دیوار پہ دستک
ایران میں سعودیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی تھی؟ وائس آف جرمنی کا الزام
دنیا کی سب سے بڑی آئل فیلڈ پر اٹھارہ ڈرونز اور تین میزائلوں کے حملے سے چار ماہ پہلے اعلیٰ ایرانی سکیورٹی عہدیدار تہران کے ایک قلعہ بند کمپاؤنڈ میں جمع ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب تلواریں نکالنے کا وقت آ چکا‘ ہے۔اس میٹنگ میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ساتھ فوج کے ان شعبوں کے عہدیدار بھی شامل تھے، جو میزائل سازی اور خفیہ آپریشنز کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ رواں سال مئی میں ہونے والے اس خفیہ اجلاس کا مرکزی موضوع یہ تھا کہ امریکا کو کس طرح نشانہ بنایا جائے؟ کیوں کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت براہ راست…
صرف آرمی چیف ہی نہیں کچھ اور کردار بھی
منصور آفاق اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو مبارک دی اور لکھا کہ چیف جسٹس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن معطل کر دی -گجرات کے چوہدری فارغ -عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ختم -حکومت پر فوج کا دبائو بھی گیا -سسر صاحب طے شدہ معاملات بھی گئے -فصل الرحمن کی کہانی اور نواز شریف کی فلم فلاپ۔ لگتا ہے فیصلہ صرف آرمی چیف کے خلاف ہی نہیں کچھ اور کرداروں کے خلاف آئے گا ۔ سپریم کورٹ اس سلسلے میں چاہ رہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں کوئی خرابی نہ ہو ۔ اب دیکھتے ہیں کہ مجموعی فیصلہ کیا آتا ہے…
نوازشریف کےبعد اب زرداری کی باری
اس وقت میڈیا آصف علی زرداری کی بیماری پر مرتکز ہورہاہے -حکومت کا موڈ بنا رہا ہے- حکومت کو موڈ بنانے کےلئے نوٹ دکھانے کی نہیں، میڈیا ہائیپ کریٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے- مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں میں ان کی بیماری بھی ان کی رہائی بلکہ امریکہ روانگی سبب بننے والی ہے-مگر یہ کام کچھ خرچ کئے بغیر ممکن نہیں -نواز شریف کے متعلق کہا جارہا ہے کہ مولانا فصل الرحمن کا پورا دھرنا ان کی طرف سپانسر کیا ہوا تھا-آصف علی زرداری کو بھی چاہیے کہ وہ نواز شریف کے نقش کف پا پر چلتے ہوئے ایسا ماحول بنائیں کہ عمران خان خود انہیں ملک سے…
اسد عمر کے خلاف نئی سازش
ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بالکل غلط خبر ہے ۔اور صرف اس لئے بنائی گئی ہے کہ عمران خان اور اسد عمر کے درمیان تعلقات خراب کرائے جائیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے بھی ایسی خبروں کی بنا پر کافی دن جیل میں گزار چکے ہیں
سعد رفیق کی عجیب و غریب منظق
سعد رفیق حراست میں ہیں اس کے باوجود انہوں نے عدالت میں جج صاحب سے کہا کہ پولیس نے مجھے 22 منٹ حبس بے جا میں رکھا، آج بھی سائرن بجائے گئے اور مجھے گاڑی میں بند کر دیا گیا، پولیس کا ہم سے اور عدالت آنے والوں سے سلوک ناروا ہے۔۔عدالت کی سمجھ میں بھی ا ن کی منطق نہ آ سکی کہ جب وہ قیدی ہیں تو پھر پولیس کیسے انہیں حبس بے جا میں رکھا
سی پیک کی رفتار درست ہے ۔ اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے کام کی رفتار درست ہے ۔قطعا سست نہیں ۔ سی پیک کے جو منصوبے مکمل ہونے والے تھے وہ بتدریج عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ تقریباً 11 ملین ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ اور کوئی تقریباً 38 بلین ڈالر کے پراجیکٹ اب عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ جن میں جو اس سال پراجیکٹ شروع ہوئے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ ایم ون میں بھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب رشکئی کی گراؤنڈ بریکنگ بھی اگلے ماہ متوقع ہے۔ تو ایسا نہیں ہے کہ کچھ نہیں ہو رہا۔‘
نیب کس کس کو گرفتار کرنے والی ہے ؟
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے حکمراں جماعت بری الذمہ ہے، دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں، یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کردیں گے۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ تیس پیتس سال میں کیا کرپشن ہوئی اور یہ جو بارہ چودہ مہینے ہیں ان میں کیا کرپشن ہوئی ۔اب ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، کسی کو این آراو نہیں ملے گا‘‘۔اور اس کا سبب بھی آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ میرے اردگرد موجود اشخاص میں کوئی بھی شخص جوابھی کرپشن کررہا ہے یا جس نے پہلے کرپشن کی ہے ۔اس کی گرفتاری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ گرفتار ہونے والی…
مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا
مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا۔ مولانا نے یہ انقلاب کیوں شروع کیا تھا ۔کہاجاتا ہے نواز شریف سے جیل سےنکال کر لندن بھیجنے کےلئے اس انقلاب کا آغاز ہوا تھا ۔ سو انقلاب کامیابی ہمکناراہوا
قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات
ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات۔ پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں کہ اتنا بڑا وفد ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے کمبوڈیا بھیجا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین پاکستان وہ واحد ملک تھا کہ جس نے سب سے پہلے کمبوڈیا کی آزادی کو تسلیم کیا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین وزیراعظم عمران خان کو میرا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ کمبوڈیا کا دورہ کریں۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین اور ضرورت اس امر کی…
بھاگ نواز بھاگ
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے متعلق سوشل میڈیا پر "بھاگ نواز بھاگ” ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ ابھی تک اس بات کو تسلیم نہیں کررہے کہ نواز شریف بیمار ہیں ۔ لوگوں کا یہی خیال ہے کہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔ اس میں اسٹیبلشمنٹ نے بھی اس کا ساتھ دیا ہے تب ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ جیل سے نکل کر لندن پہنچ جائیں