بیچاری ریحام خان
برطانوی اخبار ڈیلی میل کا تہلکہ۔۔ ریحام خان نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہاں یہ کورس پڑھایا ہی نہیں جاتا۔اخبار کے مطابق کالج ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کے کالج میں ریحام خان نام کی کوئی طالبہ بھی نہیں رہی۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ اُن کی ڈگری نارتھ لِنڈسے کالج سے ہے
خضر علیہ اسلام نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا تھا
مولانا اسحاق کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ خضر علیہ اسلام نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا تھا یہ قرآن حکیم کا یہ ترجمہ غلط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بڑے لڑکے کو قتل کیا تھا جو پہلے قاتل تھا مزید معلومات کےیھاں کلک کریں
صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو بھی سکتا ہے
اگر چہ صدر ٹرمپ کا مواخذے کے امکانات بہت زیادہ نہیں مگر ہو بھی سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ صدارت سے عہدہ علحیدہ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے خلاف جو گواہ پیش ہورہے ہیں وہ نئے نئے انکشاف کررہے ہیں۔ معاملہ لمحہ بہ لمحہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔
شریف خاندان کے پانچ افراد مفرور ۔ چھٹا ضمانتی مچلکے بھرنے سے منحرف
نواز شریف کے دو بیٹے حسن اور حسین شہباز شریف کا بیٹا سلیمان شہباز ، شہباز شریف داماد اور نوازشریف کا سمدھی اسحاق ڈار مفرور ہیں ۔ حکومت کا خیال ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ بھی مفرور ہوجائیں ۔اس لئے ضمانتی مچلکے بھرنے پر رضامند نہیں ہو رہے
کوئی وزیر اعظم بننے کےلئے تیار نہیں
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کہہ رہی ہے کہ گارنٹی کیوں دیں؟ ۔بے شک نواز شریف کی اپنی کوئی جائیداد نہیں۔ وہ اپنی جائیداد بچوں میں تقسیم کر چکے ہیں ۔ ہم کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔ ایسے حالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کوتیارنہ ہو،پرویز الہی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی
عمران خان بائیس نومبر کو میانوالی جائیں گے، عثمان بزدار بھی جائیں گے
بائیس نو مبر کو عمران خان میانوالی جا رہے ہیں۔ جہاں میانوالی سرگودھا روڈ اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ میانوالی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا ہے مگر ابھی اس کابھی افتتاح ہونا ہے۔ خٹک بیلٹ کے ہونے والے کئی پراجیکٹ بھی عمران خان کے انتظار میں ہیں۔
بھارت کا پاکستان پر ایک اور حملہ
جنگ کے میدان بدل جارہے ہیں ۔سائبر کی دنیا میں بھی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یورپی یونین میں کام کرنے والی ایک تحقیقی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں 260 سے زائد ایسی فیک نیوز ویب سائٹس کا کھوج لگایا ہے جو انڈین حکومت کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ریسرچ گروپ ‘ڈس انفو لیب’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس انڈیا کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو بارہا پاکستان پر تنقید کرتی پائی گئی…
خوبصورتی کی خواہش نے اندھا کردیا
اسٹریلیا کی معروف ماڈل ایمبر لیوک نے چھبیس ہزار ڈالر خرچ کئے اور آنکھوں پر ٹیٹوز بنوائے ۔ ایمبر ماڈلنگ کی دنیا میں نیلی آنکھوں والی کے نام سے مشہور تھی ۔ٹیٹوز بنوائے کی وجہ سے اندھی ہو گئی۔
گمشدہ افراد میں زیادہ تر غیر ملکی ایجنٹ ہیں
سپریم کورٹ کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں قائم سات حراستی مراکز میں رکھے جانے والے افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہےتوقع ہے کہ گمشدہ لوگوں کا مسئلہ اس ریکارڈ کے سپریم کورٹ میں پہنچنے کے حل ہو جائے گا ۔ یا کم از کم اتنا ضرور ہوگا کہ وہ افراد جو غیر ممالک کے ایجنٹ بننے کے سبب سرکاری تحویل میں ہیں ان کے متعلق ان کی فیملیز کو علم ہوجائے گا کہ وہ کہاں ۔ گم شدہ افراد میں زیادہ لوگ وہ ہیں جو’’ را‘‘ ۔’’موساد ‘‘۔ ’’ خاد ‘‘۔ ’’ایم آئی سکس اور’’سی آئی اے ‘‘ کےلئے کام کررہے تھے ۔
ڈالر گرنے والا ہے
ایک طرف روپیہ کی قدر میں استحکام آ رہا ہے۔ دوسری ڈالر گرنے لگا ہے ۔کرنسی کو سمجھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے ایک دو ہفتوں میں ڈالر کی قدر یک لخت گرنے والی ہے اور روپیہ اور زیادہ مستحکم ہونے والا ہے۔ قوی امکان ہے کہ بہت جلد ڈالر ایک چالیس روپے تک آ جائے گا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مسلسل سستی ہو رہی ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 5 پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دوسری…