نیب کس کس کو گرفتار کرنے والی ہے ؟
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے حکمراں جماعت بری الذمہ ہے، دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں، یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کردیں گے۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ تیس پیتس سال میں کیا کرپشن ہوئی اور یہ جو بارہ چودہ مہینے ہیں ان میں کیا کرپشن ہوئی ۔اب ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، کسی کو این آراو نہیں ملے گا‘‘۔اور اس کا سبب بھی آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ میرے اردگرد موجود اشخاص میں کوئی بھی شخص جوابھی کرپشن کررہا ہے یا جس نے پہلے کرپشن کی ہے ۔اس کی گرفتاری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ گرفتار ہونے والی امکانی طور جو نام لیے جارہے ہیں اس میں پی ٹی آئی کا جنرل سیکریٹری عامر کیانی ،پرویز خٹک اور پنجاب کے دو تین وزیر شامل ہیں