ایران میں ہزاروں افراد گرفتار۔
ایران احتجاج میں ایک ہزار گرفتار ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ان پر بینکوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگانے کا الزام ہے۔ تہران نے تین روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کا کوٹہ بھی مقرر کر دیا تھا، جس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ ایسنا نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔ قبل ازیں جمعے کے روز بھی مظاہرین کی ہلاکتوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔(وائس آف جرمنی سے…
فیض احمد فیض کی زیادہ تر نظمیں چوری کی ہیں
منصور آفاق نے ایک تقریب میں ۔فیض کی نظم نگاری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔ ’’ترقی پسند اد ب میں فیض کے پیش کردہ بہت خیال پہلے سے موجود تھے اور فیض کی نظم ’’یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر‘‘ڈنمارک کے معروف ترقی پسند شاعراوفی ہارڈر کی لائن ’’میٹھے خواب اوردوپہر کا اندھیرا‘‘کی یاد دلاتی ہے ۔۔۔۔سیاہ روشنی ، کالا سورج یا اندھیروں سے بھری ہوئی صبح کے استعارے فرانسیسی شاعری میں بہت زیادہ ملتے ہیں یہ تصور پہلی بار بائیبل کی Book of Revelation میں Apoclypseکی نمائندگی کرتے ہوئے نظرآتا ہے ، فرانسیسی شاعرNervalکے 1853میں لکھے گئے ایک سانیٹ EL DESDICHADOمیں پژمردگی کے کالے سورج…
کیا حکومت خطرے میں ہے
منصور آفاق نے اپنے کالم میں لکھا ہے ۔’’اوپر سےگیارہ ہزار وولٹ کی ٹرانسمیشن لائن گزر رہی ہے مگرمسلسل ٹیک آف کرتی ہوئی حکومت کو بظاہرکوئی خطرہ نہیں۔ راوی ہر طرف چین لکھتا ہے مگرہوائوں کی کچھ باتیں چونکا دینے والی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ کے عمررسیدہ بزرجمہراور خوش دستار جن کے ساتھ کیے معاہدے سے نواز شریف منحرف ہوئے اورجیل کی سلاخوں سے چمکتے ہوئے چاند کودیکھنے لگے ۔سنا ہے وہ بزرگ اپنی بساط کے مہرے بدل چکے ہیں ۔معاہدہ ہوچکا ہے ۔‘‘اس بات اہل علم غور کررہے ہیں کہ یہ خوش دستار کون ہیں
تبدیلی ۔ پنجاب کے دروازے پر
پہلی بارکسی تفریق کے بغیر ہر ضلع کی ضرورت کے مطابق اس کی بہبودکاکام شروع کیا گیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں جہاں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں بنائی جارہی ہیں۔ ننکانہ صاحب ، چکوال ، مری ، بھکر ،راولپنڈی اور میانوالی میں چھ نئی یونیورسٹی کی منظوری ہوچکی ہے ۔ ’’میانوالی یونیورسٹی ‘‘میں نے چند ماہ میں اپنی آنکھوں سے بنتی دیکھی ہے۔وہاں داخلے شروع ہیں ، اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔وہاں بھی داخلے شروع ہونے والے ہیں ۔بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔محروم اضلاع میں نو بڑے ہسپتالوں کی تعمیر پرکام شروع ہوچکا ہے ۔لیہ ،…
عمران خان جنوبی پنجاب کا صوبہ کیوں نہیں بنایا
پنجاب کی تقسیم کا خواب دیکھتے دیکھتے بال سفید ہو گئے ہیں ۔یہ خواب ہم تھل کی تپتی جلتی ریتوں پر ننگے پائوں چلنے والوں اورپیرفرید کی روہی میں ’’پیلو چننے والوں نے دیکھااورپنجابی ہونے کا انکار کیا : میں تسا ،میڈی دھرتی تسی ،تسی روہی جائی ، میکوں آکھ نہ پنج دریائی ۔(میں پیاسا، میری دھرتی پیاسی ، پیاسی روہی میری ماں ،مجھے پانچ دریائی مت کہہ )۔ تخت ِلاہور کی قید سے آزادی کا یہ خواب ، رفتہ رفتہ اتنا توانا ہواکہ سرائیکی علاقہ کی لیڈر شپ اِسی وعدے پرپی ٹی آئی میں شامل ہوئی ۔پہلے سو دنوں میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس بات پرکسی…
ٹڈی دل ایک عذاب کی طرح پاکستان پر نازل ہوانے والا ہے
سنہ 2018 میں امریکی سائنسدانوں نے ایک تحقیق سائنس جرنل میں شائع کی تھی جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ گرم موسم کیڑے مکوڑوں کو زیادہ متحرک کرتا ہے اور وہ زیادہ تیزی سے افزائش نسل کرتے ہیں۔ یہ انھیں زیادہ بھوکا بناتا ہے اور ایک بالغ ٹڈا ایک دن میں اپنے وزن کے برابر خوراک کھا سکتا ہے۔ محققین نے اندازہ لگایا ہے کہ فی ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھنے سے فصلی کیڑوں کی وجہ سے گندم، چاول اور مکئی کی فصل کو ہونے والے عالمی نقصان میں 10 سے 25 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس نقصان کا نتیجہ معتدل آب و ہوا کے ان علاقوں میں…
نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں
نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں جانے پر قانونی طور پر مجبور ہے ۔اگر حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نہیں جاتی تواس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ مجرم ملک سے باہر چلا جائے اور واپس نہ آئے ۔کیونکہ نواز شریف کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ نواز شریف صرف اسی صورت میں واپس آسکتا ہے جب اسے یقین ہو جائے کہ اسے واپسی پر جیل میں نہیں ڈالا جائے گا جس کا کوئی امکان نہیں ۔اس ایک حلقے کا حکومت پردبائو ہے کہ وہ سپریم کورٹ ہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے مگر اسٹیبلشمنٹ…
مولا فصل الرحمن حکومت میں شامل ہورہے ہیں ؟
سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے۔’’ مولانا نے جو در پردہ فائدے اٹھائے اور جن کی وجہ سے وہ ظاہری حد تک رسوا ہوکر اسلام آباد چھوڑنے پر آمادہ ہوگئے، ان میں سرفہرست تو یہ ہے کہ انہیں تسلی کرائی گئی کہ کچھ وقت کے انتظار کے بعد ان کی خواہشات پوری ہو جائیں گی۔ اسی طرح کچھ لوگ جو گزشتہ تین سال کے دوران مولانا کا نام سننے کو تیار نہ تھے، نہ صرف یہ کہ ان کے ساتھ رابطے میں آگئے بلکہ مستقبل میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا بھی وعدہ ہوا ہے۔‘‘ سلیم صافی کی بات کی جہاں تک ہمیں سمجھ آرہی ہے ۔وہ…
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کمبوڈیا روانہ
آج شام ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ایشیا بحرالکاہل سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلئے کمبوڈیا پرواز کر جائیں گے۔اس کا نفرنس کا موضوع ہے۔ مشترکہ خوشحالی اور عالمی اقدار۔ڈپٹی سپیکر کے دورے سے کمبوڈیا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
تنگ نظری کی آخری حد
بی بی سی کے مطابق انڈیا کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ شعبۂ سنسسکرت میں ایک مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذہب کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔ وہ پروفیسر فیروز کی تقرری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے پروفیسر فیروز کی تقرری کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفیسر فیروز تمام امیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں اور مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں برتی جا سکتی ہے۔ ایک ریسرچ سکالر شبھم تیواری کا کہنا…