پیپلز پارٹی کا تابوت
پیپلز پارٹی کا تابوت میں آ ج کل اسلام آباد میں مظہر برلاس کا مہمان ہوں۔گذشتہ رات میں کچھ جلدی سونے چلا گیا تھا۔رات کوئی گیارہ بجے مجھے عمار برلاس نے آکر جگایا کہ میانوالی سے کوئی شخصیت تشریف لائی ہے اور ملاقات کی خواہش مند ہے۔میانوالی کا نام سنتے ہی میں فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔آخر علاقائی تعصب بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو ایک اجنبی سے نوجوان کا چہرہ دکھائی دیا ۔مظہر برلاس نے تعارف کرایا کہ یہ خالد اعوان ہیں ۔میانوالی این اے 72 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔علیک سلیک ہوئی۔ ڈاکخانے ملائے گئے اور میں نے اسے مبارک باد دیتے ہوئے…
این اے،71۔72
این اے،71۔72 مجھے میانوالی سے امجد خان کا ٹیلی فون آیا تو کہنے لگا کہ یہ نون لیگ کے ترجمان پنجاب میں بیورو کریسی کے تبادلوں پر اتنے سیخ پا کیوں ہیں۔کیا نون لیگ عوام کے سہارے پر نہیں بیورو کریسی کے سہارے پر الیکشن لڑنا چاہ رہی تھی۔ میں نے امجد خان سے کہا کہ مجھے خود اس بات پر حیرت ہے کیونکہ موجودہ وزیر داخلہ تو ان کا اپنا ہے اس نے تو ایک اخبار میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں جب نواز شریف کے پاس بیٹھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ حقیقی لیڈر یہی ہیں۔ مجھے ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تو میں نون…
24/25
24/25 یوں تو ڈیرہ اسمٰعیل کی شناخت کے بہت سے حوالے ہیں مگرمیں نے اس شہر کو ہمیشہ غلام محمد قاصرکے حو الے سے پہچانا ہے جس نے کہا تھا تم ناحق ناراض ہوئے ہوورنہ مے خانہ کا پتہ ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے گذشتہ پانچ سالوں میں اس شہر میں اتنی دہشت گردی ہوئی کہ ڈیرہ جسے پھولوں کا ڈیرہ کہا جاتا تھا وہ ”لہو کے ڈیرے “میں بدل گیااور اس کا سب زیادہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا جو مفتی محمود کے زمانے میں یہاں کی مقبول جماعت تھی مگرمذہبی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کے سبب رفتہ رفتہ لوگ…
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے…
کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر
کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر لگتاہے نگرانوں کی نگرانی کیلئے کچھ اور نگرانوں کی ضرورت ہے ۔یہ کیئر ٹیکر کم اور شیئر ٹیکر زیادہ ثابت ہورہے ہیں ۔چند بچوں کے ہاتھ بہت ہی قیمتی کھلونا آگیاہے اور انہیں معلوم بھی ہے کہ چند دنوں کے بعدیہ کھلونا ان سے چھین لیا جائے گا۔سو جو حشر وہ اس کا کر سکتے ہیں کئے جارہے ہیں ۔ سچ مچ ایسا لگ رہا ہے کہ بچہ سقہ کی حکومت آگئی ہے ۔وہی کام جاری ہے جو بچہ سقہ نے کیا تھا کہ ایک دن کی بادشاہی میں اس نے چمڑے کے سکے چلادئیے تھے اور انہی چمڑے کے سکو ں کی بدولت ہندوستان…
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر
الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر اگرچہ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ الیکشن ہر حال میں ہوں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ سات ، آٹھ اور نو مئی کے دن خیریت سے گزر جائیں یا ان سے پہلے کچھ ایسا نہ ہو جائے، کچھ ویسا نہ ہوجائے۔ وہ لوگ جو کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ گیارہ مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں انہی لوگوں کے اندازے درست لگ رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بلوچستان ، کراچی اور صوبہ پختونخوا میں الیکشن کی صورتحال خاصی مخدوش ہے، اگر تین صوبوں میں الیکشن نہ ہو سکیں…
جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
جب چڑیاں چگ گئیں کھیت میں جب نومبر 2012میں برطانیہ سے پاکستان آیا تو معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ نے مجھے اپنے گھر کھانے پر بلا یا اس کھانے میں یاسر ابو عطاالحق قاسمی ،سہیل ورائچ ،مظہر برلاس ،ندیم بھابھا،قمر رضا شہزادکے علاوہ اور بھی بہت سے احباب بھی شریک ہوئے ، کھانے کے بعد معمول کے مطابق سیاست پر گفتگو و شنید شروع ہوئی اور میں نے کہا کہ آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی اور اپنی دعویٰ کے حق میں دلائل دئیے تو میں نے دیکھاکہ ایک آدھ دوست کے سوا تمام دوستوں نے یک ز بان ہوکر میرا مذاق اڑارہے ہیں جیسے میں نے کوئی انتہائی بے…
الیکشن کے بعد پھر الیکشن
الیکشن کے بعد پھر الیکشن کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی کا نعرہ ایک دھوکہ ہے ۔ووٹ سے تبدیلی ممکن نہیں۔۔یہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے ۔حکمران اس وقت تک تبدیلی نہیں لاسکتے جب تک لوگ اپنے آپ کو تبدیل نہ کریں ۔اگر عوام چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے تو وہ خود کو تبدیل کریں اچھے شہری بنیں ، اولاد کم پیدا کریں ،محنت کریں، حلال کی روزی کھائیں،کرپشن نہ کریں ، جھوٹ نہ بولیں،دھوکا نہ دیں،پورے روزے رکھیں ، باجماعت پانچ وقت کی نماز پڑھیں وغیرہ وغیرہ تو پاکستان تبدیلی ممکن ہے وگرنہ نہیں۔ میرے خیال میں اس وقت ایسی باتوں کا پرچار کرنے والے صاحبان ِ…
میانوالی سے لیہ تک
میانوالی سے لیہ تک میرا سفر برمنگھم سے شروع ہوا تھا۔پہلی مسافر نوازی پی آئی اے نے کی تھی مگراس وقت میں پی آئی اے کی واسوخت نہیں کہنا چاہ رہا۔ میرا مقصد صرف میانوالی اور لیہ کے سفر میں مسافر نوازیوں کی داستان رقم کرنا ہے ۔ویسی ہی مسافرنوازیاں جیسی ان دنوں انگلینڈ سے ترکی تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حصے میں آئی ہوئی ہیں ۔آہ نواز شریف ۔ان کی آخری امید کا چراغ بھی گل ہوگیا ۔سپریم کورٹ نےاپنا فیصلہ برقرار رکھا۔’’مجھے کیوں نکالا گیا ‘‘ کےپُر ملال جملے کو لازوال بنادیا۔اگرچہ سابق وزیراعظم کے لئےلندن میں مسافرنوازیاں کمال تک پہنچی ہوئی ہیں مگر انہیں کچھ…
نئے پاکستان کا نقشہ
نئے پاکستان کا نقشہ مجھے گولائی میں تراشی ہوئی نمل جھیل کی سفید پہاڑیوں کی قسم جہاں عمران خان نے نمل کالج قائم کیا ۔نمل کالج برطانیہ کی عظیم الشان بریڈفورڈ یونیورسٹی کا ایک حصہ ہے اور اس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان ہیں۔یورپ میں یہ مقام ان سے پہلے کسی پاکستانی کو نصیب ہوا ۔ مجھے نمک کی کانوں میں کان کنوں کی نمک میں گھلتی ہوئی ہڈیوں کی قسم جن کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنایا۔ مجھے کندیاں کے جنگلوں میں صبح سویرے شور مچاتے ہوئے کالے تیتروں کی قسم جو ہر صبح عمران خان کیلئے الحمد کی صداؤں میں دعائیں کرتے ہیں۔…