dollar_decline
دیوار پہ دستک

ڈالر گرنے والا ہے

ایک طرف روپیہ کی قدر میں استحکام آ رہا ہے۔ دوسری ڈالر گرنے لگا ہے ۔کرنسی کو سمجھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے ایک دو ہفتوں میں ڈالر کی قدر یک لخت گرنے والی ہے اور روپیہ اور زیادہ مستحکم ہونے والا ہے۔ قوی امکان ہے کہ بہت جلد ڈالر ایک چالیس روپے تک آ جائے گا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مسلسل سستی ہو رہی ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 5 پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 4 پیسے کمی کے بعد 155 روپے پیسے پر فروخت ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے