دیوار پہ دستک

چیف جسٹس کے نام ۔۔ چوتھی درخواست

چیف جسٹس کے نام

چوتھی درخواست

چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کے بیانیہ کو سیاسی بیانیہ قرار دیا ہے ۔اداروں کے خلاف حدود سے نکلی ہوئی گفتگو قانوناً جرم ہے اسے سیاسی بیانیہ کہہ کر کیسے جائز قرار دیا جا رہا ہے۔اس بیانیہ پر فوری طور پر پابندی لگنی چاہئے اور اُن کے قانونی بیانیے کو سامنے لانا چاہئے کہ وہ اپنی غیر قانونی جائیداد کے متعلق کورٹس کو کیا کہہ رہے ہیں وہ بیانیہ بھی عوام کے سامنے آنا چاہئے تاکہ عوام ان کے سیاسی بیانیے اور قانونی بیانیے کا تقابلی جائزہ لے سکے اوریہ عوام کا حق ہے میڈیا سے ہمیں یہ تو معلوم ہورہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نوازجلسوں میں کیا کہہ رہے ہیں مگر میڈیا کو یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ شریف فیملی عدالت میں جا کر کیا کہہ رہی ہے اُس کا قانونی بیانیہ کیا ہے ۔اس کےلئے چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نیب کورٹس کو حکم دیں کہ وہ اپنی کاروائی کے متعلق ایک بریف میڈیا کو ضرور دیا کرے جس سے عوام کو نواز شریف کے قانونی بیانیے کا پتہ چل سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے