دیوار پہ دستک

ایران میں ہزاروں افراد گرفتار۔

ایران احتجاج میں ایک ہزار گرفتار
ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ان پر بینکوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگانے کا الزام ہے۔ تہران نے تین روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کا کوٹہ بھی مقرر کر دیا تھا، جس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ ایسنا نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔ قبل ازیں جمعے کے روز بھی مظاہرین کی ہلاکتوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔(وائس آف جرمنی سے )

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے