چیف جسٹس کے نام ۔۔ دوسری در خواست
چیف جسٹس کے نام دوسری در خواست حسن نثار نے اپنے کالم میں لکھا ہے ’’ہوسِ اقتدار کے ایک سوچار بخار میں مسلسل مبتلا یہ خاندان انڈیا سے امریکہ تک ہاتھ پائوں مار رہا ہے۔ یہ اداروں کو ہی نہیں ریاست کوبھی چیلنج کر رہے ہیں، آنکھیں دکھارہے ہیں۔ کوئی سینہ گزٹ یا سنی سنائی نہیں، اخباری خبر آپ کے ساتھ شیئر کر رہاہوں۔ پہلے خبر کی تین سرخیاں۔’’شاہدخاقان عباسی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں۔ نواز شریف کا ایشو اٹھایا‘‘’’مقدمات سیاسی، خفیہ طاقتیں عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہی ہیں: وزیراعظم‘‘۔ یہ کہیں جاتے ہوئےحکمران اپنے آپ کو بچانے کےلئےملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف کوئی سازش تو نہیں…
چیف جسٹس کے نام ۔۔ تیسری درخواست
چیف جسٹس کے نام تیسری درخواست میں برطانیہ سے پاکستان اکثر آتا جاتا ہے اور ہمیشہ پی آئی اے سفر کرتا ہوں میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی جہاز وہاں سے خالی آیا ہو یہاں سے خالی گیا ہو۔ یقین کیجئے اگر وقت پر بکنگ نہیں کرائی توسیٹ ہی نہیں ملتی مگر اس کے باوجود روزانہ پندرہ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔پی آئی اے کے اندر کام کرنے والوں کے خیال میں یہ نقصان ہو نہیں رہا بلکہ خودکیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا بہانہ پیدا کیا جائے ۔ ذراغور کیجئے کہ لیز پر لئے گئے چار طیارے واپس کر…
چیف جسٹس کے نام ۔۔ چوتھی درخواست
چیف جسٹس کے نام چوتھی درخواست چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کے بیانیہ کو سیاسی بیانیہ قرار دیا ہے ۔اداروں کے خلاف حدود سے نکلی ہوئی گفتگو قانوناً جرم ہے اسے سیاسی بیانیہ کہہ کر کیسے جائز قرار دیا جا رہا ہے۔اس بیانیہ پر فوری طور پر پابندی لگنی چاہئے اور اُن کے قانونی بیانیے کو سامنے لانا چاہئے کہ وہ اپنی غیر قانونی جائیداد کے متعلق کورٹس کو کیا کہہ رہے ہیں وہ بیانیہ بھی عوام کے سامنے آنا چاہئے تاکہ عوام ان کے سیاسی بیانیے اور قانونی بیانیے کا تقابلی جائزہ لے سکے اوریہ عوام کا حق ہے میڈیا سے ہمیں یہ تو معلوم ہورہا ہے…
کھچڑی پک رہی ہے
کھچڑی پک رہی ہے شہر ِ اقتدار میں بارش اندر اور باہر دونوں جگہوں پر جاری ہے۔غیرتِ مریم سے بھری ہوئی فضا ملول ہے ۔ شریف النفس سڑکیں رنجیدہ ہیں ۔صادق پارلیمنٹ پژمردہ پڑی ہے۔(یہاں صادق کا لفظ صادق و امین کی وجہ سے نہیں ایاز صادق کی وجہ سے آیا ہے )صدر ہائوس پر ملال کی نئی چادر چڑھادی گئی ہے۔اگرچہ نواز شریف کو نا اہل ہوئے بہت دن ہوچکے ہیں مگرپرائم منسٹر ہائوس کی دیواروں پر اداسی بال کھولے سورہی ہے۔سارا شہرکسی کے دل میں سائیں سائیں کر رہا ہے ۔سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں یہ مناظر صاف نظر آتے ہیں۔ان ویڈیوز نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دئیے…
ہم دیکھیں گے
ہم دیکھیں گے یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑائو میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گائو تکیے سے ٹیک لگا…
مارشل لا کی آہٹ؟
مارشل لا کی آہٹ؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ میں نے اس کامیابی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ مختلف دہشت گردی سے جڑے ہوئے معاملات کو دیکھا تومجھے لگا کہ واقعی وہ درست رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت میانوالی کے ایک بہت ہی پسماندہ گائوں میں آیا ہوا ہوں۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ پی ٹی وی کے لئے اپنے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل ’’نمک ‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے دریائے سندھ کے کنارے آباد ایک گائوں ’’ککڑاں والا‘‘ میں مقیم ہوں اور یہاں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں گئی۔ یعنی لوڈ شیڈنگ کا…
چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے
چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے گزشتہ شام چینی سفیر سن و ی ڈونگ کے ساتھ گزاری۔ اس شام میں اور بھی بہت سے احباب شریک تھے ۔مجيب الرحمٰن شامی تھے ۔شعیب بن عزیز تھے حفیظ اللہ نیازی تھے ۔ سلیم بخاری اور میاں سیف الرحمٰن بھی موجود تھے ایک بلاگر بھی تھے ۔سنا ہے اِن بلاگر صاحب سے ’’اہل‘‘ صدرِ مسلم لیگ بھی خاصے متاثر ہیں اورمریم نواز بھی۔ (پاکستانی سیاست بھی ان دنوں سوشل میڈیا کی چیز بن چکی ہے ۔)جب چینی سفیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں زیادہ پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی ہے کچھ پروجیکٹس کےلئے قرض بھی دیا مگر وہ صرف…
ایک پرندے سے مکالمہ
ایک پرندے سے مکالمہ وزیرداخلہ کو رینجرز کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے پیچھے جانے سے روک دیا۔ شہبازوں سے ممولے لڑا دئیے گئے۔ ریاست کے اندر ریاست کا الزام انگریز آقائوں تک شکایت پہنچانے کے لئے انگریزی زبان میں لگایا گیا۔ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سزا یافتہ شخص کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی پارٹی پر حکومت کرنے کا آئینی حق دے دیا گیا۔ دیانت داری اور بددیانتی ایک ہی پلڑے میں رکھ دی گئیں۔ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ نے اپنے گاڈ فادر کی قوتِ اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے آئین کے چہرے پر سیاہی تھوپ دی۔ حیف صد حیف کہ…
مرثیہ
مرثیہ میرے دوست تنویر حسین ملک نے پچھلے محرم میں مرثیہ کی فرمائش کی تھی۔کچھ بند ان دنوں کہے تھے۔ دسویں محرم کے روز اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ مظلوم ِ دوجہاں پہ کہوں مرثیہ ، مجال کھینچوں لبِ فرات پہ میں حاشیہ ، مجال کیسے دکھائوں کوئی نیا زاویہ ، مجال میرےقلم کی نوک سے وہ المیہ ، مجال مولاعلیؓ مدد کہ تمہارے کرم پہ میں چلنے لگا انیس کے نقشِ قدم پہ میں ***** ہے زخم زخم لالہ و گل کا بدن تمام پھولوں سے تتلیوں کا معطل ہوا ،کلام سہما ہوا کھڑا ہے ہوائوں کا بھی خرام یکساں گزررہی ہے زمانے میں غم…
ملتی جلتی چیز
ملتی جلتی چیز سپریم کورٹ نے جنرل اسلم بیگ اور جنرل درانی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا، اس حکم کی اساس جنرل اسد درانی کا وہ بیان حلفی ہے جس میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو رقوم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عدالت عالیہ نے شریف برداران کو سزا کیوں نہیں سنائی۔ ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا حکم کیوں دیا۔ اس پرکمال جرأت مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو رحمن ملک کی ایف آئی اے کہہ کر اس سے تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا جوعدالتی احکامات کی خلاف ورزی…