
نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں
نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں جانے پر قانونی طور پر مجبور ہے ۔اگر حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نہیں جاتی تواس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ مجرم ملک سے باہر چلا جائے اور واپس نہ آئے ۔کیونکہ نواز شریف کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ نواز شریف صرف اسی صورت میں واپس آسکتا ہے جب اسے یقین ہو جائے کہ اسے واپسی پر جیل میں نہیں ڈالا جائے گا جس کا کوئی امکان نہیں ۔اس ایک حلقے کا حکومت پردبائو ہے کہ وہ سپریم کورٹ ہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے مگر اسٹیبلشمنٹ اس بات کے حق میں ہے کہ نواز شریف کو جانے دیا جائے ۔پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں دکھائی دے رہے

