دیوار پہ دستک
نیب کی ساکھ
نیب کی ساکھ کامران فیصل ایک دیندار اور دیانتدار افسر تھا۔جوڈو کراٹے میں بلیک بیلٹ تھا، ایک ماہر نشانہ باز تھا، کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر پوری دسترس رکھتا تھا۔ اس کے پاس ایک سکھی اور خوشگوار فیملی تھی وہ پختہ ارادوں اور حوصلوں والا نوجوان تھا۔ پوری ایمانداری سے اپنی ملازمت کرتا تھا۔جھوٹ اور کرپشن کے خلاف ایک ایسی دیوار کی طرح تھا جسے گرانا ممکن نہیں تھا۔کرپشن کو روکنے کیلئے کئی دفعہ اپنے افسران کے ساتھ تلخ کلامی تک جا چکا تھا۔ حتیٰ کہ ایک مرتبہ اس سے زبردستی رینٹل پاور کیس کی فائل تک چھین لی گئی تھی۔ایسا نوجوان بغیر کچھ کہے ، بغیر کچھ بتائے، کوئی خط ،…
جمہوری مافیا
جمہوری مافیا عیسی خیل میں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے ۔ کامونکی میں ایک عورت نے اپنے معصوم بچے کے ساتھ خود کشی کرلی ہے۔ کراچی میں گذشتہ سال دوہزارسے زائدافراد قتل ہوئے ہیں ۔ بلوچستان میں حکومتی عمل داری کوئٹہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ کوئٹہ میں 87لاشوں کا چار دن تک احتجاج جاری رہا مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی اٹیمی حملے سے بچاؤ کے اقدامات کی تشہیری مہم شروع کردی گئی۔ روپیہ گرتے گرتے ایک امریکی سینٹ کے برابر آگیا میران شاہ کے قریب ڈرون حملے میں چار بچے اور دو عورتیں ہلاک ہوگئیں۔ سلالہ چوکی ٹیٹو کے حملے میں تباہ ہوگئی۔ ملالہ کو اس لئے…
حکمرانی کا گارا
حکمرانی کا گارا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں حکمرانی کا حق صرف انہی کے پاس ہے جنہوں نے خود یا جن کے اجداد نے وقت کے ایک ایک لمحہ سے مال و زر کشید کیا ہے ۔صحیح طریقے سے یا غلط طریقے سے ۔یہی ملک کی بربادی کا سبب سے بڑا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ دار یا جاگیر دار خود حکومت کرتے ہیں دنیا کے باقی جمہوری ممالک میں سرمایہ داریا بڑے بڑے جاگیر دار سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں مگرخودحکومت نہیں کرتے۔اس سلسلے دو سو بائیس عیسوی میں بہلول کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو درج کرتا ہوں ۔ ”صحرا کی…
دھرنا یا پکنک
دھرنا یا پکنک گذشتہ دنوں ن لیگ کے ایک لیڈر نے اپنے دھرنے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہاکہ اس دھرنے سے خواب گاہِ دماغ کی کھڑکیوں پر لٹکتے ہوئے باریک پردے ہوا کے زیر و بم کے ساتھ جاگ جاگ جائیں گے۔ کمرے میں اونگuتی ہوئی ہلکی نیلی روشنی لہرا لہرا جائے گی۔صبحِ وطن کی شعاعیں پچھلی گلی سے نکل نکل کر دیواروں کے کینوس پرالٹی ترچھی لکیریں کھینچنے لگیں گی۔زمانہ بدل جائے گا۔شہر تبدیل ہو جائیں گے۔ ملک کی تقدیر سنور جائے گی ،رات اور دن میں تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ایک نیا مستقبل وجود میں آئے گا ۔ یہ دھرناایک نئے دور کی تمہید بنے گا…
کامران فیصل کی لاش
کامران فیصل کی لاش مشتاق بٹ پیپلزپارٹی کے بہت پرانے جیالے ہیں۔ پڑھے لکھے نہیں ہیں مگر سیاست پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کی ملاقاتیں ذوالفقار علی بھٹو سے رہی ہیں آج کل وہ یہاں برطانیہ میں میرے پاس ہوتے ہیں اور میری غیر موجودگی میں میرے بچوں کا خیال رکھتے ہیں ان کے ساتھ اکثر پاکستانی سیاست پرگفت و شنید ہوتی رہتی ہے۔ ان سے کامران فیصل کی موت کے حوالے سے بات ہوئی تو کہنے لگے ”یہ بات تو طے ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی کی ہے“۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ اس کے قتل کے سلسلے میں یہ جو اتنے ثبوت مل رہے…
حالات کی نزاکت
حالات کی نزاکت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ’’کچھ لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دشمن ایجنسیاں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، عنقریب ان لوگوں تک بھی قانون کی گرفت ہو گی۔‘‘ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کیلئے اسوقت اربوں ڈالر کی فنڈنگ مارکیٹ میں موجود ہے۔ قصہ وہی ہزار داستان والا ہے۔ صدیوں سے بادشاہ انسانی خون کی قیمت پر اپنے خزانے بھرتے چلے آرہے ہیں۔ بس خزانوں کی زمینیں اور شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ انسان کا ماضی ٹھوس شکل میں سفید اور زرد سونے کی ایک بڑی ’’لوٹ‘‘ کی داستان…
اقتدار کا مُک مُکا
اقتدار کا مُک مُکا نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان مُک مُکا کی تاریخ کچھ زیادہ پرانی نہیں۔ بس ایک ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ اس کا آغاز جیل میں ہوا جہاں نوازشریف نے آصف زرداری سے ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگی اور آصف زرداری نے ایک بادشاہ کی طرح دوسرے بادشاہ کو فراغ دلی کے ساتھ معاف کر دیا بلکہ سینے سے لگا لیا۔ نوازشریف جب جیل سے جدہ پہنچے تو اس وقت بے نظیر بھٹو لندن میں تھیں انہوں نے آصف زرداری کے کہنے پر نوازشریف کے ساتھ مستقبل میں مُک مُکا کی گفت و شیند شروع کی ۔ رفتہ رفتہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے بہت…
کیا رقص اور موسیقی حرام ہیں
کیا رقص اور موسیقی حرام ہیں امام مدینہ حضرت امام مالک فرماتے ہیں۔ ”میں نے ہوش سنبھالا تو مغنیوں کے پیچھے لگ گیا اور ان سے گانا سیکھنا شروع کر دیا ایک روز میری والدہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔ ”بیٹا گویا اگر بدصورت ہو تو لوگ اس کے گانے کی طرف توجہ نہیں دیتے لہٰذا تم یہ ہنر سیکھنا چھوڑ و اسکی بجائے علم و فقہ کی طرف توجہ کرو کیونکہ فقہ کے ساتھ بدصورتی کچھ نقصان نہیں کرتی یہ بات میری سمجھ میں آگئی میں نے گویوں کا پیچھا چھوڑا اور فقہا کے پیچھے لگ گیا۔ تاآنکہ خدا نے مجھے اس مرتبہ پر پہنچا دیا جہاں تم…
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے نون لیگ کی طرف سے غلطیوں پر غلطیاں جاری ہیں بلکہ غلطیوں کے پھاٹک کھلتے جارہے ہیں۔یقین کیجئے کہ نواز شریف اِ س وقت جس مقام ِ عبرت پر متمکن ہیں۔ اُس تک پہنچنے کےلئے انہوں نے خود بڑی تگ و دو کی ہے ۔وہ اپنےمشیروں اور وزیروں کے جلوس کےساتھ اِ س مقام تک آئے ہیں یعنی مشیروں اور وزیروں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔جب پانامہ لیکس کاسرخ سرخ پینڈورا باکس کھلا تھاتواُسی وقت انہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ۔وہ اگر ایسا کرتےتواس وقت جاتی امرا کے دروازے پر نیب کا نوٹس چسپاں نہ ہوتا…
ایک سو بیس جمع تین سو
ایک سو بیس جمع تین سو ایک سو بیس وہ حلقہ ہےجہاں سے ذوالفقار علی بھٹو ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ کہتے ہیں جنرل جیلانی نے نواز شریف کومشورہ دیا تھا کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے بہت اثرات ہیں اس لئے انہیں حلقہ میں بھرپور کام کرنا چاہئے۔ اور پھر 1985ء کے غیر جماعتی انتخاب میں نواز شریف نے اس حلقہ کو اپنی مٹھی میں سمیٹ لیا ۔پچاسی سے لے کر آج تک یہ حلقہ نون لیگ کے ایک گڑھ کی حیثیت سے سیاسی افق پر جگمگا تا چلا آ رہا ہے ۔حتیٰ کہ مشرف دور میں جب نون لیگ زوال کی آخری حد کو چھورہی تھی…