دیوار پہ دستک

چیف جسٹس کے نام ۔۔ دوسری در خواست

چیف جسٹس کے نام

دوسری در خواست

حسن نثار نے اپنے کالم میں لکھا ہے ’’ہوسِ اقتدار کے ایک سوچار بخار میں مسلسل مبتلا یہ خاندان انڈیا سے امریکہ تک ہاتھ پائوں مار رہا ہے۔ یہ اداروں کو ہی نہیں ریاست کوبھی چیلنج کر رہے ہیں، آنکھیں دکھارہے ہیں۔ کوئی سینہ گزٹ یا سنی سنائی نہیں، اخباری خبر آپ کے ساتھ شیئر کر رہاہوں۔ پہلے خبر کی تین سرخیاں۔’’شاہدخاقان عباسی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں۔ نواز شریف کا ایشو اٹھایا‘‘’’مقدمات سیاسی، خفیہ طاقتیں عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہی ہیں: وزیراعظم‘‘۔ یہ کہیں جاتے ہوئےحکمران اپنے آپ کو بچانے کےلئےملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف کوئی سازش تو نہیں کررہے۔ اخباری اطلاع کے مطابق وزیر اعظم تو امریکہ نجی دورے پر گئے تھے۔امریکی نائب صدر مائیکل پینسسے ملاقات کیسے طے ہو گئی ۔کیا یونہی چلتے چلتے امریکی نائب صدر کے گھر پہنچ گئے ۔پھر وہاں خصوصی مشیر برائے جنوبی ایشائی امورمائیکلکٹرون کیوں موجود تھے ۔اس سے بھی زیادہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ان کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کوئی بھی عہدہدار موجودنہیں تھا۔اس سلسلے میں چیف جسٹس سے التماس ہے کہ وہ فوری پر جے آئی ٹی بنائیں جو وزیر اعظم سے اس سلسلے میں تفتیش کرے کہ ان خبروں میں کہاں تک صداقت ہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے