
نازکا کی پُر اسرار لکیریں

نازکا لائنز افسانوی لگتی ہیں مگر کیا کیا جائے وہ موجود ہیں اور چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہمارے اسرار کو کھول کر دکھائو مگر ماہرین خاموش ہیں ۔

تقریبا 200 مربع میل لکیروں کی مدد بنائی یہ تصویریں حیرت انگیز ہیں ۔ایک ایک تصویر ایک ایک فرلانگ پر پھیلی ہوئی ہے وسیع پیمانے پر بندروں کی تصویریں ،مکھیوں کی تصویریں مچھلیوں کی تصویریں ۔ چھتریوں کی تصویریں ، لینڈنگ زون ، یہ سب کچھ ہزاروں سال پہلے بنایا گیا ۔

انہیں دیکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آدمی انہیں ہیلی کاپٹر یا جہاز میں بیٹھ کر دیکھے کیونکہ زمین سے تو کچھ اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ لکیریں کیسی ہیں ۔جب تک آج کے جہاز نہیں بنائے تھے اس وقت اسے ان لکیروں کے متعلق کچھ علم نہیں تھا۔یہ تصویریں پیرو(شمالی امریکہ ) میں ہیں

یہ سب سے زیادہ پراسرار آثار قدیمہ کی سائٹس میں سے ایک ہے ۔اسرار کی وجہ سے یہ ہے کہ انہیں کیوں اور کیسے بنایا گیا جنہیں صرف آسمان سے مکمل طور پر دیکھا جا سکتا ہےسائنس ابھی اس بات کا کوئی قابل اعتماد جواب فراہم کرنے میں ناکام ہے
mansoor afaq

