سی پیک کی رفتار درست ہے ۔ اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے کام کی رفتار درست ہے ۔قطعا سست نہیں ۔ سی پیک کے جو منصوبے مکمل ہونے والے تھے وہ بتدریج عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ تقریباً 11 ملین ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ اور کوئی تقریباً 38 بلین ڈالر کے پراجیکٹ اب عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں۔ جن میں جو اس سال پراجیکٹ شروع ہوئے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ ایم ون میں بھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب رشکئی کی گراؤنڈ بریکنگ بھی اگلے ماہ متوقع ہے۔ تو ایسا نہیں ہے کہ کچھ نہیں ہو رہا۔‘