دیوار پہ دستک
ادھوری نہیں پوری خبریں
ادھوری نہیں پوری خبریں منصورآفاق امریکہ نے ایف سولہ طیاروں کیلئے ستر کروڑ ڈالر پیشگی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے پاکستان کی امدادبھی روک دی ہے(یقینا امریکہ کی نظر پاناما کی آف شور کمپنیوں میں پڑے ہوئے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز پر ہے۔) نیب نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ ایف بی آر نے بھی ہاتھ اٹھا لئے ہیں۔ (اخبارات میں بے گناہی کے اشتہارات کا کوئی فائدہ تو ہونا تھا) وزیر اعظم نواز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔(سننے میں آیا ہے کہ دالیں سپلائی کرنے والے تاجر کا تعلق تحریک…
پاناما لیکس فرینڈ شپ
پاناما لیکس فرینڈ شپ منصور آفاق آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزپڑھ کر ایک دوست نے بڑی حیرت سے کہا کہ’’ کومب تو کنگھی کو کہتے ہیں۔یہ کنگھی کرنے کاکیا آپریشن ہوا ‘‘میں ہنس پڑا اور میں نے کہا ’’ سروں میںجوئیں جب بڑھ جاتی ہیں۔بالوں میں لیکھوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں تو پھرانہیں ڈھونڈنے کیلئے باریک کنگھیوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔گھوڑے کی جلد پر جو کھریراپھیرا جاتا تھا اسے بھی کومب کہتے ہیں ۔مگر افواج پاکستان نے اس لفظ کااستعمال تفتیش کے سلسلے میں کسی جگہ کوچھان ڈالنے کیلئے کیا ہے ۔مگر اِس آپریشن میںکنگھی کا مفہوم بھی بڑی بامعنویت رکھتا ہے ۔سچ یہی ہے کہ…
حکمران کی ساکھ
حکمران کی ساکھ منصور آفاق دہشت گردی کا عفریت جس نے ساٹھ ستر ہزار پاکستانیوں کونگل لیاہے۔نواز شریف کے اسی دور میں اُس خوفناک سینکڑوں سروں والی بلا کا جنرل راحیل شریف نے تقریباً خاتمہ ہی کردیا ہے ۔اُس بلا کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہیں مگر یہ خطرہ ابھی تک موجود ہے کہ اُس کے ٹکڑے پھرسے جڑ نہ جائیں۔نواز شریف کو جب حکومت ملی توملک معاشی بدحالی کی پستیوں میں گرچکا تھا۔بے شک پچھلے تین سال میں ان پستیوں کی گہرائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوایعنی قرضے کئی گنا بڑھ گئے مگر پاک چین اقتصادی راہداری کی روشنی جس کے پس منظر میں بھی جنرل راحیل…
ہیجان انگیزدن
ہیجان انگیزدن منصورآفاق ’’ہیجان انگیز ابلاغی یلغار‘‘ کے نام سے ڈاکٹر صغری صدف کی ایک خصوصی تحریر شائع ہوئی ۔اس سےپاکستان میں میڈیا کے کردار پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ نے وہ تحریر بڑی درد مندی سے لکھی ہے ۔مگر انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو سکا کہ یہ وہ نقطہ نظر ہے جو ہردور میں اہل ِ اقتدارکو پسند رہا ہے ۔سو اس تنا ظرمیں ،میں اُس کالم کے ایک ایک لفظ سے اختلاف رکھتا ہوں ۔ میرے نزدیک اگر کوئی معاملہ ہیجان انگیز ہے تو اس کا ویسا ہی ابلاغ ہو نا چاہئے جیسا وہ ہے۔مصلحت…
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی منصورآفاق ہر طرف لوگ یہی کہتے پھرتے ہیں کہ ’’کسی رائفل کی اندھی گولی جمہوریت کے تعاقب میں ہے۔صاحبان ِ جمہوریت مانیں یا نہ مانیں جمہوریت کی زندگی خطرے میں ہے‘‘۔خدا نہ کرےکہ وہ موسم کبھی اسلام آبادکی گلیوں میں آئےجس میں قانون فردِ واحد کی جاگیر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ وہم وہم ہی رہے میں اتنا جانتا ہوں کہ افواج ِ پاکستان جمہوریت پہ شب خون نہیں مارنا چاہتیں۔مگرلگتا ہےکہ کچھ اہل سیاست اپنے مفادات کی قربان گاہ پرجمہوریت کو بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں اورشہیدہونے کی خواہش صاحب ِ اقتدار میں بھی ہے۔ (کچھ شہر دے لوک وی ظالم سن…
ساڑھے لندن بجے
ساڑھے لندن بجے منصورآفاق 1947سے پہلے پاکستان کا دارالحکومت ’’لندن ‘‘ تھا۔وہیں سے جب ٹیلی گرا ف آتا تھا تو یہاں موسم تبدیل ہوجاتا تھا پاکستان بننے کے بعد یہ مقام و مرتبہ لندن کی بجائے واشنگٹن کو حاصل ہوا ۔مگر لندن کی عظمت ورفعت اپنی جگہ پر مسلمہ رہی ۔ 1947 سے پہلے یہاں ملکہ برطانیہ کےلئے مساجد تک میں دعائیں مانگی جاتی تھیں ۔ملکہ کے شہزادوں کی سالگرہ کی تقریبات ہوا کرتی تھیں ۔ ملکہ کی لائبریری میں آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں اردو قصائد موجود ہیں جو یہاں کے بڑے بڑے شاعروں نے ان کی شان میں لکھے تھے ۔یعنی لندن کیساتھ پاکستانیوں کی محبت بہت…
چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے
چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے منصورآفاق مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میانوالی کے شہرکوٹ چاند میں افغان مہاجرین کاکیمپ بنایا گیا تھاتو اس نے میانوالی کی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب کئے تھے ۔یہ کیمپ ڈیڑھ لاکھ افغانیوں پر مشتمل تھا ۔اس کیمپ کیلئے اقوام متحد ہ سے جو امداد آتی تھی وہ کیمپ سے نکل کر پورے ضلع میں پھیل جاتی تھی ۔خود افغان مہاجرین بھی اپنے ساتھ جو سرمایہ لائے تھے ۔وہ بھی گردش کرنے لگا تھا۔اس پر جماعت سلامی کے دوست نے افغان مہاجر کیمپ کو میانوالی کی ترقی کا ایک قدم قرار دیا تو سید نصیر شاہ جنہیں ڈاکٹر اجمل…
ملک ہم سے زیادہ اہم ہے
ملک ہم سے زیادہ اہم ہے منصورآفاق سب سے پہلے تو دعائے خیرہر اُس شخص کےلئے جس کے دل کا آپریشن ہونا ہے ۔پھر دعائے خصوصی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کیلئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت ِ کاملہ عطا فرمائے ۔دل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔دل کے آپریشن کئی طرح کے ہوتے ہیں مگر جس آپریشن میں سینہ کھول دیتے ہیں ۔وہ خاصا تشویشناک سمجھا جاتا ہے ۔مجھے تو اس کے تصور سے بھی ہول آتا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم بے شک بہت بہادر ہیں کہ انہوں نے ایسے وقت میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک آئندہ مالی سال کے بجٹ ،مالیاتی…
وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی
وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی منصور آفاق میں اس وقت میانوالی میں ہوں اور صبح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی میانوالی میں ہونگے ۔میرا میانوالی میں ہونا بالکل اُسی طرح جس طرح مچھلی پانی میں ہوتی ہے مگر وزیر اعلیٰ کا میانوالی میں ہونا حیرت انگیز بھی ہے اور یادگار بھی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے میانوالی میں اُس جگہ آنا ہے جس کے ساتھ میری زندگی کا ایک ہولناک واقعہ وابستہ ہے ۔ نوجوانی کی بات ہے ہم پانچ دوست دریائے سندھ میں ایک کشتی پر کالابا غ سے دھن کوٹ جا رہے ہیں ۔دھن کوٹ کئی ہزارسال پہلے دریائے سندھ کے کنارے پر ایک…
عید کے بعد کیا ہوگا
عید کے بعد کیا ہوگا منصور آفاق گورنمنٹ کالج لاہور کی روایت اتنی عظیم رہی ہے کہ جب اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تو ایک زمانے کے ماتھے پر شکنیں ابھر آئیں کہ اس کے نام میں یونیورسٹی کا لفظ کیوں شامل کیا گیا ۔راوین کے نزدیک تو گورنمنٹ کالج کی عظمت کے سامنے دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیاں سرنگوں دکھائی دیتی ہیں ۔مجھے جب ڈاکٹر اقبال شاہد اور ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج لاہور چاہتا ہے کہ وہ آپ کے شعر ی مجموعہ’’ دیوان منصور‘‘ اور’’ الہامات باہو ‘‘کی تقریب ِ پذیرائی کرے تومجھے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا ۔گورنمنٹ کالج لاہورسے میری…