دیوار پہ دستک
رباعیات اشفاق چغتائی
رباعیات تخلیق و عدم ، لوح و قل صرف خیال ہر سمت جہاں میں ہے بہم صرف خیال محسوس کرو خود کو نہ اشفاق جہاں میں موجود کوئی اور ہے ہم صرف خیال ۔۔۔ ہر لمحہ ہوا آپ ؐ کا توحید بدست مخلوق ہوئی آپ ؐ سے تمجید بدست توصیف کریں آپ ؐ کی دونوں عالم آفاق نماآپؐ ہیں خورشید بدست ۔۔۔ کیا ذات کے بازار میں ہم رہتے ہیں یوں لگتا ہے دیوار میںہم رہتے ہیں معلوم نہیں ہوتا کچھ صدیوں ہم کو تہذیب کی کس غار میں ہم رہتے ہیں ۔۔۔ اقلیدس سے ، علم ریاضی سے پوچھا منصور سے کی گفتگو قاضی سے پوچھا ہوتی ہے محبت…
قاسم اور سلمان
قاسم اور سلمان منصور آفاق کبھی کبھی تاریخ اپنی رفتار روک کر خاموشی سے سانس لینے لگتی ہے؛ جیسے گھڑیال کی سوئی رُک جائے اور دھڑکن چلتی رہے۔ پاکستان کی سیاست پر آج ایسا ہی لمحہ تیرتا دکھائی دیتا ہے—وہ لمحہ جب ایک باپ جیل کی تنہائی میں بند ہو اور اس کے بیٹے دیارِ غیر کی چپ توڑ کر وطن کی مٹی پر قدم رکھنے کو آمادہ ہوں۔ سلیمان اور قاسم—وہ چہرے جنہیں برسوں جان بوجھ کر سیاست کے ہجوم سے الگ رکھا گیا، جن کے لیے ماں نے سکون کی دعا مانگی، جنہیں باپ نے اپنے قافلے کی گرد سے بچا کر رکھا—اگر اسلام آباد، لاہور یا راولپنڈی…
مذاکرات کا سایہ
کوٹ لکھپت جیل کی دیواروں پر وقت کے سائے جھکے ہوئے ہیں۔ وہاں کی اینٹوں میں خاموشی نہیں، ایک بے آواز چیخ محفوظ ہے — وہ چیخ جو اقتدار کے شور میں دب گئی مگر سچ کی طرح زندہ ہے۔ انہی دیواروں کے بیچ سے ایک خط نکلا ہے، جو قید کے کمرے میں لکھا گیا مگر پورے عہد کے لیے پیغام بن گیا۔ اس خط پر ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، اور میاں محمود الرشید کے دستخط ثبت ہیں — وہ دستخط جو محض نام نہیں بلکہ قربانی کے استعارے ہیں۔ یہ تحریر شکست کی نہیں، شعور کی علامت ہے؛ یہ فریاد…
دریا کا دیا ہوا حلف
منصور آفاق سندھ طاس معاہدہ صرف پانی کا ضابطہ نہیں، یہ دو دشمن قوموں کے درمیان ایک ایسا عہد ہے جو کاغذ پر نہیں، دریا کی دھڑکن پر لکھا گیا ۔ نہ قلم سے، نہ میز پر، بلکہ وقت کے ضمیر نے اسے اپنی پیشانی پر نقش کیا۔یہ معاہدہ، سیاسی ہتھیلیوں پر نہیں رکھا گیا، بلکہ فطرت کی ہتھیلی پر رکھا گیا ۔ جہاں ہر قطرہ گویا انسانیت کا ایک مقدس وعدہ تھا، اور ہر دریا ایک صداقت کی گواہ۔یہ کوئی معمولی تحریر نہیں، بلکہ پانی کی زبان میں لکھا وہ بولتا ہوامتن ہے، جسے صرف وہی دل پڑھ سکتے ہیں جو انصاف سے دھڑکتے ہیں۔ انیس ستمبر 1960 کا…
بنگلہ دیش سے تجارت
یہ بائیس فروری کا ایک خوشگوار دن تھا۔ لاہور شہر دلہن کی طرح سجا ہوا تھا۔جہاں جہاں سے اسلامی ممالک کے سربراہوں نے گزرنا تھا۔ حکومت نے ان راستوں کو خوبصورت بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی حتیٰ کہ لوگوں کے گھروں کا باہر سے اپنے خرچ پر رنگ روغن کرا دیا تھا ۔شیخ مجیب الرحمن کوالجزائر کے صدر کا طیارہ گزشتہ شام ڈھاکہ سے لاہور لا چکا تھا ۔ذوالفقار علی بھٹو ایک دن پہلے اعلان کر چکے تھے کہ اللّٰہ کے نام پر میں پاکستانیوں کی طرف سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔کل وہاں سے کچھ لوگ آئیں گے اور میں سات کروڑ…
بیضاوی در شرح یار محمد۔ منصور آفاق
بیضاوی در شرحِ یار محمد منصور آفاق آغازیہ محی الدین ابن عربی کے ایک مریدِ خاص جعفر بن یحییٰ تھے۔جب وہ اپنے وقت کے سب سے بڑے شیخ کی تلاش میں سپین سے مکہ پہنچے تو وہاں سبز جبہ پوش نے انہیں کہاتم جس کی تلاش میں مشرق میں آئے ہو زمانے کا وہ استاد مغرب میں موجود ہے۔اور ابھی تمہاری تلاش میں ایک کمی بھی ہے۔جہاں سے آئے وہیں واپس چلے جائو۔وہ وہیں ہے۔حاتم طائی کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔العربی کا بیٹا ہے۔ محی الدین نام ہے۔جعفر محی الدین کو ڈھونڈتے دھونڈتے ایک درس گاہ میں پہنچا۔اور محی الدین کا پوچھا تو کسی نے ایک طالب علم کی…
حکومت پنجاب میں نیب کا کردار
عثمان بزدار کے خلاف نیب کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ نیب کے جس سرکاری گواہ نے کہا ہےکہ وزیر اعلی نےاسےچھ سے زائد مرتبہ طلب کیااورلائسنس جاری کرنے کےزبانی احکامات دئیے ہیں ، اُس کے ساتھ وزیر اعلی کی ون ٹو ون ایک میٹنگ بھی ثابت نہیں ہوسکی ۔ہر موقع پر کچھ اور آفسران بھی موجود تھے جو اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی نے اُن پر اِس سلسلے میں کوئی دبائو ڈالا۔نیب کے آفسران نے فائلیں چھان ڈالی ہیں مگر کہیں بھی وزیر اعلی کےدستخطوں سے شراب کے لائسنس کے اجراءکے کوئی احکامات موجودنہیں ۔ان کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سمریاں موجود…
ترکی سے امریکی فوجی اڈے کا خاتمہ
وسیع ’انسرلک ایئر بیس‘ جنوبی ترکی میں شام کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ ایک طویل عرصے سے یہ امریکہ ترک تعاون کی علامت بنا ہوئی ہے۔ جب سرد جنگ زوروں پر تھی، یہ فوجی اڈا نیٹو پارٹنر کی جانب سے سویت یونین کے خلاف امریکہ کے پختہ عزم کا غماز تھا۔ ترک صدر کے بیرونی پالیسی کے مشیر، پروفیسر مسعود کاسن نے کہا ہے کہ ’’ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ انسرلک مشرق وسطیٰ کے فوجی اڈوں میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے، جس فضائی اڈے پر حکمت عملی کے حامل جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ترکی اب…
امریکہ اور طالبان مذاکرات بحال
امريکہ اور طالبان کے درميان قيديوں کے تبادلے کے بعد ايک مرتبہ پھر طالبان اور امریکہ کے درمیان معطل شدہ ‘امن مذاکرات’ کی بحالی ممکن ہو گئی ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ايک ٹوئٹ کے ذريعے يہ تاثر ديا ہے کہ طالبان سے قيديوں کا تبادلہ، افغانستان ميں جنگ بندی کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے۔
سعودی عرب ایک اسٹریٹیجک نشانہ
سعودی عرب میں دنیا کی اس سب سے بڑی آئل فیلڈ پر سترہ منٹ تک حملے جاری رہے۔ یہ حملے 18 ڈرونز اور تین میزائلوں سے کیے گئے۔ سکیورٹی پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والا سعودی عرب یہ حملے روکنے میں ناکام رہا۔ ان حملوں سے سعودی عرب کی تیل کی پیداوار عارضی طور پر نصف ہو گئی اور دنیا میں خام تیل کی قیمتیں ایک دم بڑھ گئیں۔۔۔۔ یہ سب کچھ وائس آف جرمنی میں لکھا ہے ۔ اطلاعات یہ بھی ہے یمن جو سعودی فوجی قیدی ہیں جن میں پاکستان ہیں ۔ آرمی چیف اور عمران خان انہیں رہا کرانے ایران گئے تھے اور صلح بھرپور کوشش تھی…