نیاگرافال سے پشاور موڑتک
نیاگرا فال دنیا کی خوبصورت ترین آبشاروں میں سے ہے۔اُس کےساتھ ایک چھوٹا سا قصبہ بھی ہے ۔جہاں پچاس ہزار کے قریب لوگ رہتے ہیں ۔جن میں زیادہ تر سیاحوں کےلئے ’’خدمت گزاری ‘‘ کا کام کرتے ہیں۔یہ شہر امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے ۔پاکستان کی ایک اہم خفیہ شخصیت امریکہ کے سرحدی شہر بفلو سے نکلی اور نیاگرا آبشار پر واقع رین بو برج پر پہنچی تو حیرت سے آسمان کو دیکھنے لگی ۔رنگ و نور کی پھواروں سے بھیگے ہوئے منظرآنکھوں سے چپک چپک جانے لگے ۔ ایک تو یہ پل قوس ِقزح کی طرح نیم دائرےمیں ہے ۔اوپر سےآبشار کی سمت آسمان پر اکثر…
پیر معروف حسین شاہ کے دیوان ِ نوشاہیہ کا دیباچہ
پیر معروف حسین شاہ پنجابی زبان کے بےپناہ شاعر ہیں ۔دوہڑا اُن کی پسندیدہ صنف ہے انہوں اردو اور فارسی زبان میں بھی دوہڑے لکھے ہیں ۔تصوف اُن کا خاص موضوع ہے ۔انہوں نے تصوف کے اسرار و رموز کو ایسی چابک دستی سے حروف کا پیرہن عطا کیا ہے کہ مسائل ِ تصوف کو سمجھنے والے اش اش کر اٹھتے ہیں ۔بے شک وہ ولی ِ کامل ہیں ۔انہوں نے عین الفقر کو عین ِ الکلام کا روپ سروپ بخشتا ہے ۔کشف کو لفظ دیئے ہیں ۔مراقبے کو تفہیم سے ہمکنار کیاہے ۔جب وہ حمد کے پھول بکھیرتے ہیں تو حرف چہچہانے لگتے ہیں ۔جب وہ نعت کہکشائیں بُنتے…
وزرات خارجہ کا بیان غلط ہے
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی بیان مسترد کیا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ایک تنازعہ ہے -وزارت خارجہ کو یہ بات وضاحت سے کہنی چاہئے تھی کہ یہ بھارت اندرونی معاملہ نہیں پاکستان کا معاملہ ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور سلامتی میں جا کر بھارت نے پہلے اسے متنازعہ علاقہ قرار دلایا اور پھر اب اسے بھارت میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے بھارت نے کشمیر کا متنازعہ حیثیت ختم کردی ہے -کشمیر متنازعہ اقوام متحدہ کے قراردادوں میں قرار دیا گیا تھا اس وقت بھی پاکستان کا موقف یہی تھا کہ کشمیر پاکستان…
عمران حکومت میں نواز کی حکمرانی
میں راہ ِ نوردِ شوق نہیں بس پائوں میں چکر پڑا ہواہے۔جہاں جاتا ہوں مسافر نوازایک ہی سوال کرتےہیں کہ یہ کیاعمران خان کا طرز ِحکمرانی ہے ۔ گورنس کیوں بہتر نہیں ہورہی ۔میانوالی نے یہی کہا،سرگودھا یہی بولا،اٹک یہی کہنے لگا فیصل آباد تو روپڑا۔اُس کا مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کہ وہاں گورنر اور وزیر اعلی آمنے سامنے ہیں ۔مشاعرہ پر اسلام آباد بھی گیاتھا۔وہاں بھی یہی مرثیہ خوانی تھی ۔مصرعے یہی تھے کہ فلاں ادارے کا سربراہ نواز شریف کا چہیتا ہے ۔فلاں کا اُس کے چہیتے کا چہیتا ہے ۔گویا علم و ادب کے تمام اداروں پر نواز شریف کے چہیتوں کی حکمرانی ہے ۔یہی سوال…
پروفیسر احمد رفیق اختر ۔ منصور آفاق
یہ بات افواہ کی طرح پھیل رہی ہے کہ جب آصف علی زرداری سے پوچھا گیا کہ ’’چند ہفتے قبل تو آپ کی گرفتاری کا بہت شور و غوغا تھا پھر کیا ہوا‘‘ تو انہوں نے کہا ’’کسی فقیر کی دعا کام آ گئی‘‘۔ وہ دعا کے لئے جس فقیر کے پاس گئے تھے، میں اس وقت انہی کے گھر موجود ہوں- یہ مکان گوجر خان کے وسط میں ہے۔ چھوٹی چھوٹی چار پانچ گلیوں سے ہوکر آدمی اس گلی تک پہنچتا ہے- بڑی گاڑیوں کا یہاں پہنچنا آسان نہیں، خاص طور پر بڑی لینڈ کروز تو یہاں آنے سے رہی۔ ان کا مکان بھی ایک تنگ سی گلی کے…
کاروبارِ حیات ۔ ہارون الرشید
درویش سے پوچھا : کیا چیز آپ کو آسودہ رکھتی ہے ۔ کہا: یہ یقین کہ ہر فیصلہ مالک کا ہے اور اس کے ہر فیصلے پہ سر جھکا دینا چاہیے۔ عمران خان اور ان کے ساتھی کیوں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے ؟ وزیرِ اعظم کے عالی قدر رفقاء کار کس بنا پر یہ ارشاد کرتے ہیں کہ فوجی قیادت منتخب حکومت کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ جے آئی ٹی کے ارکان جانبدار ہیں اور عدلیہ کو اس کی پروا نہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہ معزز جج حضرات بھی تعصب کا شکار ہیں۔ ایک میڈیا گروپ اس مہم میں پیش پیش…
وزیر اعلیٰ پنجاب ۔فواد چوہدری
منصور آفاق دیوار پہ دستک وزیر اعلیٰ پنجاب ۔فواد چوہدری ….عمران خان کی تقریرنئے پاکستان کا منظر نامہ تھی مگر اُس تقریر کے تناظر میں کئی فوری پل صراط بھی اُن کے راستے میں کھڑےہیں ۔مثال کے طور پر یہ فیصلہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب علیم خان ہوں یا فواد چوہدری۔بے شک علیم خان نےبہت محنت کی ہے۔ پارٹی پر بہت پیسہ بھی خرچ کیا ہے مگر نیب کی انکوائریز کی موجودگی میں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کیسے بنایا جا سکتا ہے۔پھرپاناما لیکس میں بھی اُن کا نام شامل ہے ۔عوام توقع کررہے ہیں کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کے علاوہ بھی جن لوگوں کا نام آیا ہے عمران خان…
فتح مبین
منصور آفاق دیوار پہ دستک فتح مبین …لاہور کی نون گاہ میں کسی مردہ شمشان گاہ کاسکوت پھیل گیا ہے ۔مینارِ پاکستان کی نوک پر رکھا ہواتختِ لاہور دھڑام سے نیچے آپڑا ہے۔شکر ہےکفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔آسمان کو زمین پر رحم آ گیا ہے۔سورج افق سے نکل پڑا ہے ۔کرپشن کو کریش کرتا ہوااقتدار نیند سے چونک کے اٹھا ہے ۔آنکھیں ملتا ہوا جاتی امرا اور لاڑکانہ سے نکل کرمیانوالی میں میرے پڑوس تک پہنچ گیاہے ۔میں اس وقت میانوالی میںہوں اورپاکستان کے ساتھ مل کر جشن منارہا ہوں۔ مگر عمران خان کی گردن ذمہ داری کے بوجھ سے جھکی ہوئی ہے ۔یقینااُن کا اصل امتحان اب شروع…
محمد بشیر کے فیصلے کا مکمل متن
ایون فیلڈ ریفرنس بعدالت جناب محمد بشیر ، جج احتساب عدالت اسلام آباد )A ،17 ، 17Aریفرنس نمبر 2017/20 (ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نمبر 16 ، 16 سرکار بنامx میاں محمد نواز شریف ولد میاں محمد شریف ، عمر 69 سال ، سکنہ )1( شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور مریم نواز (مریم صفدر) دختر میاں محمد نواز شریف ، عمر 43 سال ، )2( سکنہ شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور کیپٹن (ر) محمد صفدر ولد محمد اسحاق ، عمر تقریباً 54 سال ، سکنہ )3( سکنہ شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور حسین نواز شریف ولد میاں محمد نواز شریف ، عمر تقریباً…
چیف جسٹس کے نام ۔۔ پہلی درخواست
چیف جسٹس کے نام پہلی درخواست چیف جسٹس کے نام ۔۔ پہلی درخواست .. یہ پندرہ مارچ کی خوشگوارصبح تھی میرا ہمدم ِ دیرنیہ وقاص مجھ سے ملنے آیا تھا وہ پچھلے چھ ماہ سے دبئی میں تھا سو ملاقات ِ مسیحا و خضر سے زیادہ اچھا لگا۔لمبی گفتگو ہوئی ۔اچانک اُس نے بڑے زاردانہ انداز میں کہا۔’’جتنی رقم پاس ہےاُس کے ڈالر خرید لو‘‘میں ہنس کر بولا’’چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں ‘‘۔کہنے لگا ’’بڑی پکی ا طلاع ہے ڈالر کا ریٹ آٹھ دس روپے زیادہ ہونے والا ہے۔‘‘میں نے حیرت سے کہا’’ تم تو دبئی سے آ رہے ہو تمہیں آتے ہی کیسے پتہ چل گیا ہے کہ…