چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے
چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے گزشتہ شام چینی سفیر سن و ی ڈونگ کے ساتھ گزاری۔ اس شام میں اور بھی بہت سے احباب شریک تھے ۔مجيب الرحمٰن شامی تھے ۔شعیب بن عزیز تھے حفیظ اللہ نیازی تھے ۔ سلیم بخاری اور میاں سیف الرحمٰن بھی موجود تھے ایک بلاگر بھی تھے ۔سنا ہے اِن بلاگر صاحب سے ’’اہل‘‘ صدرِ مسلم لیگ بھی خاصے متاثر ہیں اورمریم نواز بھی۔ (پاکستانی سیاست بھی ان دنوں سوشل میڈیا کی چیز بن چکی ہے ۔)جب چینی سفیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں زیادہ پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی ہے کچھ پروجیکٹس کےلئے قرض بھی دیا مگر وہ صرف…
ایک پرندے سے مکالمہ
ایک پرندے سے مکالمہ وزیرداخلہ کو رینجرز کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے پیچھے جانے سے روک دیا۔ شہبازوں سے ممولے لڑا دئیے گئے۔ ریاست کے اندر ریاست کا الزام انگریز آقائوں تک شکایت پہنچانے کے لئے انگریزی زبان میں لگایا گیا۔ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سزا یافتہ شخص کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی پارٹی پر حکومت کرنے کا آئینی حق دے دیا گیا۔ دیانت داری اور بددیانتی ایک ہی پلڑے میں رکھ دی گئیں۔ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ نے اپنے گاڈ فادر کی قوتِ اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے آئین کے چہرے پر سیاہی تھوپ دی۔ حیف صد حیف کہ…
مرثیہ
مرثیہ میرے دوست تنویر حسین ملک نے پچھلے محرم میں مرثیہ کی فرمائش کی تھی۔کچھ بند ان دنوں کہے تھے۔ دسویں محرم کے روز اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ مظلوم ِ دوجہاں پہ کہوں مرثیہ ، مجال کھینچوں لبِ فرات پہ میں حاشیہ ، مجال کیسے دکھائوں کوئی نیا زاویہ ، مجال میرےقلم کی نوک سے وہ المیہ ، مجال مولاعلیؓ مدد کہ تمہارے کرم پہ میں چلنے لگا انیس کے نقشِ قدم پہ میں ***** ہے زخم زخم لالہ و گل کا بدن تمام پھولوں سے تتلیوں کا معطل ہوا ،کلام سہما ہوا کھڑا ہے ہوائوں کا بھی خرام یکساں گزررہی ہے زمانے میں غم…
ملتی جلتی چیز
ملتی جلتی چیز سپریم کورٹ نے جنرل اسلم بیگ اور جنرل درانی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا، اس حکم کی اساس جنرل اسد درانی کا وہ بیان حلفی ہے جس میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو رقوم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عدالت عالیہ نے شریف برداران کو سزا کیوں نہیں سنائی۔ ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا حکم کیوں دیا۔ اس پرکمال جرأت مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو رحمن ملک کی ایف آئی اے کہہ کر اس سے تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا جوعدالتی احکامات کی خلاف ورزی…
بیچارہ جنرل اسلم بیگ
بیچارہ جنرل اسلم بیگ جب بھی ورق الٹتا ہوں کسی نہ کسی مقتول کا خون ہاتھ پر لگ جاتا ہے۔ابھی ابھی سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صدر اسحاق کے دست راست روئیداد خان نے زندگی کی ڈائری کا ایک ورق، وقت کے کیمرے کے سامنے کیا اورخون کی بوندیں زوم کرتے ہوئے لینز پر پھیل گئیں۔ہوائی جہاز کے تیل میں جلتے ہوئے خون کی بو ابھی تک میرے اردگرد پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے پاکستان کے تیرہ سینئر جنرلز، امریکی جنرل، امریکی سفیر اوراور پاکستان کے کئی دیگراعلیٰ عہدے داران کے قتل کاالزام جنرل اسلم بیگ پر لگا دیا۔ نوے سالہ روئیداد خان زندگی کے اس حصے میں ہیں جب کسی…
امید کی آخری شمع
امید کی آخری شمع میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا میرے بڑے…
عمران خان کے لئے ایک مشورہ
عمران خان کے لئے ایک مشورہ میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا…
2025 کے کچھ مناظر
2025 کے کچھ مناظر جنوری 2025 ء ایک اعلیٰ عدالت میں ایک اہم فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ بے شمار ٹی وی کیمروں نے چیف جسٹس کا کلوزاپ بنارکھا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا شروع کرتے ہیں سٹل کیمروں کی بیم لائٹس کی تیز چمک آنکھوں کو چندھیانے لگتی ہیں۔ ”جنرل ضیاء الحق“ کو 1977ء میں مارشل لگانے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے اور سپریم کورٹ کے ان تمام جج صاحبان کو عمر قید کی سزادی جاتی ہے۔ جنہوں نے نظریہ ضرورت کے تحت اسے قانونی تحفظ فراہم کیا تھا۔ کیونکہ پاکستانی آئین میں نظریہء ضرورت نام کی کوئی شق نہ کبھی پہلے موجود تھی اور…
جاوید ہاشمی کے نام
جاوید ہاشمی کے نام انقلاب ِ اقبال کی وعیدیں سنانے والے شہباز شریف نے کہا ہے ”یہ اقبال کا پاکستان نہیں یہاں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے“۔جی ہاں یہ علامہ اقبال کانہیں، شریف خاندان کا، زرداریوں کا ،چوہدریوں کا اور جرنیلوں کا پاکستان ہے ۔ اقبال کا پاکستان تو اُس شاہین کی سرزمین تھی جس کی فطرت میں ذخیرہ اندوزی ہے ہی نہیں ۔جسے جاتی عمرہ اور سرے محل تو کجازمین پرکارِ آشیاں بندی بھی چوہوں کا کام لگتاہے جس کا نشیمن وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے گنبد نہیں سیاچن کے برف پوش پہاڑوں کی چوٹیاں ہیںجو آخری سانس تک عالمی بنکوں کے مردار بدن سے زندگی کی خیرات نہیں…
سوالوں کی گرہ میں سوال
سوالوں کی گرہ میں سوال کیا ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں ۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔بقول محترمہ فاطمہ جناح”ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور میں انہیں ہاتھ ہلا ہلا کر ہٹاتی تھی“۔کیا واقعی وہ ویران سڑک جس پرخراب ایمبولینس کھڑی تھی وہاں دور دور تک…