Zardari
دیوار پہ دستک

نوازشریف کےبعد اب زرداری کی باری

اس وقت میڈیا آصف علی زرداری کی بیماری پر مرتکز ہورہاہے -حکومت کا موڈ بنا رہا ہے- حکومت کو موڈ بنانے کےلئے نوٹ دکھانے کی نہیں، میڈیا ہائیپ کریٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے- مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں میں ان کی بیماری بھی ان کی رہائی بلکہ امریکہ روانگی سبب بننے والی ہے-مگر یہ کام کچھ خرچ کئے بغیر ممکن نہیں -نواز شریف کے متعلق کہا جارہا ہے کہ مولانا فصل الرحمن کا پورا دھرنا ان کی طرف سپانسر کیا ہوا تھا-آصف علی زرداری کو بھی چاہیے کہ وہ نواز شریف کے نقش کف پا پر چلتے ہوئے ایسا ماحول بنائیں کہ عمران خان خود انہیں ملک سے باہر بھجوا دیں

بس اسی غلغلہ کی ضرورت ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس ایک “ شہید “اضافہ ہونے والا ہے -پیپلز پارٹی کے پاس تو بہت سے شہید ہیں البتہ شہیدوں سے بالکل محروم ہے -ایک زمانے میں نون لیگ کے پاس شہید ہوا کرے تھا جنرل محمد ضیاالحق مگر بعد میں نون لیگ اس سے بھی دستبردار ہو گئی تھی –
ویسے آج کل سچ مچ کے شہیدوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی -سانحہ ماڈل ٹائون شہید ہونے والے چودہ بے گناہوں کا ابھی تک تو رائیگاں گیا ہوا ہے -یار دوست اس بات پر بھی حیران ہیں کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹائون پر توجہ کیوں نہیں دے -کیا صرف اس لئے شہید ہونے والے غریب غربا تھے –
میڈیا بھی اس حوالے سے اپنا حق ادا نہیں کر رہا -آ خر بات کیا ہے -کیا اس حوالے سے مجرموں سے کوئی ڈیل ہو چکی ہے -یا کوئی بیرونی دبائو ہے -بہر حال کچھ ہے کہ وزیر اعظم بنے کے بعد عمران ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا نام نہیں لیا-
ویسے عوام بھی رفتہ رفتہ بہرے ہوتے جارہے ہیں یا پھر ان کے کانوں میل بہت جم گئی ہے انہیں ہر بات بار بار چیخ چیخ کر یاد دلانی پڑتی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے