دیوار پہ دستک

  • دیوار پہ دستک

    عمران خان کے خلاف ریفرنس

    عمران خان کے خلاف ریفرنس منصور آفاق ایک دوست نے کہا ’’ عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی ولیوں والا کام کیا ہے ۔ میں تو اسے ولی سمجھتا ہوں۔ دوست کہنے لگا ’’عمران خان ایک عرصے سے فلاح و بہبود کے کام کر رہا تھا کیا تم اسے بھی اللہ کا ولی سمجھتے ہو۔‘‘میں نے کہا ’’سمجھنے میںکیا ہے وہ بھی اللہ کا ولی ہے ۔اللہ کا دوست ہے۔اس نے اللہ کی مخلوق کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے ۔اس دوست نے مجھے چار پانچ صلواتیں سنائیں اور کہا’’کپتان کیلئے کئی دلہنیں سجی بیٹھی ہیں۔جا کر پہلے ان کا انتظار تو ختم کر ‘‘یہ جملہ مجھے پیچھے لے گیا۔…

  • دیوار پہ دستک

    سارتر اور نجم سیٹھی

    سارتر اور نجم سیٹھی منصور آفاق مجھے بے پناہ خوشی ہوئی جب میں نے توقع کے برعکس نجم سیٹھی کی زبان سے یہ الفاظ سنے کہ ’’بھارتی وزیر اعظم نے بلوچستان میں انڈین مداخلت کو تسلیم کر کے خود ہی بھارتی موقف کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔ بلوچستان اور کشمیر کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جبکہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ‘‘ کچھ لوگوں کا تاثر تھا کہ وہ کئی معاملات میں بھارت کو ترجیح دیتے ہیں۔جس کا مجھے اکثر افسوس ہوتا تھا ۔خاص طور پر کشمیر کے معاملے میں تو ہمارے بڑے بڑے اہل قلم خاموش رہے جن میں معروف ادیب و…

  • دیوار پہ دستک

    یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

    یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام منصور آفاق سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو رولز آف بزنس پر عمل در آمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی اپیل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔نا درا نے بھی خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی تصدیق شدہ سمری سپریم کورٹ میں بھجوا دی ہے۔یعنی اس کا فیصلہ ہونے کو ہے۔ توقع تھی کہ عدالت کا فیصلہ آتے آتے پانچ سال پورے ہوجائیں گے مگرکام ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی قصاص تحریک کا آغاز کردیاہے۔ شیخ رشید نے بھی احتجاجی جلسے شروع کردئیے ہیں۔پائی پائی کاحساب لینے کے نعرے…

  • دیوار پہ دستک

    بیچاری گاجر

    بیچاری گاجر منصورآفاق برطانیہ میں اردو شاعری کے مستقبل کے سفر پرغور کرتے ہوئے مجھے وہ گاجر یاد آگئی جسے پرانے زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے ساتھ باندھ دیا جاتا تھا اور گدھا اس کے حصول کی خواہش میں اس وقت دوڑتا رہتا تھاجب تک منزل نہیں آجاتی تھی۔ میں نے بر منگھم کے چوبیس سالہ نوجوان یاسر عرفان سے ملنے کے بعدسوچا کہ سفر کے اختتام پر گدھے کو تو شاید گاجر مل جاتی ہو گی مگر برطانیہ میں اردو شاعری کے مسافروں کوبھی گاجر ملنے کا امکان کم ہی نظر آتاہے۔ یاسر عرفان برمنگھم میں پیدا ہوا اردو اس کی مادری…

  • دیوار پہ دستک

    خیبر پاس سے خیبر پار تک

    خیبر پاس سے خیبر پار تک منصورآفاق رات ہم نے خیبر پاس پر گوشت کے سلگتے ہوئے پھول کاشت کئے۔ لپکتے ہوئے شعلوں میں لٹکے ہوئے مسلم دنبے سے نکلتی ہوئی خوشبو کی لپٹیں معدے میں طبلے بجا رہی تھیں مگر ہم خیبر پار کے مسائل میں الجھے ہوئے تھے۔ لندن میں رات کے دو بج رہے تھے۔ چانپوں اور تکوں کے بیچ صدر ٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کر رہا تھا۔ فاکس نیوز کے تبصروں کا دھواں آنکھوں تک آگیا تھا۔ زبان پریشانی کا ذائقہ چکھ رہی تھی۔ میرے ساتھ ساتھ امجد علی خان، شعیب بٹھل، شوکت بھائی کے ماتھوں پر فکرمندی کی شکنیں گہری ہورہی تھیں۔ کڑاہی…

  • دیوار پہ دستک

    نیشنل ایکشن پلان

    نیشنل ایکشن پلان منصور آفاق ڈاکٹرطاہر القادری نے ایک روز پہلے کہا تھاکہ” آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں کیا ”اور کل کور کمانڈرز کی ہنگامی میٹنگ میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہہ دیا ہے کہ ”نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے کے سبب آپریشن ضربِ عضب متاثرہوا ”سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کیوں نہیں ہوسکی۔وفاقی حکومت کے فنڈ فراہم نہ کرنے کے اسباب کیا تھے ۔کیا موجودہ حکومت میں واقعی کچھ لوگ ایسے موجودہ ہیں جو مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتے ۔ایسا…

  • دیوار پہ دستک

    پابندی ضروری ہوگئی ہے

    پابندی ضروری ہوگئی ہے منصورآفاق تقریباً چوبیس سال بعد بلی تھیلے سے باہر آئی ہے۔1992میں جناح پور کے نقشے باہر آتے تھے مگران کاپوری شد و مد سے انکار کیا جاتا رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان چیخ چیخ کر کہتے کہ بانی ء تحریک محب وطن ہیںوہ غدار نہیں ہیں۔ ان کابھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔آخرکار2016میں قائد تحریک نے خود وہ کچھ کہہ دیا جس کا خود ایم کیو ایم کے مخلص لوگ بھی تصور نہیں کر سکتے تھے۔ ایک طرح خودمتحدہ کے قائدنے مواصلاتی طیارے پہ بیٹھ کرآواز کی لہروں سے بمباری کر دی ہے۔ اپنے ہی لوگوں پر ۔اپنے اجداد کی قبروں پر جنہوں نے…

  • دیوار پہ دستک

    عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری:جنتری کے مفروضے

    عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری:جنتری کے مفروضے منصور آفاق نون لیگ کے مضبوط اورلمبے ہاتھ کمزور پڑ گئے۔بہر حال تقریباً دوسال تو انہوںنے عمران خان کو طاہر القادری کی طرف قدم بڑھانے سے روکے رکھا۔یقینا اُس شخصیت کی پریشانیوں میں بہت اضافہ ہو چکا ہوگا جسے اس کے آزمودہ ماہرِ علم ِ نجوم نے کہا تھا کہ’’ میرے زائچے کے مطابق جب بھی عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ایک ہوجائیں گے تو آپ کا ستارہ گردش میں آجائے گا‘‘علم جفر کے ماہرین نے بھی اسی خیال کا اظہار کیاہے کہ عمران کا عدد ’’ایک ‘‘ہے اور ’’طاہر‘‘ کا آٹھ ہے۔یہ مل کر ’’نو ‘‘کا عدد بن جاتا ہے۔جو…

  • دیوار پہ دستک

    دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

    دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے منصور آفاق عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دہائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند کےگھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ…

  • دیوار پہ دستک

    رائے ونڈ مارچ

    رائے ونڈ مارچ منصورآفاق میانوالی کے ایم این اے اور تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ہماری بات چیت کا موضوع تیس ستمبر کو ہونے والا رائیونڈ مارچ تھا۔انہوں نے بتایا کہ میانوالی کے مختلف شہروں میں ہم نے ان لوگوں کی فہرستیں تیار کر نے کےلئے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی ہیں جو احتجاج کےلئے رائےونڈ جانا چاہتے ہیں ۔ان کے خیال میں اس وقت تک جانے والوں کی جو فہرستیں ان کے پاس جمع ہوچکی ہیں ۔ان میں بیس ہزار سے زائد لوگ شامل ہیں ۔یعنی احتجاج میں شرکت کےلئے کم ازکم بیس ہزار لوگ صرف ضلع میانوالی سے لاہور…