• دیوار پہ دستک

    آخری بات سنتے جاؤ

    آخری بات سنتے جاؤ الیکشن کمیشن کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست خارج ہونے کے بعدایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک دوست نے کہا ”سارے جج ایک جیسے ہی ہوتے ہیں “جس پر مجھے بہت تکلیف ہوئی اور میں نے اس پر بھرپور احتجاج کیا تومیرے اُس دوست نے مجھے کسی کتاب کے صفحے کی فوٹو کاپی نکال کر تھما دی اس پر لکھا تھا مولانا ابوالکلام آزاد نے کلکتہ کی ایک عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا ”تاریخ شاہد ہے کہ جب کبھی حکمران طاقتوں نے آزادی اور حق کے مقابلہ میں ہتھیار اٹھائے ہیں تو عدالت گاہوں نے سب سے زیادہ آسان اور بے…

  • دیوار پہ دستک

    ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ باد

    ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ باد گذشتہ رات ایک بجے میں نے ایک بریلوی عقیدے کے بزرگ کو فون کیا کہ صبح کی نماز پڑھ چکے ہونگے اس وقت ان سے تفصیلی بات چیت اچھے انداز میں ہوجائے گی ۔احوال پوچھنے کے بعد میں نے انہیں کہا” ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف لکھنے والے زیادہ تر لکھنے والے لوگ ایسے ہیں جن کاان کے عقیدے کا اختلاف ہے۔ اسلئے آپ کو چاہئے کہ آپ نواز شریف کی بجائے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں۔چیف جسٹس نے ان کی نیت پر شک کر کے اچھا نہیں کیااور ان کی وجہ سے تمام غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے…

  • دیوار پہ دستک

    حلف ناموں کا موازنہ

    حلف ناموں کا موازنہ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کسی ملک کے ساتھ وفا داری کے حلف کا ایک فوجی ڈکٹیٹر کے حلف کے ساتھ موازنہ کرکے اچھا نہیں کیا۔ ان دونوں کا بھلا کیا موازنہ ہوسکتا ہے ۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھانے کی ہمیں آئینِ پاکستان اجازت دیتا ہے۔جب کہ کسی فوجی ڈکٹیٹر کا حلف اٹھاناخلافِ آئین ہے اور شاید آئین میں اس جرم کی سزا بھی درج ہے۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کے حلف میں کہیں اپنے ملک اور اس کے آئین کی وفاداری کے خلاف کوئی بات درج نہیں ہوتی جب کہ ڈکٹیٹر کی وفاداری کا حلف آئین ِ پاکستان پر عمل…

  • دیوار پہ دستک

    تصورات کی پرچھائیاں

    تصورات کی پرچھائیاں پہلا منظر مینار پاکستان کے زیرِ سایہ عمران خان،الطاف حسین، منور حسن اور ڈاکٹر طاہر القادری کامشترکہ جلسہ شروع ہونے والاہے ۔تاحد ِنظر سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔ لاہور میں پچاس لاکھ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے ہیں۔ ترانے بج رہے ہیں ، بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں،نعرے گونج رہے ہیں۔ بادشاہی مسجد کی دیوار تک لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ میناروں کی آخری ڈیوڑھیوں پر نیوز کیمرہ مین اپنے کیمروں کو (Pan)پین کئے جارہے ہیں ۔تمام ٹیلیویژن لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ نشر کر رہے ہیں پچھلے کئی گھنٹوں سے ٹیلیویژن پر صرف یہی علاقہ لائیو دکھایا جارہا ہے ۔دور دراز سے آنے والوں کے…

  • دیوار پہ دستک

    نون لیگ کی مشکل

    نون لیگ کی مشکل امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رابرٹ مینی ڈیز نے نواز شریف سے ملاقات کرلی اور اس کے بعد نون لیگ کے ترجمان پرویز رشید نے میڈیا پر آکر یہ بیان بھی دے دیا کہ نون لیگ انتہا پسندانہ گروپوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی اور اسی سے بات جوڑتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر پُر عزم ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عامر میر کی رپورٹ میں تو نون لیگ کے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا گیا تھا (اس وقت سپاہ صحابہ نے…

  • دیوار پہ دستک

    اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی

    اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی پاکستان میں مسلسل بجلی جانے کا ایک سلسلہ پچھلے پانچ سالوں میں شروع ہوا۔ کبھی لاہور کی روشنیاں گم ہوئیں، کبھی فیصل آباد میں بلیک آؤٹ ہو گیا، کبھی کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، کبھی اسلام آباد تاریک ہو گیا مگر پاکستان کے کچھ علاقے ایسے تھے جہاں بجلی جانے کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پھر یوں ہوا کہ وہاں بھی بجلی چلی گئی۔ یک لخت پورا ملک ایک جیسا ہو گیا۔ کالا سیاہ، تیرگی سے بھرا ہوا، نیویارک کی تاریخ میں لکھا ہوا ہے ”وہ ایک رات جب نیویارک میں بجلی چلی گئی“۔ یہ 13 جولائی 1977ء کی گرم رات تھی۔…

  • دیوار پہ دستک

    کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا

    کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا پیپلز پارٹی کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ ہم بھی جعلی ڈگری والوں کے خلاف ہیں ان کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے ۔کیا کہنے،کس دھڑلے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں آدمی پریشان ہوجاتا ہے۔ یہ ابھی کل کی بات ہے جب جمشید دستی کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرانے کے بجائے اسے مظفر گڑھ سے پھر ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا تھا بلکہ اس وقت کے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم نے اس کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی اور دوسری بار ایم این اے…

  • دیوار پہ دستک

    سرمایہ دار۔ بھاری یا لٹیرے؟

    سرمایہ دار۔ بھاری یا لٹیرے؟ وہ کہانی جس کا عنوان ہے” اربوں کے قرضے معاف کردئیے گئے “اس کاپہلا پیراگراف جنرل ضیاءنے اپنے دورِ اقتدار کو طوالت دینے کےلئے لکھا تھامگر اتنا پیچھے نہیں جانا چاہتا۔ میں اِس کہانی کے اُس حصے پر تھوڑی سی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں جو پرویز مشرف کے دور میں ترتیب پایاجس میں آصف نواز اور زرداری شریف کے دور میں رنگ بھرے گئے۔یہ آپس میں جڑے ہوئے دونوں دور وہی ہیں جس میںابھی تک ہم جی رہے ہیں۔جنرل پرویز مشرف کے دور میںیعنی 1999ءسے لے کر 2008ءتک 125 ارب روپے کے کمرشل قرضے معاف کر دئیے گئے ۔قومی اسمبلی کی لائبریری کے سرکاری ریکارڈ…

  • دیوار پہ دستک

    نجومیوں کی بہار

    نجومیوں کی بہار میں نے کہا”یہ میڈیم نورما کون ہے؟ ۔“ سائیکی کہنے لگی ” وہ ایک ایسی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے ۔ اس کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ساتھ دس منت کی ملاقات کیلئے لوگوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ کسی منسوخ شدہ ملاقات کے و قت میں مجھے بہت مشکل سے آدھ گھنٹہ کا وقت ملا ہے “ میں نے کہا ”مگر میں اس کیا پوچھوں گا“۔ سائیکی طنزیہ انداز میں بولی ”وہی جو مجھ سے پوچھتے رہتے ہوکہ پاکستان میں الیکشن ہو…

  • دیوار پہ دستک

    دھرتی ماں کا دن

    دھرتی ماں کا دن آج دنیا بھر میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے۔ بے شک ہم پاکستانی بھی اپنی ماؤں سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں مگر اُس ماں کا کسی کو خیال نہیں جسے ہم سب دھرتی ماں کہتے ہیں۔کاش ایک دن ہم اس کا دن بھی مناتے۔ اس دن اور کچھ نہ کرتے صرف اتنا طے کر لیتے کہ آج دھرتی ماں کے چہرے پر کوئی زخم نہیں لگایا جائیگا۔ آج اس ماں کے کپڑے لیراں لیراں نہیں کئے جائینگے ۔آج کوئی اُس ماں کو بے آبرو نہیں کرے گا۔آج اس کی عزت و عظمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔آج اس کی…