دیوار پہ دستک
تقسیم در تقسیم
تقسیم در تقسیم کہا جاتا ہے کہ آسمانِ مغرب نے ہماری ریاست کے ترکی کیلئے اہم پیغام کواچھی نظر سے نہیں دیکھا۔شاید اسے سورج کی جاسوس شعاعوں نے یہ اطلاع فراہم کردی ہے کہ اس پیغام کا اصل مقصد ترکی اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرانا ہے ۔سلگتے ہوئے آتش فشاں کو بارشوں سے ہم آغوش کرنا ہے ۔نیٹو نے اس سلسلے میں ترکی کو ہر طرح کی امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔ ہوا کے دوش پر کہیں لکھا ہوا ہے کچھ ماچس صفت مملکت چاہتی ہیں کہ ترکی روس کے ساتھ جنگ کا آغاز کرے۔شاید انہیں خوف ہے کہ ان کی اسلحہ بنانے کی…
میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس
میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس آخر کاربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو کہنا پڑ گیا ہے کہ دہشت گردی کی ترویج کرنے والی مساجد اور مدارس بند کردیاجائے گا ۔سیون سیون کے واقعہ کے بعد برطانوی حکومت نے چاہا تھا کہ وہ ایسے مدارس جوبرطانوی بچوں کے دل و دماغ میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں،ان پرپابندی عائد کردی جائے مگربرٹش مسلم لیڈر شپ نے حکومت کویقین دلایا تھا کہ برطانوی مسلمان خود انتہا پسندی کے اس عفریت کو کنٹرول کرلیں گے ۔اس سلسلے میں ’’مناب ‘‘ نام کا ایک ادارہ بھی قائم کیا گیاجس کا یہی مقصد تھا۔مگر وہ بری طرح ناکام ہوا۔ برطانیہ میں داعش کے نظریات پروان…
ادھی لعنت دنیا تائیں
ادھی لعنت دنیا تائیں چینی صدر سے بلاول بھٹوکی ملاقات کی خبرپڑھی تو صدراوباما اور وزیر اعظم نواز شریف ملاقات یاد آگئی۔حکمرانوں کے رویے ملکوں کی پالیسیوں کے عکاس ہوتے ہیں پھرذہن میں پیر اعجاز لہراگئے ۔کئی سال پرانی بات ہے۔میں اور مظہر برلاس ایک رات ایک عالم دین دوست کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔راستے میں خاصی دیر پیر صاحب کا ذکر ِ خیر رہا۔مظہر برلاس نے بتایا کہ آج کل وہ صدر ہائوس چھوڑ کر گوجرانوالہ اپنے گھر گئے ہوئے ہیںہماری باتیں سن کر ہمارے دوست نے ضد کی کہ ان سے مل کرہی لاہور جائیں گے۔ہم موٹروے سے ا تر آئے، گوجرانوالہ پہنچے تو صبح…
کرکٹ کی سفارت کاری
کرکٹ کی سفارت کاری پاکستان کی پانچ محترم ترین شخصیات خورشید قصوری، شہریار خان ، نجم سیٹھی،غلام علی اورعلیم ڈار کے ساتھ بھارت میں پیش آنے والے واقعات ایسے نہیں کہ ان سے صرفِ نظر کیا جا سکے ۔ بھارت یہ بات بھی جانتا تھا کہ ان کی حیثیت بڑے پاکستانی سفارت کاروں سے کسی طرح کم نہیں۔اس کے باوجود شہریار خان اور نجم سیٹھی کی موجودگی میںبی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹرز میں شیو سینا کے غنڈوں کا حملہ یہی بتا رہا ہے کہ بھارتی حکومت خود ان مذاکرات کومنسوخ کرنے کا بہانہ تراشنا چاہتی تھی ۔ بگ تھری کا ووٹ لینے کیلئے بھارت نے کچھ د ل فریب…
زلزلے کا سفر
زلزلے کا سفر آج میں دن بھرحیران و پریشان رہا ۔ ہوا یہ کہ میرے پڑوس میں انگریز رہتا ہے۔مائیکل گوو نام ہے اس کا۔کسی یونیورسٹی میں جیالوجی کا پروفیسر ہے ۔آج اُس سے ملاقات ہوئی تو وہ پاکستان میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنے لگا ’’ پاکستان بھی زلزلوں کی پٹی پر ہے۔وہاں عمارات کی تعمیر میں بڑی احتیاط ہونی چاہئے‘‘۔میں نے جواباً بڑے فخر سے کہا’’ ہمارے ماہرین نے اس حوالے سے پاکستان کو انیس حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔یہ تقسیم زمین میں متحرک فالٹ لائنز کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ یہاں زلزلہ آسکتا ہے یہاں نہیں آسکتا۔پھراسی تقسیم کو سامنے…
سلیم شہزاد اسٹریٹ
سلیم شہزاد اسٹریٹ میں نے اپنی موٹربوٹ دریائے سین کے کنارے پر روک دی اور پھر مونا لیزا بھی میرا ہاتھ پکڑ کر بوٹ سے اتر آئی۔ہم شانزے لیزے کی طرف بڑھ رہے تھے ایفل ٹاور کی بلندیاں ہماری پشت پر تھیں ۔پھر ہم نے سڑک کے بیچ بنی ہوئی نپولین بونا پارٹ کی یادگار کراس کی اور تھوڑا سا چل کر لیونارڈو ڈوِنچی ا سٹریٹ میں آ نکلے ۔مونا لیزا کے قدم کچھ تیز ہوگئے وہ جلدی سے جلدی اپنے خالق کی گلی سے نکل جانا چاہتی تھی ۔خیر ہم بالکل ساتھ ہی پکاسو روڈ پر مڑ گئے ۔وہاں سے والٹیئر روڈ پر جا نکلے۔ابھی تھوڑی سی دور گئے…
کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟
کیاحجاب غیر اسلامی ہے؟ منصور آفاق اسلام میں حجاب کے موضوع پر ایک بحث کا آغاز کررہا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ احباب اس میں شریک ہونگے ۔اسلام کے آنے سے عورت میںجرات آتی ہے حوصلہ آتا ہے خود اعتمادی آتی ہے ۔ اسکے لرزتے کپکپاتے ہاتھوں میں اتنی توانائی آجاتی ہے کہ وہ امیرالممنین کا دامن پکڑ لیتی ہے ” رک جاﺅ عمر تمہیں یہ اتھارٹی کس نے دے دی کہ خدائے عزو جل کے احکام میںترمیم کرنے لگے وہ تو حق مہر میں ہمارے لئے ڈھیروں سونا بھی قبول کر تا ہے اور تم حق مہر کی مقدار متعین کر تے پھرتے ہو “ اورعمر کہتے ہےں شکریہ…
بنام حسین پانی کی سبیلیں
بنام حسین پانی کی سبیلیں منصور آفاق جس حادثہ کبریٰ کی یاد میںبرطانیہ کے کچھ احباب نے حسینی سبیل اور لنگرِ حسینی کا آغازکیاہے،وہ تاریخ ِ درد کا ایک انتہائی الم انگیز اور بے مثال حد تک کربناک باب ہے ۔محرم کے انہی ایام میں رسول کائنات کے لا ڈلے نواسےؓ نے اپنے خانوادہ ءاقدس کے ساتھ اپنے لہو سے ایثار وقربانی کی یادگار تحریر کی تھی۔انہی ایام محرم میںریگ زار کربلا میںان کے نانا کی امت نے ان پر پانی بند کر دیا تھا۔ روکے ہوئے تھی نہر کو امت رسول کی سبزہ ہرا تھا خشک تھی کھیتی بتول کی ادھر وحشت وسنگ دلی کا شیطان بھی اپنی تاریخ…
ایک یومِ اقبال کی یاد
ایک یومِ اقبال کی یاد منصورآفاق صبح علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے مگر چھٹی نہیں ہے۔ اُس دن بھی یوم ِ اقبال تھا اور چھٹی بھی تھی ۔اسے مزاراِقبال پسند آیا تھااس نے جتنے مزار بھی ابھی تک دیکھے تھے یہ ان سے مختلف تھا۔اِس مزار کے پہلو میں بادشاہی مسجد تھی جس کے فلک بوس میناراقبال کے شاہینوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ سامنے بارہ دری تھی ۔ پیچھے شاہی قلعہ کا دروازہ تھا۔ مزار کے کونوں میں چارچھوٹے چھوٹے سائبان تھے ہر سائبان کے تلے باوردی سپاہی ایستادہ تھا۔سنگین چڑھی رائفل کے ساتھ۔یہ مزار یقیناََ شام کے بعدکسی اور طرح سے نظر آتا ہو گا مگر…
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے منصورآفاق عمران خان نے کہاتھا ’’میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے لیکن 92جو کہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں لگا تھاکہ ہم ورلڈ کپ جیت سکیں گے ۔ میں1987 کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گیا تھا کرکٹ جو میرا جنون تھا اس کا شوق مجھ میں سے ختم ہوتا جا رہا تھا – لیکن جب مجھے پاکستان کی خاطر واپس آ نے کیلئے کہا گیاتو آگیا۔میں پھر کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے شوکت خانم کینسر اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے کہا گیا کہ اگر میں نے کرکٹ…