بنگلہ دیش سے تجارت
یہ بائیس فروری کا ایک خوشگوار دن تھا۔ لاہور شہر دلہن کی طرح سجا ہوا تھا۔جہاں جہاں سے اسلامی ممالک کے سربراہوں نے گزرنا تھا۔ حکومت نے ان راستوں کو خوبصورت بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی حتیٰ کہ لوگوں کے گھروں کا باہر سے اپنے خرچ پر رنگ روغن کرا دیا تھا ۔شیخ مجیب الرحمن کوالجزائر کے صدر کا طیارہ گزشتہ شام ڈھاکہ سے لاہور لا چکا تھا ۔ذوالفقار علی بھٹو ایک دن پہلے اعلان کر چکے تھے کہ اللّٰہ کے نام پر میں پاکستانیوں کی طرف سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔کل وہاں سے کچھ لوگ آئیں گے اور میں سات کروڑ…
بیضاوی در شرح یار محمد۔ منصور آفاق
بیضاوی در شرحِ یار محمد منصور آفاق آغازیہ محی الدین ابن عربی کے ایک مریدِ خاص جعفر بن یحییٰ تھے۔جب وہ اپنے وقت کے سب سے بڑے شیخ کی تلاش میں سپین سے مکہ پہنچے تو وہاں سبز جبہ پوش نے انہیں کہاتم جس کی تلاش میں مشرق میں آئے ہو زمانے کا وہ استاد مغرب میں موجود ہے۔اور ابھی تمہاری تلاش میں ایک کمی بھی ہے۔جہاں سے آئے وہیں واپس چلے جائو۔وہ وہیں ہے۔حاتم طائی کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔العربی کا بیٹا ہے۔ محی الدین نام ہے۔جعفر محی الدین کو ڈھونڈتے دھونڈتے ایک درس گاہ میں پہنچا۔اور محی الدین کا پوچھا تو کسی نے ایک طالب علم کی…
حکومت پنجاب میں نیب کا کردار
عثمان بزدار کے خلاف نیب کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ نیب کے جس سرکاری گواہ نے کہا ہےکہ وزیر اعلی نےاسےچھ سے زائد مرتبہ طلب کیااورلائسنس جاری کرنے کےزبانی احکامات دئیے ہیں ، اُس کے ساتھ وزیر اعلی کی ون ٹو ون ایک میٹنگ بھی ثابت نہیں ہوسکی ۔ہر موقع پر کچھ اور آفسران بھی موجود تھے جو اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی نے اُن پر اِس سلسلے میں کوئی دبائو ڈالا۔نیب کے آفسران نے فائلیں چھان ڈالی ہیں مگر کہیں بھی وزیر اعلی کےدستخطوں سے شراب کے لائسنس کے اجراءکے کوئی احکامات موجودنہیں ۔ان کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سمریاں موجود…
ترکی سے امریکی فوجی اڈے کا خاتمہ
وسیع ’انسرلک ایئر بیس‘ جنوبی ترکی میں شام کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ ایک طویل عرصے سے یہ امریکہ ترک تعاون کی علامت بنا ہوئی ہے۔ جب سرد جنگ زوروں پر تھی، یہ فوجی اڈا نیٹو پارٹنر کی جانب سے سویت یونین کے خلاف امریکہ کے پختہ عزم کا غماز تھا۔ ترک صدر کے بیرونی پالیسی کے مشیر، پروفیسر مسعود کاسن نے کہا ہے کہ ’’ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ انسرلک مشرق وسطیٰ کے فوجی اڈوں میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے، جس فضائی اڈے پر حکمت عملی کے حامل جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ترکی اب…
امریکہ اور طالبان مذاکرات بحال
امريکہ اور طالبان کے درميان قيديوں کے تبادلے کے بعد ايک مرتبہ پھر طالبان اور امریکہ کے درمیان معطل شدہ ‘امن مذاکرات’ کی بحالی ممکن ہو گئی ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ايک ٹوئٹ کے ذريعے يہ تاثر ديا ہے کہ طالبان سے قيديوں کا تبادلہ، افغانستان ميں جنگ بندی کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے۔
سعودی عرب ایک اسٹریٹیجک نشانہ
سعودی عرب میں دنیا کی اس سب سے بڑی آئل فیلڈ پر سترہ منٹ تک حملے جاری رہے۔ یہ حملے 18 ڈرونز اور تین میزائلوں سے کیے گئے۔ سکیورٹی پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والا سعودی عرب یہ حملے روکنے میں ناکام رہا۔ ان حملوں سے سعودی عرب کی تیل کی پیداوار عارضی طور پر نصف ہو گئی اور دنیا میں خام تیل کی قیمتیں ایک دم بڑھ گئیں۔۔۔۔ یہ سب کچھ وائس آف جرمنی میں لکھا ہے ۔ اطلاعات یہ بھی ہے یمن جو سعودی فوجی قیدی ہیں جن میں پاکستان ہیں ۔ آرمی چیف اور عمران خان انہیں رہا کرانے ایران گئے تھے اور صلح بھرپور کوشش تھی…
ایران میں سعودیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی تھی؟ وائس آف جرمنی کا الزام
دنیا کی سب سے بڑی آئل فیلڈ پر اٹھارہ ڈرونز اور تین میزائلوں کے حملے سے چار ماہ پہلے اعلیٰ ایرانی سکیورٹی عہدیدار تہران کے ایک قلعہ بند کمپاؤنڈ میں جمع ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب تلواریں نکالنے کا وقت آ چکا‘ ہے۔اس میٹنگ میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ساتھ فوج کے ان شعبوں کے عہدیدار بھی شامل تھے، جو میزائل سازی اور خفیہ آپریشنز کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ رواں سال مئی میں ہونے والے اس خفیہ اجلاس کا مرکزی موضوع یہ تھا کہ امریکا کو کس طرح نشانہ بنایا جائے؟ کیوں کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت براہ راست…
صرف آرمی چیف ہی نہیں کچھ اور کردار بھی
منصور آفاق اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو مبارک دی اور لکھا کہ چیف جسٹس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن معطل کر دی -گجرات کے چوہدری فارغ -عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ختم -حکومت پر فوج کا دبائو بھی گیا -سسر صاحب طے شدہ معاملات بھی گئے -فصل الرحمن کی کہانی اور نواز شریف کی فلم فلاپ۔ لگتا ہے فیصلہ صرف آرمی چیف کے خلاف ہی نہیں کچھ اور کرداروں کے خلاف آئے گا ۔ سپریم کورٹ اس سلسلے میں چاہ رہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں کوئی خرابی نہ ہو ۔ اب دیکھتے ہیں کہ مجموعی فیصلہ کیا آتا ہے…
نوازشریف کےبعد اب زرداری کی باری
اس وقت میڈیا آصف علی زرداری کی بیماری پر مرتکز ہورہاہے -حکومت کا موڈ بنا رہا ہے- حکومت کو موڈ بنانے کےلئے نوٹ دکھانے کی نہیں، میڈیا ہائیپ کریٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے- مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں میں ان کی بیماری بھی ان کی رہائی بلکہ امریکہ روانگی سبب بننے والی ہے-مگر یہ کام کچھ خرچ کئے بغیر ممکن نہیں -نواز شریف کے متعلق کہا جارہا ہے کہ مولانا فصل الرحمن کا پورا دھرنا ان کی طرف سپانسر کیا ہوا تھا-آصف علی زرداری کو بھی چاہیے کہ وہ نواز شریف کے نقش کف پا پر چلتے ہوئے ایسا ماحول بنائیں کہ عمران خان خود انہیں ملک سے…
اسد عمر کے خلاف نئی سازش
ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بالکل غلط خبر ہے ۔اور صرف اس لئے بنائی گئی ہے کہ عمران خان اور اسد عمر کے درمیان تعلقات خراب کرائے جائیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے بھی ایسی خبروں کی بنا پر کافی دن جیل میں گزار چکے ہیں