venice_city
دیوار پہ دستک

محبت کا شہر ’’ وینس ‘‘ بربادیوں کے نرغے میں

اٹلی کےشہر وینس میں پانی کی سطح 187 سنٹی میٹر (چھ فٹ دو انچ) تک پہنچ چکی ہے۔ وینس کے میئر نے ایک ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کو ر شدید سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔وینس کے ایک قریبی جزیرے میں شدید سیلاب کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔  وینس میں شدید بارش کے باعث سیلاب آیا ہواہے،  پانی گھروں میں داخل ہوچکاہے ۔  تمام رکاوٹیں توڑ کر گرجاگھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیاہے۔ ایک آرٹ گیلری اور ایک تھیٹر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ فیریز سمیت ساٹھ کشتیوں کو نقصان پہنچا۔میئر لوگی برگنارو نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "وینس اپنے گھٹنوں پر ہے۔پورے شہر اور اس کے آس پاس جزیروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پانی میں تیرتا ہوا یہ شہر دنیا کے سب سے رومانٹک مقامات میں سے ایک ہیں مگر افسوس کہ اس کی عمر پوری ہو چکی ہے ۔ پانی کی سطح بھی روزبروز بلند تر ہوتی جاری ہے ۔ اور عمارتوں کے گرنے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ۔شہر کے مرکز سینٹ مارکس اسکوائر پر سیاحوں کے سوٹ کیس پانی میں تیرتے دکھائی دیے اور لوگ گھٹنوں سے اوپر پانی میں پریشان نظر آئے۔ ہوٹلوں میں گراؤنڈ فلور پر مقیم افراد کو اوپر کی منزلوں پر منتقل کرنا پڑا۔علاقے کے گورنر لوکا زائیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وینس کے قریب پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اطالوی حکومت بہت جلد اس شہر کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے والی ہے ۔ موجودہ سیلاب میں وہاں کروڑوں یورو کا نقصان ہو چکا ہےاور خطرہ ہے کہ کسی بڑے سیلاب کے سبب یہ اربوں یورو تک پہنچ سکتا ہے ۔ اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ سارے وینس کا دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔یہ سارا شہر تقریباً لکڑی کا بنا ہوا ہے ا گرچہ نمک اور دیگر معدنیات ، وقت کے ساتھ ساتھ ، لکڑی میں گھس گئے ہیں اور اسے پتھر جیسی حالت میں سخت کر چکے ہیں مگر پھر بھی ہر چیز ایک عمر ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے