
سوات میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک
اطلاعات کے مطابق ضلع بونیر میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ رواں سال اگست میں بونیر کی مختلف اہم شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں حکومت سے عدم تعاون کی تنبیہ کی گئی تھی لیکن حکومت اس معاملہ کو کنٹرول کر لیا تھا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان دنوں پھر تحریک طالبان کے لوگ متحرک ہیں اور انہوں نےلوگوں سے زبردستیاں شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے حکومت سے فوری توجہ کی درخواست کی ہے کہ کہیں یہ لوگ اس جنتِ ارضی کو جہنم میں نہ بدل دیں

