Qasim Suri
دیوار پہ دستک

قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات

ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات۔

پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں کہ اتنا بڑا وفد ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے کمبوڈیا بھیجا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین

پاکستان وہ واحد ملک تھا کہ جس نے سب سے پہلے کمبوڈیا کی آزادی کو تسلیم کیا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین

وزیراعظم عمران خان کو میرا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ کمبوڈیا کا دورہ کریں۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین

اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید تقویت دی جائے۔ ~ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ کمبوڈیا کے دورے پر مسرت کا اظہار۔

پاکستان اور کمبوڈیا میں دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید تقویت دی جائے۔ قاسم خان سوری

پاکستان دوطرفہ اور علاقائی تناظر میں مملکت کمبوڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ قاسم خان سوری

پاکستان کمبوڈیا کو آسیان میں ایک اہم ملک تصور کرتا ہے۔ قاسم خان سوری

وزیراعظم سمدچ ہن سین زیرِ قیادت کمبوڈیا میں آنے والے سیاسی استحکام اور ہونے والی اقتصادی ترقی دیکھ کر انہیں بیحد خوشی ہوئی ہے۔ قاسم خان سوری

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی طائفوں اور طلباء کے گروپوں کے تبادلے کے حوالے سے بھی تبادلہء خیال ہوا۔

وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین کی 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کیجانب سے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ طور پر اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سنگین صورتحال کیطرف توجہ دلوائی۔ قاسم خان سوری

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے۔ قاسم خان سوری

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور مواصلات پر پابندی کیوجہ سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ قاسم خان سوری

کمبوڈیا بھارت کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو بھارت کیجانب سے یکطرفہ اختیار کردہ اقدامات منسوخ کرائے قاسم خان سوری

جموں و کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کی جائے۔۔ قاسم خان سوری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے