہا ہوں ۔کچھ سالوں سےاکثر کالم نگاروں کے پسندیدہ موضوع یہی ہیں ۔نون لیگ کی اچھائیاں کہیں کہیں برائی بھی ۔ تحریک انصاف کی برائیاں کہیں کہیں اچھائی بھی۔ افواجِ پاکستان کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس جرنیل ، عدالتِ عظمی کے…